23/07/2026
دریائے چناب میں طغیانی، متعدد بیراجوں پر ہائی فلڈ الرٹ جاری! محکمہ آبپاشی کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 75 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا جبکہ قادرآباد بیراج پر بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 24 جولائی تک مزید بارشوں سے پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔ انتظامیہ نے سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور جھنگ سمیت اضلاع میں مکمل الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو دریا کنارے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیا آپ کے علاقے میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے؟ کمنٹس میں بتائیں۔