HikmataPlus

HikmataPlus مکان، دوکانیں، زمین اور پلازہ وغیرہ کی خریدو فروخت کے لئے ہم سے رابطہ کریں
0318-4834021

مونگ پھلی – سستی لیکن قیمتی سوغات! 🌰یہ جو عام سی نظر آنے والی مونگ پھلی ہے، حقیقت میں یہ صحت، توانائی اور شفاء کا قدرتی ...
09/07/2025

مونگ پھلی – سستی لیکن قیمتی سوغات! 🌰
یہ جو عام سی نظر آنے والی مونگ پھلی ہے، حقیقت میں یہ صحت، توانائی اور شفاء کا قدرتی خزانہ ہے۔ صرف ناشتہ نہیں بلکہ مکمل طاقت کا پیکج! 💪
✅ مونگ پھلی کے حیرت انگیز فوائد
1️⃣ پروٹین سے بھرپور – ورزش کرنے والوں کے لیے بہترین قدرتی سپلیمنٹ۔
2️⃣ دل کا محافظ – دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور کولیسٹرول کنٹرول میں مددگار۔
3️⃣ دماغ کی طاقت – وٹامن B3 اور نیاسن یادداشت اور دماغی کارکردگی بڑھاتے ہیں۔
4️⃣ وزن پر کنٹرول – اعتدال میں کھائیں تو وزن کم کرے، زیادہ کھائیں تو وزن بڑھا دے۔
5️⃣ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید – بلڈ شوگر لیول متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
🔥 سردیوں کا خاص تحفہ
سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے، توانائی بڑھانے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے مونگ پھلی بہترین ہے۔
✨ ماہرین کا کہنا ہے:
روزانہ ایک مٹھی مونگ پھلی کھانے سے کمزوری اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
💬 آپ مونگ پھلی کس طرح پسند کرتے ہیں؟
➡️ نمکین؟ ➡️ بھنی ہوئی؟ ➡️ یا گڑ کے ساتھ؟
⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

بڑھی ہوئی توند اور گیس  کے لئیے ۔۔زیرہ سفید      50 گرام اجوائین دیسی    50  گرام سونف بریاں    50 گرام کلونجی۔         ...
09/07/2025

بڑھی ہوئی توند اور گیس کے لئیے ۔۔
زیرہ سفید 50 گرام
اجوائین دیسی 50 گرام
سونف بریاں 50 گرام
کلونجی۔ 10 گرام
میتھی دانہ 10 گرام
پانچوں چیزوں کو توے پر بھون کر سفوف بنا کر خشک شیشی میں محفوظ رکھیں۔
آدھی ادھی چمچ ہر کھانے کے بعد پانی سے کھائیں ۔
پیٹ کا پھولنا اپھارہ ، تبخیر معدہ ، پیٹ کا لٹکنا ، اور سینے کی جلن میں موثر ہے ۔مہنگی مہنگی معدہ کی ادوایات سے بہتر ہے ۔بنائیے اور گھر میں رکھئیے ۔بچوں بڑوں میں یکساں مفید ہے ۔
*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*
مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

🌹🌹 ممسک شاہی کورس 🌹🌹   »» شادی شدہ افراد کے لیے لاجواب تحفہ ««سرعت انزال اور جریان منی کے لیے بہترین کورس ہے مادہ منویہ ...
09/07/2025

🌹🌹 ممسک شاہی کورس 🌹🌹
»» شادی شدہ افراد کے لیے لاجواب تحفہ ««
سرعت انزال اور جریان منی کے لیے بہترین کورس ہے مادہ منویہ کو گاڑھا کرتا ہے
اعلی درجہ ممسک اور مقوی باہ کورس ہے
وقت خاص کی طوالت کے خواہش مند افراد کا ایک مستقل علاج ہے
ذکاوت حس کا خاتمہ کرتا ہے ۔
یہ اکسیری کورس ھفتہ عشره میں جریان اح**ام ذکاوتِ حس سرعتِ انزال کی بیخ کنی کردیتا ھے
جلق اور کثرت ج**ع کی وجہ سے ہونے والے کمزوری کو ختم کرتا ہے
ازدواجی فرائض کے بعد کمر درد پٹھوں کا درد اور کھچاؤ کا خاتمہ کرتا ہے
غذا کو ہضم کرتا ہے. اعصاب کو مضبوط بناتا ہے امساک کی گھڑیاں طویل کرتا ہے اور سختی لاتا ہے
ج**ع کے بعد کمزوری ہرگز نہیں ہوتی
جراثیم کی کمی کو چند دن میں پورا کرتا ہے۔اور صاحب اولاد ہونے کے قابل بنا دیتا ہے
اعصابی جنسی و جسمانی طاقت کا خزانہ ایک یادگار لاجواب کورس ہے
جسم سے ہر کمزوری کو خارج کر کے صحت مند تندرست توانا کر دینا اسکا ادنیٰ سا کرشمہ ھے
اعصاب کو طاقت و قوت دیکر کر تمام اعصابی کمزوریوں کو ختم کرتا ھے
جنسی و جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں اس کورس کا کوئی ثانی نہی ھے ذکاوت حس ،سرعت انزال کے دائمی مریضوں کے لیے پیام شفا ھے
ممسک شاہی کورس کے استعمال سے طاقت و قوت انگ انگ سے نمایاں ہوتی ھے
ذیابیطیس( شوگر) کا مریض مباشرت نہ کرنے والا مرد بھی اگر بار بار حقِ زوجیت ادا کر کے خود کو ہشاش بشاش اور مضبوط تر محسوس کرے تو یہ اس کورس کا چھوٹا سا کمال ھے
قوت مردمی میں انقلاب پیدا کر دینے والا یہ اکسیر الاثر کورس متلاشیان علم وحکمت کے لیے ایک خاص الخاص تحفہ ھے
ممسک شاہی کورس کو جہاں بھی استعمال کروایا احسن ترین اور کامیاب ترین پایا
اکسیر اور بےنظیر آزمودہ نسخوں پر مشتمل کورس جو پرانے سے پرانے جریان اح**ام ذکاوتِ حس سرعتِ انزال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ھے۔ منی کی روانی کو روک کر اس کو گاڑھا بنادیتا ھے سرعت اور رقّت کو دور کرتاھے اور بدن میں طاقت کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ھے مغلظ و مؤلّدِ منی ھے انتہا درجہ کا مقوّی باہ مقوّی بدن اور ممسک ھے
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

معدے میں تیزابیت کا گھریلو علاجمعدے میں تیزابیت کے لیے چند مؤثر گھریلو علاج درج ذیل ہیں:سونف:- سونف کا استعمال تیزابیت ک...
09/07/2025

معدے میں تیزابیت کا گھریلو علاج
معدے میں تیزابیت کے لیے چند مؤثر گھریلو علاج درج ذیل ہیں:
سونف:- سونف کا استعمال تیزابیت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد ایک چمچ سونف چبا کر کھائیں یا اس کا قہوہ بنائیں۔
شہد اور دودھ: ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت میں کمی آتی ہے۔
ٹھنڈا دودھ:- ٹھنڈا دودھ پینا تیزابیت کو فوری طور پر کم کرتا ہے۔ دودھ میں کیلشیم ہوتا ہے جو تیزابیت کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
الائچی:- الائچی چبا کر کھانے سے معدے کی تیزابیت کم ہو جاتی ہے۔
دار چینی:- دار چینی کا قہوہ پینا معدے کی تیزابیت کو دور کرنے میں مفید ہوتا ہے۔
دھی:- دہی کا استعمال معدے کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ معدے کی گرمی اور تیزابیت کو کم کرتا ہے۔
کیلا:- کیلا تیزابیت کے لیے ایک قدرتی اینٹی ایسڈ ہے، جو معدے کو سکون دیتا ہے۔
اگرچہ یہ علاج تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اگر تیزابیت مسلسل برقرار رہے تو معالج سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

مرد کی دائمی صحت کا دارو مدار مردانہ ہارمونزٹیسٹوسٹیرون لیول پر ہے جہاں یہ لیول کم ہونا شروع ہوگا مردانہ کمزوری, بال سفی...
09/07/2025

مرد کی دائمی صحت کا دارو مدار مردانہ ہارمونزٹیسٹوسٹیرون لیول پر ہے
جہاں یہ لیول کم ہونا شروع ہوگا
مردانہ کمزوری,
بال سفید ہونا,
حرارت غزیزی کم,
جسم ٹھنڈا سیکس سے بے رغبتی ہونا شروع ہوگی.
جس کی بڑی وجہ جست کی کمی بتائی جاتی ہے ٹیسٹوسٹیرون بوسٹ کے لیئے قدرتی طور پر غذا میں چلغوزے تخم کونج کافی بہتر ہیں
مگر ہم آج ایک بہت عام سی چیز پر بات کرتے ہوئے ہیں جسکا بنانا استعمال کرنا بے حد آسان اور ہر خطرے سے مبرا ہے

جی وہ چیز ہے *ماش کی دال*
ماش کی دال میں قدرتی طور پر جست کی کافی مقدار پائی جاتی ہے,
اکثر حکماء کوئی دوا بناکر ماش کے دال کا آٹا بناکر اس میں دوا کو آگ دیتے ہیں
جس سے اس دوا میں قدرتی جست دوا کا حصہ بن جاتا ہے.

ایک پاو ماش کی دال کی صاف کریں
صاف پانی سے دھولیں خشک کریں
تھوڑا سا اصلی دیسی گھی لیں
اور اس میں دال کو بریاں کرلیں
ٹھنڈی کر کے گرائینڈر کر لیں
اور اسکا دگنا شہد ملا لیں
ایک چائے کا چمچ کھانا اور ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں اور سدا بہار جوانی قائم رکھیں۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

🌿 لونگ کے حیرت انگیز فوائد 🌿ہر صبح سویرے ایک لونگ منہ میں رکھیں اور دیر تک رکھے رہنے دیں۔ذائقہ آہستہ آہستہ نگلیں۔ شروع م...
09/07/2025

🌿 لونگ کے حیرت انگیز فوائد 🌿

ہر صبح سویرے ایک لونگ منہ میں رکھیں اور دیر تک رکھے رہنے دیں۔
ذائقہ آہستہ آہستہ نگلیں۔ شروع میں کڑوا محسوس ہوگا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے حیران کن فائدے دے گا۔

✨ فوائد:
1️⃣ یادداشت مضبوط کرتا ہے۔
2️⃣ دل کو طاقت دیتا ہے۔
3️⃣ کھانسی اور بلغم سے سینہ صاف کرتا ہے۔
4️⃣ معدہ و آنتوں کو جراثیم سے پاک کرتا ہے۔
5️⃣ دانتوں کا درد اور منہ کی بدبو ختم کرتا ہے۔
6️⃣ گردوں، جگر اور تلی کے امراض دور کرتا ہے۔
7️⃣ نظر تیز کرتا ہے اور آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے۔
8️⃣ گلے کی سوجن اور درد ختم کرتا ہے۔
9️⃣ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔
🔟 شوگر (ذیابیطس) کو کم کرتا ہے۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

سیب، طاقت اور قوت کا خزانہاس کا رنگ سبز، زرد اور سرخ ہوتا ہے سیب کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور تر دوسرے درج...
09/07/2025

سیب، طاقت اور قوت کا خزانہ
اس کا رنگ سبز، زرد اور سرخ ہوتا ہے سیب کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔ اس کا مزاج گرم اور تر دوسرے درجے میں ہے۔ ترش سیب سرد و خشک ہوتا ہے۔ سیب سے مربہّ اور شربت بنایا جاتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک سیب آدھ پاؤ، مربہ سیب ڈیڑھ تولہ، شربت چار تولے تک ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
سیب کے فوائد
(1) سیب مفرح دل و دماغ ہے۔
(2)دل کو طاقت دیتا ہے۔ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔
(3) اس میں فولاد، وٹامن اے کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔
(4)سیب قدرے قابض ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مربہ بھوک بڑھاتا ہے۔
(5) گرمی کو تسکین دیتا ہے۔
(6) خون صالح پیدا کرتا ہے بشرطیکہ صبح اور تیسرے پہر کھایا جائے۔
(7)چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
(😎 جگر کی اصلاح کرتا ہے اور اسے طاقت دیتا ہے۔
(9)معدہ کو طاقت دیتا ہے اور فعلِ معدہ کو درست کرتا ہے۔
(10)ہانپنے اور خفقان میں مفید ہے۔
(11) سانس کی تنگی اور خشک کھانسی کو بے حد مفید ہے۔
(12)سیب قے کو روکتا ہے اور متلی کا مانع ہے۔
(13)کمزور مریضوں کو بے حد مفید ہے۔
(14) ترش سیب قابض ہوتا ہے اور قے کا سبب بھی بنتا ہے۔
(15) سیب دل کو شگفتہ اور دماغ کو تر و تازہ کرتا ہے اس وجہ سے پریشانی وغیرہ کی صورت میں انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔
(16) سیب پھلوں میں اپنی غذائی افادیت کی بناء پر خاص مقام رکھتا ہے۔
(17) اگر روزانہ دو سیب کھا کر ایک پاؤ دودھ صبح نہار منہ پیا جائے تو چھ ہفتوں میں انسانی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔
(18) رات کو سوتے وقت سیب کھانا قبض کشا اثر رکھتا ہے۔
(19)معدہ کی کمزوری اور ضعف جگر کی صورت میں ترش سیب استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
(20) دماغی کام کرنے والوں کے لئے سیب کھانا قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔
(21) یہ خون میں سرخ ذرات پیدا کرتا ہے۔
(22) سیب کے جوس سے پیٹ اور انتڑیوں کے جراثیم دور ہوتے ہیں اور دافع بدبو بھی ہے۔
(23) گردوں کی صفائی کے لئے سیب سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔
(24) سیب کے چھلکوں سے نہایت لذیذ اور خوشبو دار چائے تیار کی جا سکتی ہے۔ جو چالیس سال سے اوپر خواتین و حضرات کے لئے بے حد مفید ہے۔
(25) سیب کے چھلکوں کی چائے میں اگر لیموں اور شہد کا اضافہ کر لیا جائے تو یہ پیچش اور محرقہ بخار کی کمزوریوں کو دور کرتی ہے۔
(26)اگر جوڑوں کے درد والے حضرات یہ چائے استعمال کریں تو انہیں خاصا فائدہ ہوتا ہے۔
(27) سیب دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں میں جذب ہو کر انہیں خاصا مضبوط کرتے ہیں۔
(28) ویسے تو سیب اپنے تمام تر فوائد کے ساتھ کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔ اگر سیب کو کھانے کے بعد کھایا جائے تو یہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔
(29) بچے کی پیدائش سے پہلے اگر سیب کا متواتر استعمال کیا جائے تو بچہ خوبصورت پیدا ہوتا ہے اور حاملہ عورت مختلف بیماریوں سے محفوظ بھی رہتی ہے۔
(30) چھ ماہ کی عمر والے بچے کو دو چمچ سیب کا جوس روزانہ پلانے سے اس کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور چھوٹی موٹی بیماری بھی بچے کو نہیں لگتیں (انشاء اللہ)۔
(31) پیچش، ٹائیفائیڈ، تپ دق اور کھانسی میں سیب کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔
(32) دل و دماغ کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے سیب کا مربہ کھانا بہت ضروری ہوتا ہے اس سے خون کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔
(33) اعضائے رئیسہ کو طاقت دیتا ہے۔ اعصابی کمزوری اس کے مسلسل استعمال سے دور ہوتی ہے۔
(34) سیب کا جوس جوش دے کر تین چار روز تک تقریباً ایک پاؤ روزانہ پلایا جائے تو ہر نشہ کرنے والا نشے کو چھوڑ دے گا۔
(35) مقوی دل، دماغ اور مقوی جگر مربہ تیار کرنے کے لئے عمدہ سیب ایک سیر لیں۔ انہیں احتیاط سے چھیل کر ایک سیرپانی میں ڈال کر دو جوش دے کر اتار لیں۔ پانی سے سیب الگ کر کے تین گنا(تین سیر) چینی ملا کر قوام تیار کریں پھر سیب اس قوام میں ملا دیں اور سیبوں کو کسی چھری سے ٹک لگائیں۔ جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں اور حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
(36)سیب کے مسلسل استعمال سے بدن میں پھرتی اور جسم میں چستی آ جاتی ہے۔
(37) سیب مقوی بصر اور حافظہ کو تیز کرتا ہے۔
(38) سر درد کی صورت میں سیب کی نسوار استعمال کی جاتی ہے۔ جس میں خشک شدہ سیب ایک تولہ، جنگلی اپلوں کی راکھ ایک تولہ کو اچھی طرح رگڑ کر ملا کر محفوظ کر لیں بوقت ضرورت ذرا سا سونگھنا فوری فائدہ دیتا ہے۔
(39) آنکھوں کے ورم کے لئے سیب کی پلٹس مفید ہوتی ہے۔
(40)آنکھوں کی جملہ بیماریاں دور کرنے کے لئے سرمہ سیاہ ایک تولہ، قلمی شورہ ڈیڑھ ماشہ، کف دریا ڈیڑھ ماشہ، کالی مرچ چار عدد لے کر پانچ دن تک تمام ادویہ کو عرق سیب میں کھرل کریں۔ خشک ہونے پر شیشی میں محفوظ کر لیں۔ رات کو سوتے وقت دو دو سلائیاں ڈالنا بے حد مفید رہتا ہے۔
(41) اگر کھل کر اجابت کا خیال ہو تو ایک سیب کو دودھ کے اندر اتنا پکائیں کہ وہ بالکل نرم ہو جائے۔ اسے اچھی طرح مل چھان کر حسب طبیعت چینی ملا کر پینا فائدہ دیتا ہے۔
(42) دانتوں کا منجن بنانے کے لئے سیب کے درخت کا کوئلہ دو تولے ، سونٹھ ایک تولہ، نمک لاہوری ایک تولہ، پھٹکڑی آدھ تولہ، تمام ادویہ کا سفوف بنا لیں اور یہ سفوف حسب ضرورت استعمال میں لائیں۔
(43) اگر بہی دانہ ایک تولہ پوٹلی میں باندھ کر بکری کے آدھ سیر دودھ میں جوش دیں پوٹلی نکال کر اس دودھ میں تین پاو سیب کا جوس ملا کر پینے سے نیند آنا شروع ہو جاتی ہے اور اس طرح نیند کی کمی والی بیماری سے چھٹکارا حاصل ہو جاتا ہے۔
(44) شربت سیب جو کہ اعصابی طاقت دیتا ہے کو یوں تیار کیا جا سکتا ہے آدھ سیر سیب کا اچھی طرح سے جوس نکال لیں۔ پھراس کے اندر عرق گلاب ایک سیر کا اضافہ کر لیں۔ اس کے بعد آدھ سیر چینی ملا کر قوام بنائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔ دو تولے شربت ہمراہ پانی صبح و شام استعمال کریں۔
( 45) سیب کو خوب چبا چبا کر کھانا چاہئیے تاکہ اس کے مفید اجزاء دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کریں۔
( 46 )اگر بچے کو سیب کی قاشیں تراش کر دی جائیں اور بچہ اس کو چبا کر کھائے تو اس کے دانت بآسانی نکل آتے ہیں۔
( 47)سیب ایک عدد لے کر اچھی طرح سے چھیل کر تھوڑا نمک لگا کر صبح نہار منہ تین روز تک کھانے سے سر درد کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
(48) بھوک میں اضافہ کرنے کے لئے آدھ سیر جوس سیب میں کالی مرچ، زیرہ اور نمک معمولی مقدار میں ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے اور غذا بھی جزو بدن بنتی ہے۔
(49) سیب کا مربہ ایک دانہ صبح ورق نقرہ میں لپیٹ کر کھانا مقوی قلب اور مقوی دماغ ہوتا ہے۔ بینائی کو طاقت دیتا ہے۔
(50) سیب وسواس سوداوی کو رفع کرتا ہے اور وبا کو نافع ہے۔
(51)بچھو کے زہر کو دور کرتا ہے اس کے لئے ایک پاؤ جوس دن میں چار دفعہ پلائیں اور سیب کا گودا کاٹے والی جگہ پر باندھیں۔
(52)صفراء کا غلبہ اور جوش خون کو مفید ہوتا ہے۔
(53) کچے سیبوں کو گرم کر کے ورم پر لگانا مفید ہوتا ہے۔
(54) ترش سیب نسیان (بھول جانے والی بیماری) پیدا کرتا ہے۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

امید افزاء کیپسولثعلب مصری۔ثعلب پنجہ۔سورنجاں شیریں ہر ایک 2 تولہ طباشیر ۔زعفران ہر ایک 1 ماشہ کستوری۔کشتہ صدف۔کشتہ مرجان...
09/07/2025

امید افزاء کیپسول
ثعلب مصری۔ثعلب پنجہ۔سورنجاں شیریں ہر ایک 2 تولہ
طباشیر ۔زعفران ہر ایک 1 ماشہ
کستوری۔کشتہ صدف۔کشتہ مرجان ہر ایک 2 ماشہ
کشتہ جات اور زعفران الگ الگ عرق گلاب میں کھرل کریں عرق ہر ایک میں کم از کم 7 سے 10 تولہ ہونا چاہیے
باقی ادویہ کا سفوف بنا کر تمام ادویہ کو خوب مکس کریں
250 ملی گرام کیپسول بھر لیں
1 کیپسول رات سوتے وقت روزانہ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں
جن لوگوں کے سپرمز ڈیڈ بھی ہوں یا کم ہوں اس دوا سے ایکٹو بھی ہوں گے اور سیل کاونٹنگ میں خوب اضافہ بھی ہوگا
بے اولاد حضرات اور کمی سپرمز والے حضرات کو ضرور استعمال کرنا چاہیے
نسخہ 100 فیصد کام کرے گا صرف اجزاءکا اصل ہونا ضروری ہے
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

*ایک گولی کھاؤ 45 منٹ کا مزہ اٹھاؤ*ٹائمنگ بے پناہ طاقت کا نسخہ ان کے لئے جن کو سرعت انزال کا پرابلم ہے ، بیوی کے پاس جان...
09/06/2025

*ایک گولی کھاؤ 45 منٹ کا مزہ اٹھاؤ*
ٹائمنگ بے پناہ طاقت کا نسخہ ان کے لئے جن کو سرعت انزال کا پرابلم ہے ، بیوی کے پاس جانے سے گھبراتے ہیں شادی کے نام سے ڈرتے ہیں ، اگر ج**ع کرنے کے لئے تیار بھی ہو جائیں تو دخول تک نہیں ہوتا اگر دخول ہو بھی جائے تو 2 سیکنڈ میں آدمی فارغ ہو جاتا ہے ، بیوی کو مطمئن نہیں کر پاتا ، اورپھر شرمندگی اٹھاتا ہے ، اور سارا دن سستی اور تھکن رہتی ہے ، طبعیت میں چڑ چڑا پن رہیتا ہے ، کمر درد ، سر درد اور ٹانگوں میں درد رہیتا ہے ، ان کے لئے یہ نایاب تحفہ ہے
*ھوالشافی!!*
قرنفل 1 ماشہ ، پنیرمایہ 3 ماشہ ، مصطگی رومی 1 ماشہ ، عنبر اشہب 1ماشہ ، خولنجان 2 ماشہ ، کستوری 2 رتی ، فرائی سلفاس 1 تولہ ، روغن بلسان 4 ماشہ ، ثعلب مصری 3 ماشہ ، کشتہ شنگرف 3 ماشہ ، دار چینی 3 ماشہ ، کالی مرچ 3 ماشہ ، مازو پھل 3 ماشہ ، نکچھکنی 3 ماشہ
سب سے پہلے عنبر اشب کو روغن بلسان میں پگھلا لیں.اس کے بعد کستوری کے علاوہ باقی سب چیزوں کا پاؤڈر بنا لیں،عنبر اشیب کو سفوف میں مکس کر لیں، پھر کستوری مکس کر دیں اور پھر عرق گلاب کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں
*خوراک*
ج**ع کرنے سے 2 گھنٹے پہلے ایک گولی دودھ کے ساتھ کھائیں.

Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

مشک / کستوری / (Musk):-دیگر نام:-لاطینی میں (Moschus Moschiferus) عربی میں مسک فارسی میں مشک ،ہندی میں کستوری ،سندھی میں...
09/06/2025

مشک / کستوری / (Musk):-
دیگر نام:-
لاطینی میں (Moschus Moschiferus) عربی میں مسک فارسی میں مشک ،ہندی میں کستوری ،سندھی میں مشک ،بنگالی میں مرگ بابھ ،برمی میں کیڈو انگریزی میں مسک اور لاطینی میں ماسکس کہتے ہیں ۔
ماہیت:-
یہ خوشبو دار خشک شدہ رطوبت ہے ۔جونرآہوئےمشکی سے حاصل کی جاتی ہے مشک ناف کے قریب ایک جھلی دار تھیلی میں ہوتاہے۔اس تھیلی کوناف کی نسبت سے نافہ کہتے ہیں ۔مشک محض نر ہرن میں پایاجاتاہے مادہ میں نہیں ہوتاہے۔جب یہ نافہ پختہ ہوجاتاہے۔توکئی میل تک کی ہوا معطر کردیتاہے۔نافہ کے اندردانے سیاہ سرخی مائل بو بہت تیز اور مزہ تلخ ہوتاہے۔
نوٹ:-
یہ جانور ہرن کی قسم کاہوتاہے۔اور بعض اطباء کے نزدیک ہرن یا جنگلی پلائو کے درمیان کا جانور ہے۔
مقام پیدائش:-
تبت،نیپال ،کشمیر ،روس چین ،اور سری لنکا میں پایاجاتاہے ۔بہترین مشک نیپال اور تبت کاہے۔
اصلی مشک کی پہچان:-
اصلہ نافہ کی ساخت کے اندر بہت سے خانے ہوتے ہیں لیکن مصنوعی نافہ کے اندرخانے نہیں ہوتے ۔۔۔سوئی کی نوک کو لہسن میں چبھو کر نافہ میں چبھوئیں اگر بدبو آئے تو مصنوعی ہے۔
اصلی مشک جلد میں جذب ہوجاتاہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو اچھی طرح مل کر دھولیں بعد میں مشک کوہاتھ میں ہتھیلی پر اچھی طرح ملیں اگر جذب ہو جائے تو اصلی ورنی میل کی طرح مروڑی سی بن کر اتر جائے گا۔
مزاج:-
گرم تین ۔۔۔خشک درجہ دوم۔
افعال:۔
مفرح و مقوی اعضائے رئیسہ منعش حرارت غریزی مقوی حواس ظاہری و باطنی ملطف و مفتح سدد مسخن دافع تشنج مقوی باہ ۔
استعمال:-
قلب و دماغ اور تمام اعضاء کو قوی کرتاہے۔اصلی حرارت غریزی کو ابھارتی ہے حواس خمسہ ظاہری و باطنی کو طاقت دیتی ہے اور مشہور محرک و مقوی باہ دوا ہے ضعیف قلب غشی مالیخولیا،مراق خفقان مرگی اختناق الرحم ام الصبیان فالج لقوہ رعشہ وغیرہ امراض میں معجونات وغیرہ میں شامل کرتے ہیں ۔ضعیف قوی ٰ کے وقت اس کو کھلانے سے قوت عود کرآتی ہے۔
استعمال بیرونی:-
مشک سے عطر یا پر فیوم تیارکئے جاتے ہیں جوکہ بہت مشہور خوشبوں میں سے ایک ہے۔
مشک کی خوشبو اللہ کے نبی محمدﷺ کو بہت زیادہ پسندتھی ۔
اس کو سونگھنا زکام اور درد سر بارد میں مفیدہے اس کو حمول فرزجہ رحم کو تقویت دیتا اور معین حمل چنانچہ مشک خالص تین رتی زعفران ڈیڈھ گرام الثعلب مصری تین گرام باریک کوٹ چھان کر شہد میں ملاکر کپڑا لت کرکے اندام نہانی میں رکھنا اور اس کے بعد مباشرت کرنا ،استقرار حمل میں بہت مفیدہے۔
تقویت باہ کی غرض سے اس کو طلاؤں میں استعمال کرتے ہیں اور قوت ادویہ کو طبقات چشم میں پہنچانے کے لئے سرموں میں شامل کرتے ہیں
نفع خاصَ:-
مقوی باہ و دل و دماغ ۔
مضر:-
مصدع
مصلحَ:-
طباشیر شہد عرق گلاب ۔
بدل:-
جندبیدستر تیزپات۔
مقدارخوراک:-
ایک رتی سے دورتی تک۔
مشہورمرکب:۔
دواء المسک.
مزید معلومات:-
پرانے زمانے میں چینی لوگ اپنے لباس پر خوشبو لگاتے تھے، مذہبی تقاریب اور جنازوں پر لوبان جلاتے تھے، انھوں نے سب سے قیمتی خوشبو مشک کو بھی دریافت کیا۔ مشک کا ذکر قرآن پاک میں جگہ جگہ موجود ہے۔
ضرت علیؓ نے اپنے کلام نہج البلاغہ میں بھی مشک کی تعریف کی ہے.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:’’ سب سے عمدہ خوشبو مشک ہے۔‘‘
حیض سے پاک ہونے والی عورت کو بھی مشک کے استعمال کا حکم دیا گیا ہے۔
مروی ہے کہ ’’ آنحضرتﷺ اپنی ازواج مطہرات کے گھر خوشبو منگواتے تھے۔‘‘
علماء فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن مشک لگانا مستحب ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمعہ کے دن مشک لگانے اور غسل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مشک سے ہوا کے جوہر بالخصوص وبائی امراض کی اصلاح ہوتی ہے اور اس کو بطور علاج استعمال کرنا جائز ہے۔
سب سے عمدہ مشک خراسانی ہوتی ہے، پھر چینی اور پھر ہندی مشک کا درجہ آتا ہے۔
یہ خوشبو دار خشک شدہ رطوبت ہے ۔جونرآہوئےمشکی سے حاصل کی جاتی ہے مشک ناف کے قریب ایک جھلی دار تھیلی میں ہوتاہے۔اس تھیلی کوناف کی نسبت سے نافہ کہتے ہیں ۔مشک محض نر ہرن میں پایاجاتاہے مادہ میں نہیں ہوتاہے۔جب یہ نافہ پختہ ہوجاتاہے۔توکئی میل تک کی ہوا معطر کردیتاہے۔نافہ کے اندردانے سیاہ سرخی مائل بو بہت تیز اور مزہ تلخ ہوتاہے۔
نوٹ۔ ختن کا مشک، ختن، (چین) کا ایک علاقہ ہے، جہاں کے ہرن مشہور ہیں جن کے نافوں سے اعلٰی قسم کا مشک نکلتا ہے۔
اصل کستوری کی پہچان
اصل کستوری کی پہچان یہ ہوتی ہے کہ اگر سوئی کو دھاگے سمیت لہسن کی پوتھی سے گزارا جائے اور پھر اس سوئی دھاگے کو نافے سے گزارا جائے اور لہسن کی بو غائب ہو جائے تو سمجھ لیں کہ کستوری خالص ہے۔کستوری چونکہ بہت قیمتی اور نایاب ہے اس لیے نافہ میں خشک خون یا خشک کلیجی کا سفوف نافے میں وزن بڑہانے کے لیے ملا دیا جاتا ہے۔لوگوں کا خیال ہے کہ ہر میدانی ہرن کے نافے سے مشک کی تھیلی برآمد ہوتی ہے۔یا پھر ایک خاص قسم کی میدانی بلی سے بھی نافہ نکلتا ہے ۔اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے یہ مضمو ن پیش کیا جا رہا ہے۔کستوری والا ہرن خاص جنگلوں میں آٹھ سے دس ہزار
فٹ کی بلندی پر پایا جاتا ہے۔چین نیپال گلگت اور اور روس کے بالائی پہاڑی علاقوں میں یہ ہرن پایا جاتا ہے۔یہاں اسکی باقائدہ فارمنگ کی جا رہی ہے۔یہ بھورے رنگ کا ایک چھوٹا سا ہرن ہے۔جس کے بال بھورے اور گھا س کی طرح ہیں۔اس کے کان کافی لمبے قد ڈھائی تین فٹ اور اگلی ٹانگیں چھوٹی اور پچھلی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں۔نر ہرن کے منہ سے دو دانت نکل کر نچلی طرف بڑہے ہوئے ہوتے ہیں۔مادہ کے دانت ایسے نہیں ہوتے۔کستوری صرف نر سے نکلتی ہے۔جو اس کی ناف میں تھیلی کی شکل میں ہوتی ہے۔حلال کرنے سے پہلے فوری طور پر اسے رسی سے باندھ دیا جاتا ہے تاکہ خون میں تحلیل نہ ہو۔کستوری کلیجی کے رنگ جیسی گاڑھے سے محلول کی شکل میں ہوتی ہے جو کہ نکالنے کے بعد چند منٹوں میں جم کر سخت ہو جاتی ہے۔ناف میں بال نماء تھیلی کو بمعہ کھال کاٹ کر محفوظکیا جاتا ہے۔۔
کستوری والے ہرن کا شکار:-
اس ہرن کا شکار دشوار بھی ہے اور تجربہ کاروں کے لیے آسان بھی ۔جس جھاڑی یا چٹان کے نیچے یہ رہائش رکھتا ہے وہ جگہ نہائیت صاف ہوتی ہے۔فضلہ اپنی رہائش سے دور ڈالتاہے ۔جس چٹان کے ساتھ رہتا ہے بڑی خوبصورتی سے اسی کا حصہ بن جاتا ہے۔اور زمین کے ساتھ زمین ۔نا واقف شکاری پاس سے گزر جاتا ہے یہ یہ ہرن اپنا بسیرا جھاڑی دار جنگل میں برف کے نزدیک کرتا ہے۔تجربہ کار شکاری چار پانچ ساتھیوں کے ساتھ خود نالے کے منہ پر اور ساتھیوں کو نالے کے نیچے بٹھا دیتا ہے۔ایک بالکل تہہ میں جبکہ باقی نالے کے کناروں پر بیٹھ جاتے ہیں۔تہہ والا آدمی زور سے ڈندا درخت پر مارتا ہے۔ہرن اپنی پناہ گاہ سے نکل کر بھاگتا ہے۔دائیں اور بائیں والے آدمی بھی اسے طرح ڈنڈے درخت پر مارتے ہیں اور ہرن سیدھا دہانے پہ بیٹھے شکاری کے پاس پہنچ جاتا ہے۔عام طور سے ان علاقوں میں شکاری چوری چھپے کستوری کی تلاش میں شکار کرتے ہیں۔اس کا شکار ہر ملک میں ممنوع ہے اور سخت سزا دی جاتی ہے۔کستوری چونکہ سونے سے بھی دگنے داموں بکتی ہے ا سلیے شکاری پیسے کی وجہ سے اسے مارتے ہیں۔اس ہرن کی تعداد باوجود پابندی کے بہت کم ہو چکی ہے۔چین میں باقائدہ فارم ہیں جہاں کستوری وقت مقررہ پہ سرنج کے ذریعے نکال لی جاتی ہے۔دوسرے سال پھر کستوری ناف میں پک جاتی ہے ۔تب ہرن اسے سورج سے گرم شدہ پتھروں پر رگڑتا ہے ۔حتیٰ کہ یہ پھوڑا نماء بال پھٹ کر چٹانوں پر بہہ جاتا ہ ے پرانے وقتوں میں شکاری لوگ چٹانوں سے کھر چ کر یہ بھی بطور تحفہ دیا کرتے تھے.
دوا المسک معتدل جواہر والی:-
معدہ، جگر اور دل کو قوت بخشتی ہے- سوداوی بخارات کو تحلیل کرتی ہے- قوتِ باہ کو بڑھاتی ہے- منی کو گاڑھا کرمُشک کی شمولیت کی وجہ سے دواء المسک کا نام دیا گیا ہے۔تی ہے- سرعت انزال کا خاتمہ کرتی ہے- عام جسمانی کمزوری کے لیے بے حد مفید ہے- دل کی گھبراہٹ، خفقان۔ ڈپریشن کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئ مرکب ہو۔
اجزاء مع طریقۂ تیاری:-
زرشک بیدانہ ۱۵ گرام، طبا شیر، صندل سفید،صندل سُرخ، کشنیز خشک، گل گاؤ زباں ، آملہ مقشر، تخم خرفہ ہر ایک ۱۰ گرام گل سُرخ ، آبریشم خام، مقرض ، دارچینی، بہمن سفید، بہمن سُرخ، درونج عقربی ہر ایک ۷ گرام، عود ہندی بادر نجبویہ ہر ایک ۵ گرام مصطگی ، اشنہ ،دانہ ہیل خرد ہر ایک ۴ گرام کوسفوف کریں اور اِس سے دو چند قند سفید اور ہم وزن شہدِ خالص نیز ہمو زن آبِ سیبِ شیریں کا قوام تیار کر کے سفوف شامل کریں۔ پھر مروارید کہرباء شمعی، ہر ایک ۷ گرام ، عرقِ کیوڑہ میں کھرل کر کے اِسی طرح مشکِ خالص، عنبر ہر ایک ۲ گرام زعفران ۵ گرام علیحدہ علیحدہ کھرل کر کے قوام میں ملائیں۔ بعد میں ورقِ نقرہ ۱۰ گرام کا قوام میں اِضافہ کریں۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

*ﮐﻮﻟﯿﺴﭩﺮﻭﻝ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ؟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺅ ﮐﯽ ﺗﺪ ﺑﯿﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﺝ۔۔*کولیسٹرول موم کی طرح چکنا مادہ ہے جو ہمارے جگر میں تیا...
09/06/2025

*ﮐﻮﻟﯿﺴﭩﺮﻭﻝ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ؟ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﺅ ﮐﯽ ﺗﺪ ﺑﯿﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﻋﻼﺝ۔۔*
کولیسٹرول موم کی طرح چکنا مادہ ہے جو ہمارے جگر میں تیار ہوتا ہے اور ہماری غذا سے حاصل ہو کر خون میں ذرات کی شکل میں شامل ہو جاتا ہے۔ کولیسٹرول کی معمولی سی مقدار ہمارے جسم کی ساخت میں شامل خلیوں کی نشوونما اور صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ مختلف ہارمونز کی تیاری اور نظام ہاضمہ کی کارکردگی کا اہم جزو ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں حرارت پیدا کرنے کے لیے بھی استعما ل ہوتا ہے۔ خون میں کولیسٹرول ایک مقررہ حد تک رہے تو ہر چیز معمول کے مطابق کام کرتی ہے۔ تا ہم اگر یہ مقررہ حدسے بڑھ جائے تو بہت سارے مسائل جنم لیتے ہیں اور جسم کے مختلف اعضاء خصوصاً دل ،دماغ اور شریانوں پر بہت منفی اثر پڑتا ہے۔ خون میں کولیسٹرول کہاں سے آتا ہے؟
خون میں کولیسٹرول کی مقدار ، کسی حد تک ہماری غذا پر منحصر ہے ۔ لیکن اس کا زیادہ تر انحصا ر (80فیصد) ہمارے جگر میں اس کی پیداواری صلاحیت پر منحصر ہے۔ یہ سمجھیں کہ جگر ، کولیسٹرول پیدا کرنے کی فیکٹری ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ فیکٹر ی موروثی طور پر ضرورت سے زیادہ کام کرکے خون میں کولیسٹرول کی مقدار مقرر کردہ حدود سے بڑھا دیتی ہے۔ یہ مقدار بڑھنے سے کولیسٹرول خو ن کی نالیوں کی اندرونی تہوں میں جمع ہوجاتا ہے اور کولیسٹرول کے ذخیرے ( Plaques ) بن جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے خون کی گردش میں کمی واقعہ ہوجاتی ہے یا خو ن کی نالیاں بالکل بند ہو جاتی ہیں اور مختلف اعضاء کو نقصا ن پہنچتا ہے۔
*کولیسٹرول غذا کی کن کن اشیاء میں پایا جاتا ہے؟*
کولیسٹرول جانوروں سے حاصل شدہ غذا میں پایا جاتا ہے۔ اس غذا میں مندرجہ ذیل اشیاء نمایاں ہیں۔
* چھوٹا اور بڑا گوشت
* انڈے کی زردی
* ڈیری کی اشیاء مثلاًدودھ ، دہی ، مکھن ، پنیر۔
* گردہ ، کلیجی ، مغز وغیرہ میں کولیسٹروال بہت زیادہ ہوتا ہے۔
* مرغی اور مچھلی کے گوشت میں کولیسٹرول کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔
* نباتات سے حاصل کردہ غذا مثلاً پھل ، سبزیاں ، دالیں ، میوہ جات میں بھی کولیسٹرول کافی کم ہوتا ہے۔
*کولیسٹرول کی کتنی اقسام ہیں؟*
* ایچ ڈی ایل ( HDL: High Density Lipoprotein) کولیسٹرول
* ایل ڈی ایل ( LDL: Low Density Lipoprotein ) کولیسٹرول
* ٹرائی گلیسرائیڈز ( Triglycerides)
کولیسٹرول کے ذرات بذات خودخون میں گردش نہیں کرتے بلکہ وہ ایک خاص پروٹین کے سہارے چلتے ہیں۔ اس پروٹین کو Lipoprotein کہا جاتا ہے۔ Lipoprotein کی مثال ایک گاڑی کی ہے جو سڑک پر چل رہی ہے اور اس پر سامان لدا ہوا ہے اور یہ سامان کولیسٹرول کی مختلف اقسام کا ہے جو خون کے ذریعے مختلف اعضاء تک پہنچتا ہے۔
*ایچ ڈی ایل ( HDL) کولیسٹرول*
اس کولیسٹرول کو “اچھا” سمجھا جاتا ہے ۔ وہ اس لیے کہ یہ کولیسٹرول کو خون کی نالیوں اور پٹھوں سے جگر کی طرف لے جاتا ہے اور چونکہ جگر ایک فیکٹری کی طرح ہے تو یہ کولیسٹرول وہاں پہنچ کر بھسم ہوجاتاہے۔ اس طرح سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار مقررہ حد میں رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اعضاء خصوصی طور پر دل کی حفاظت کرتے ہیں۔
*ایل ڈی ایل (LDL) کولیسٹرول*
یہ کولیسٹرول “برا” سمجھا جاتاہے کیونکہ یہی وہ قسم ہے جو خون کی نالیوں کی اندرونی تہوں میں جم کر ان کو موٹا کر کے خون کی گردش میں کمی لاتا ہے اور د ل کی شریانوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔
*ٹرائی گلیسرائیڈز ( Triglycerides )*
یہ وہ چکنائی ہے جو ذرات کی شکل میں اس وقت جمع ہوتی ہے۔ جب جسم میں ضرورت سے زیادہ کلو ریز بہم پہنچائی جائیں۔ اضافی توانائی کی ضرورت پڑنے کی صورت میں (مثلاً ورزش ، بھار ی جسمانی کام وغیرہ) ٹرائی گلیسرائیڈ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ تاہم خون میں ان کی زیادتی لگاتار رہنے کی صورت میں یہ د ل کے امراض کا باعث بنتی ہے۔ ذیابیطس جیسے امراض میں ان کی مقدار بہت بڑھ جاتی ہے۔
*خون میں کولیسٹرول کی مقررہ حد اور ہائی کولیسٹرول کی مقدار کیا ہے؟*
* ٹوٹل کولیسٹرول کی نارمل یا معمول کی مقدار موجودہ درجہ بندی کے مطابق 180ملی گرا م یا اس سے کم ہے۔
* بارڈر لائن ہائی کولیسٹرول کی مقدار 181سے 199ملی گرا م ہے۔
* ہائی کولیسٹرول کی مقدار 200ملی گرام یا اس سے زیادہ ہے۔
خون میں کولیسٹرول کے بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟
* موروثی اثرات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ کولیسٹرول کچھ خاندانوں میں موجود ہوتا ہے۔یہاں تک کہ موروثی اثرات کے تحت بچوں اورنوجوانوں میں بھی کولیسٹرول کی زیادتی پائی جاتی ہے۔
* غذا میں چکنائی کی مقدار کی زیادتی بھی کولیسٹرول کو بڑھا دیتی ہے۔ زردی والا انڈہ ، مرغن غذائیں ، تلی ہوئی اشیاء ، ناریل ، مغز ، گردہ ، کلیجی ، نہاری ، پائے ، گائے کا گوشت چند ایک مثالیں ہیں جن کا مسلسل اور کثرت سے استعمال کولیسٹرول کی مقدار کو خون میں بڑ ھاتی ہیں ۔ خصوصی طور پر ان افراد میں جن کی فیملی میں کولیسٹرول بڑھنے کا رجحان ہے۔ الکوحل کا استعمال بھی کولیسٹرول بڑھاتا ہے۔
* کچھ امراض بھی ایسے ہیں جن میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے۔ مثلاً تھائی رائیڈ thyroid کا مرض ، گردوں کامرض ، شوگر کا مرض وغیرہ۔
* موٹاپا، کولیسٹرول کو بڑھانے کا ایک اہم عنصر ہے۔
* ورزش کی کمی اور سگریٹ نوشی۔
*ہائی کولیسٹرول کی کیا علامات ہیں؟*
عمومی طور پر ہائی کولیسٹرول کی کوئی علامات نہیں ہوتی ۔ اس کا پتہ صرف خون میں کولیسٹرول کی مقدار کے لیے ٹیسٹ کروا کر ہی ہو سکتا ہے۔ تاہم کچھ افراد میں کولیسٹرول آنکھوں کے گرد ، جلد میں اور جوڑوں پر پیلے پیلے نشانات کی شکل میں جمع ہوجاتا ہے۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ کولیسٹرول آہستہ آہستہ کئی سالوں پر محیط عرصے میں خون کی نالیوں کی اندرونی تہوں میں جمتا رہتا ہے۔ اس کے نتیجے میں نالیاں تنگ اور سخت ہو جاتی ہیں ۔ خون کی گردش کی مقدار میں کمی واقعہ ہوجاتی ہے اور اس طریقہ سے مختلف اعضاء کو نقصان پہنچتا ہے۔
*خون کی نالیوں میں کولیسٹرول جمنے سے کیا منفی اثرات ہوتے ہیں؟*
خون کی نالیاں تنگ اورخون کی گردش کم ہونے سے مختلف اعضاء پر مندرجہ ذیل منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں:ٹانگوں کی شریانوں میں تنگی آنے کی صورت میں ٹانگوں میں شدید درد ہو سکتا ہے جو خصوصی طور پر چلنے کے وقت ہوتا ہے۔ خون جم جانے کی صورت میں ٹانگ ناکارہ ہو سکتی ہے اور یہاں تک کہ ٹانگ کاٹنی پڑتی ہے۔
*دماغ*
دماغ کی رگوں میں خون جم سکتا ہے یا نالیاں پھٹنے سے خون بہہ سکتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں فالج کا اثر ہوجاتا ہے۔ فالج ایک جان لیوا مرض ثابت ہو سکتا ہے۔ خون جمنے کا عمل ، دل سے دماغ کی طرف جانے والی نالیوں میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے یا تو فالج یا وقتی بیہوشی کی علامات ہو سکتی ہیں۔
*دل*
دل کی شریانیں تنگ ہونے سے
* دل کادرد ( Angina )
* د ل کا دورہ ( Heart Attack)
*ہارٹ فیلیر ( Heart failure)
جیسے موذی اثرات ہو سکتے ہیں۔
*دوسری شریانیں*
دل ، دماغ اور ٹانگوں کی شریانوں کی طرح باقی اعضاء مثلاً گردے ، آنتیں اور د ل سے نکلنے والی بڑی شریانوں میں بھی وہی عمل یعنی تنگی اور خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے ان اعضاء کو نقصا ن پہنچتا ہے۔
یہ تو تھا کولیسٹرول کا تعارف اس کی وجوہات اور جسم پرکولیسٹرول کی وجہ سے پڑنے والے اثرات،اب میں آپ کو ایک ایسا مجرب اور نایاب نسخہ بتانے جا رہا ہوں جو کہ بہت محنت اور بہت زیادہ ریسرچ کے نتیجے میں حاصل کیا گیا ہے۔ یہ نسخہ نہ صرف کولیسٹرول بلکہ شوگراور بلڈ پریشر کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
ایک پاؤکریلے لیکر چھیلنے کے بعد خشک کرلیں اور پھر اسے بیج سمیت گرائنڈ کر کے سفوف کی شکل میں محفوظ رکھیں۔
صبح ا ور شام آدھاچمچ کھائیں۔یہ شوگر، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مرض کے لیے بے انتہا مفید ہے۔
روزانہ سیر کو اپنا معمول بنائیں اور جتنا ہو سکے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعما ل کریں۔
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

🥣 گوند کیترا اور تخم ملنگا — قدرتی ٹھنڈک اور توانائی کا خزانہ 🌿گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک، پیاس پر قابو اور معدے کو سکون دی...
09/06/2025

🥣 گوند کیترا اور تخم ملنگا — قدرتی ٹھنڈک اور توانائی کا خزانہ 🌿
گرمیوں میں جسم کو ٹھنڈک، پیاس پر قابو اور معدے کو سکون دینے کے لیے یہ دونوں قدرتی تحفے بے مثال ہیں۔
گوند کیترا جسم کو اندرونی حرارت سے بچاتا ہے جبکہ تخم ملنگا توانائی، ہاضمے اور دل کے سکون کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ ✨
قدرتی نعمتوں کو اپنائیں اور صحت مند زندگی کا لطف اٹھائیں۔ 💚
تخم ملنگا اور گوند کتیرا شربت 🌿✨
✨ اجزاء:
تخم ملنگا: 1 کھانے کا چمچ
گوند کتیرا: 1 چائے کا چمچ (بھگو کر 1–2 کھانے کے چمچ)
دودھ یا پانی: 1 گلاس (یا اپنی پسند کا فروٹ جوس)
شہد یا شکر: حسبِ ذائقہ
گلاب کا عرق (اختیاری): 1 چائے کا چمچ
برف: حسب ضرورت
🥣 طریقہ تیاری:
Step 1: تخم ملنگا بھگونا
1 کھانے کا چمچ تخم ملنگا ایک گلاس پانی میں 20–30 منٹ کے لیے بھگو دیں۔
بیج جیل جیسی شکل اختیار کر لیں گے۔
Step 2: گوند کتیرا تیار کرنا
رات بھر یا کم از کم 6 گھنٹے پہلے 1 چائے کا چمچ گوند کتیرا پانی میں بھگو دیں۔
یہ پھول کر نرم جیل جیسا ہو جائے گا۔
استعمال سے پہلے اچھی طرح دھو لیں تاکہ مٹی یا ذرات صاف ہو جائیں۔
Step 3: مشروب تیار کریں
ایک گلاس دودھ، پانی یا جوس میں بھگویا ہوا تخم ملنگا اور گوند کتیرا ڈالیں۔
شہد، گلاب کا عرق اور برف شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
ٹھنڈا ٹھنڈا فوراً پی لیں۔
✅ فوائد
🌱 تخم ملنگا کے فوائد:
جسم کو ٹھنڈک بخشتا ہے، گرمی کا اثر کم کرتا ہے۔
معدے کی تیزابیت، قبض اور گیس سے نجات دیتا ہے۔
وزن گھٹانے میں مددگار ہے، پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے۔
خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔
💎 گوند کتیرا کے فوائد:
ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے، جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے۔
گرمیوں میں کمزوری اور تھکن دور کرتا ہے۔
میٹابولزم بہتر کر کے وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے بہترین، قدرتی کولیجن بنانے میں مددگار۔
یہ شربت گرمیوں میں نہ صرف انرجی بوسٹر ہے بلکہ صحت کا خزانہ بھی ہے 🌿🥤✨
Zohan Health Centre
03184834021
03704007258

Address

Las Vegas, NV
55180

Telephone

+17026460129

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HikmataPlus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share