
07/25/2025
نوے 90 ارب روپے کا چینی اسکینڈل
کس نے کتنا کمایا؟؟
تحریر:-عزیز اُللہ خان ایڈووکیٹ لاہور
23لاکھ ٹن چینی55 روپےفی کلوعوام کومہنگی بیچی گئی،7لاکھ ٹن چینی بیرون ملک بیچی گئی،5 لاکھ ٹن باہر سے منگوانے پر83 روپے فی کلو ٹیکس،ڈیوٹی معاف کرائی گئی،وزیراعظم کوکس افسر،وزیر نےگمراہ کیا؟اس کا کون ذمہ دار ہے؟نہ کوئی تحقیقات ہوئی نہ کوئی انکوائری اس پر جب میں نے تحقیق کی کہ عوام کے خون سے نوے ارب روپے نچوڑنے والے مافیا میں کون کون شامل ہیں تو مجھے علم ہوا کہ یہ تو وہی خاندان ہیں جو ستتر سالوں سے ہمیں لوٹ رہے ہیں
پاکستان میں تقریباً 72 شوگر ملز فعال ہیں جو ملک بھر میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں پھیلی ہوئی ہیں مگر پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ تعداد میں شوگر ملز ہیں، جبکہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان صوبے چند شوگر ملز تک محدود ہیں شوگر ملز مالکان اپنی ملوں کو سبسڈی یا برآمدی مراعات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ فائدہ پُنہچاتے ہیں بعض اوقات یہ مل مالکان چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے بھی کروڑوں روپے کماتے ہیں
ان 72 ملوں میں سے زیادہ تر شوگر ملز کی ملکیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شب پاس ہے جبکہ بقیہ دیگر گروپس بھی یا تو حکومت میں شامل رہے ہیں یا حکمرانوں کے قریب ہوتے ہیں، جس کی بنا پر سیاسی دباؤ سے گاہے بگاہے ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے
اب میں آپ کو بتاوں گا کہ ان شوگر ملز کے مالکان کون ہیں اور اُنکا کس سیاسی پارٹی سے تعلق ہے
1. شریف فیملی (PML‑N)
ملک میں تقریباً 9 شوگر ملز کے مالک ہیں، جیسے: رحمن، اتفاق، چنارہ وغیرہ ان ملز میں نمایاں رمضان شوگر ملز ہے جو شریف گروپ کے میاں محمد شریف کی ملکیت کی ہیں
2. زرداری فیملی (PPP)
تقریباً 5 شوگر ملز آصف علی زرداری صاحب ملکیت ہیں، جن میں انصاری مرزا اور پنجریو ملز قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ Omni گروپ کے 9 ملز کا تعلق بھی آصف علی زرداری صاحب کے حوالے سے کیا جاتا ہے
3.سابق مرکزی وزیر اور چینی کے بے تاج بادشاہ جہانگیر بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ان کے زیر انتظام JDW گروپ کے تین شوگر ملز ہیں
4. سابق وفاقی وزیر عباس سرفراز مجموعی طور پر 5 شوگر ملز کے مالک ہیں ۔
5. گجرات کے چوہدری خاندان بھی تقریباً چار شوگر ملز کے مالک ہیں ۔
6. ذکا اشرف صاحب ایک شوگر مل کے مالک ہے ہیں موصوف صدر زرداری کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں
7.افضل اختر کا تعلق جرنل اخترعبدالرحمان کے خاندان سے ہے حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی کی بھی ہو یہ خاندان ہمشہ اقتدار میں رہتا ہے انکی بھی 2 شوگر ملز ہیں
اب آپ خود اندازہ لگا لیں کہ چینی مہنگی کیوں ہوتی ہے چینی پہلے برآمد اور پھر درآمد کر کے کون اربوں روپے منافع کما رہا ہے پاکستانی عوام کا خون کون چوس رہا ہے یہ فیصلہ اب پاکستان کی عوام نے کرنا ہے اگر آپ کو اب بھی سمجھ نہیں آتی تو پھر آپ اس مافیا کے ہاتھوں ٹھیک ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور انشااللہ آئندہ بھی ہوتے رہیں گے