
09/20/2025
مولانا گزشتہ دس پندرہ سالوں سے بالخصوص گزشتہ چھ سات سالوں سے مسلسل لکھتا رہا، علم کا سمندر اور اسکے آگے باندھا گیا بند تب ٹوٹا جب اسکی سانسیں بند ہوئیں ، اب ہر دو ہفتے یا مہینہ بعد اسکے لکھے گئے کام پر کتابیں آرہی ہیں ۔ ہر پوسٹ اتنی لمبی اور وضاحت سے لکھتا کہ پڑھنے والا پڑھ پڑھ کر پسینہ ہوجاتا لیکن دلچسپی آخر تک برقرار رہتی ۔ کاش اپنی زندگی میں ان تمام کتابوں کو چھپتا دیکھ پاتا ۔ بار بار کہتا کہ چھپوانی ہیں لیکن وقت نہیں ملتا، عوامی کاموں نوجوانوں کو روزانہ تقاریر و سٹڈی سرکلز سے بندے کو کوئی فراغت ہی نہیں ملتی تھی ، بس موت کے لیے مکمل فراغت لیکر چلا گیا ۔۔!!
بہت جلد یہ کتاب بھی آنے والی ہے۔🌹😢
#مولاناخانزیب