07/21/2024
لاہور میں مونسون اب ایک کمزور فیز میں داخل ہو رہا ہے۔۔۔
اگلا پورا ہفتہ لاہور میں بارش کے امکانات کم ہونگے۔۔۔زیادہ امکانات بادلوں کے بننے اور مخصوص علاقوں میں بارش کے ہونگے۔۔۔۔
رات کو لیٹ اور صبح کے اوقات میں بھی بارش کے کچھ کچھ امکانات ہونگے اگلے ہفتے کے آخر سے۔۔۔۔
لاہور میں الحمداللہ اب تک شاندار بارشوں کے ساتھ مونسون اچھا جا رہا البتہ شمالی لاہور اور جنوبی لاہور میں بارش کی مقدار میں کافی فرق رہا یے۔۔۔
شمالی لاہور میں 150MM-200 سے بھی زیادہ بارش ہو چکی جبکہ جنوبی لاہور میں اب تک بارش 100MM اور بحریہ ٹاؤن، کنال گارڈن میں 75 MM تک ہوئی ہے۔۔۔
جو سپیل گزرا ہے وہ بھی شمالی اور کچھ شمال مشرقی علاقوں کے لئے کمال تھا لیکن جنوبی علاقوں میں 50MM تک بارش ہوئی جس میں خنوبی کینٹ، جوہر ٹاؤن کنال ویو وغیرہ شامل جبکہ انتہائی جنوبی علاقوں میں اس بھی کم 18MM بارش کنال گارڈن میں رکارڈ ہوئی۔۔
آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں بھی اضافہ اور حقیقی احساس خطرناک حد تک جانے کا اندیشہ ہے۔۔۔
وسیع پیمانے پر بارشیں لاہور میں جولائی کے آخری 10 دنون میں واپسی کریں گی ان شاء اللہ۔۔۔
Source: unknown