Hadith Chronicles

Hadith Chronicles Nurturing Minds, Enriching Hearts through Islam...!

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔( صحیح مسلم) ✿تکبر اور خود ستائی ہلاکت...
02/20/2026

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔
( صحیح مسلم)

✿تکبر اور خود ستائی ہلاکت کا سبب ہیں
✿مومن کی شان عاجزی اور نفس کی اصلاح ہے
✿خود کو پاک اور نیک سمجھنا منع ہے
✿حقیقی پاکیزگی اللہ کے نزدیک ہے

دکھ کے لمحے میں تسلی کا پیغام:اسلام کے ابتدائی دور میں جب نبی کریم ﷺ کے صاحبزادے کا انتقال ہوا تو کفارِ مکہ نے آپ ﷺ کو “...
02/19/2026

دکھ کے لمحے میں تسلی کا پیغام:

اسلام کے ابتدائی دور میں جب نبی کریم ﷺ کے صاحبزادے کا انتقال ہوا تو کفارِ مکہ نے آپ ﷺ کو “ابتر” (بے نام و نشان) کہہ کر طعنہ دیا۔ یہ نازک وقت تھا، مگر اسی لمحے اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو تسلی دیتے ہوئے سورۃ الکوثر نازل فرمائی۔
مفسرین کے مطابق اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا کہ اصل عزت، بقا اور کامیابی رسول ﷺ کے لیے ہے، جبکہ آپ کے دشمن ہی بے نام و نشان ہوں گے۔

نبی کریم. نے فرمایا: کسی شخص نے کبھی اس کھانے سے بہتر کھانا نہیں کھایا جو اس نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھایا ہو، اور اللہ...
02/09/2026

نبی کریم. نے فرمایا:

کسی شخص نے کبھی اس کھانے سے بہتر کھانا نہیں کھایا جو اس نے اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھایا ہو، اور اللہ کے نبی داؤدؑ اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اللہ کے نزدیک پوری دنیا کا ختم ہو جانا ایک مسلمان کے ناحق قتل سے بھی ہلکا ہے۔(ترمذی)
02/06/2026

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

اللہ کے نزدیک پوری دنیا کا ختم ہو جانا ایک مسلمان کے ناحق قتل سے بھی ہلکا ہے۔
(ترمذی)

اے اللہ! تیرے لئے ہی ساری تعریفیں ہیں ،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو میرا ربّ اور میں تیرا بندہ ہوں،میں تجھ پر اپنے دین ک...
02/05/2026

اے اللہ! تیرے لئے ہی ساری تعریفیں ہیں ،تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو میرا ربّ اور میں تیرا بندہ ہوں،میں تجھ پر اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے ایمان لایا ،میں نے اپنی اِستطاعت کے مطابق تیرے عہد اور وعدہ کے(پورا کرنے کے) ساتھ صبح کی ، میں تیری جانب رجوع کرتا ہوں اپنے عمل کے شر سے اور تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، وہ تمام گناہ جو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرسکتا ۔

*صبح بخیر!*

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَاب(آل عمران: 190)یقیناً آسمانوں اور زمین کی تخلیق ...
02/05/2026

إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَاب
(آل عمران: 190)

یقیناً آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے زیرِ کفالت افراد کو ضائع کر دے۔
02/04/2026

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے زیرِ کفالت افراد کو ضائع کر دے۔

اے اللہ! میرے لیے ہر چیز کو میرے تابع کر دے، چاہے وہ میری نظر میں ناممکن ہی کیوں نہ ہو۔ 🤲
02/03/2026

اے اللہ!
میرے لیے ہر چیز کو میرے تابع کر دے، چاہے وہ میری نظر میں ناممکن ہی کیوں نہ ہو۔ 🤲

02/02/2026

نبی کریم ﷺ دعا کرتے تو کہتے:

اے زندہ، اے قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے ذریعے فریاد کرتا ہوں۔

سنن الترمذي

﴿وَمَا أَنفَقْتُم مِّن شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ﴾(سبأ: 39)اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو گے، اللہ اس کا بدل عطا فرمائے گا۔
02/02/2026

﴿وَمَا أَنفَقْتُم مِّن شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ﴾
(سبأ: 39)

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو گے، اللہ اس کا بدل عطا فرمائے گا۔

Address

Little Tokyo
Los Angeles, CA

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadith Chronicles posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share