06/25/2026
پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے جھگڑے کی وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی پر جنید اکبر اور اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جبکہ صبغت اللہ نے معاملہ ٹھنڈا کرانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں اڈیالہ جیل کے باہر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت ارکان کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔