Balochistan Pulse

Balochistan Pulse Balochistan Pulse: Your trusted digital platform for the latest news, insightful articles, and in-depth stories about Balochistan.

Stay informed with our monthly magazine and online updates covering politics, culture, development, and more." Balochistan Pulse is a digital journalism platform dedicated to uncovering ground realities, human stories, and policy gaps across Balochistan and Pakistan. We report on climate change, conflict, migration, CPEC, Gwadar development, and border tensions with Afghanistan. Our multimedia exp

lainers and podcasts connect local realities to global debates on climate, security, and peace in South Asia.

🎧 Watch: youtube.com/
🌐 Read: www.BalochistanPulse.com

📸 Follow: Instagram.com/BalochistanPulseofficial
🕊️ Updates: X.com/BalochPulse

05/31/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اتوار کے روز **چمن ٹرین دھماکے** کی شدید مذمت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کے ذاتی لشکر بنانے سے متعلق متنازعہ بیانات کو مسترد کر دیا۔

محمود خان اچکزئی کی چمن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ ذاتی لشکر بنانے سے متعلق ان کے ریمارکس متنازعہ ہیں اور ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اور عوامی مسائل کا حل آئینی اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

05/31/2026

بلوچستان پر کس کس کی نظر۔
بی ایل اے کو کونسے ممالک سپورٹ کر رہے ہیں اور کیوں کررہےہیں؟
گوادر کس کے نشانے پر۔

05/30/2026

بلوچستان کی ترقی میں اہم پیش رفت کے طور پر ساوتھ ایئر کی پہلی ٹرائل فلائٹ کامیابی سے گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے فلائٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ کامیاب لینڈنگ گوادر کی فضائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کی جانب اہم قدم ہے، جس کے بعد باقاعدہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

05/30/2026

شہناز بلوچ کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ جہاں بی ایل اے نے اسے ایک قومی ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، مگر اس کی والدہ اور چچا کی پریس کانفرنس نے اس پورے بیانیے کو بدل کر رکھ دیا۔ جس میں ترکِ تعلق اور استحصال شامل ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ بلوچستان کی بیٹیوں کی صلاحیت پاکستان کی ترقی کے لیے ہے، نہ کہ دہشت گرد کیمپوں کے لیے۔
ویڈیو لنک: https://youtu.be/dNqTEagCMsw

بی ایل اے اور بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک ایک پرانی تصویر کو جھوٹے بیانیے کے ساتھ دوبارہ پھیلا رہے ہیں۔ یہ تصویر گزشتہ سال ...
05/30/2026

بی ایل اے اور بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورک ایک پرانی تصویر کو جھوٹے بیانیے کے ساتھ دوبارہ پھیلا رہے ہیں۔ یہ تصویر گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیے گئے چار دہشتگردوں کی ہے، جو مبینہ طور پر خواتین کے لباس میں کارروائی کی کوشش کے دوران پکڑے گئے تھے۔ تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔

05/30/2026

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے پاکستان کو امریکہ کا مخلص دوست قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم مذاکرات میں شاندار کردار ادا کررہے ہیں۔

05/30/2026

گڑیدہ شاہجہان کے رہائشی عجب نور نے بنوں پریس کلب میں اپنے دیگر بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے احمد حسن سے ہر قسم کا تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔ خاندان نے واضح کیا کہ احمد حسن کے خوارج سرگرمیوں اور خوارج سے تعلقات سے ان کا کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان امن پسند اور محب وطن ہے۔

بی ایل اے کی خاتون دہشت گرد کمانڈر پر مشتمل پروپیگنڈا ویڈیو مبینہ طور پر افغانستان کے ضلع کاش رود، نمرُوز کی نکلی۔ ( ویڈ...
05/30/2026

بی ایل اے کی خاتون دہشت گرد کمانڈر پر مشتمل پروپیگنڈا ویڈیو مبینہ طور پر افغانستان کے ضلع کاش رود، نمرُوز کی نکلی۔ ( ویڈیو کے مقام کے طور پر دیے گئے کوآرڈینیٹس 31°46'45.38"N, 63°18'07.77"E ہیں )

05/30/2026

تربت سے تعلق رکھنے والی کالعدم بی ایل اے کی دہشت گرد شہناز بلوچ کے خاندان نے ان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تقریباً بارہ برس سے ان کا شہناز سے کوئی رابطہ نہیں۔ خاندان کے مطابق انہیں کبھی بھی ان کی کسی سرگرمی یا کالعدم تنظیم سے تعلق کا علم نہیں تھا

بلوچستان سے ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس آج مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ...
05/30/2026

بلوچستان سے ٹرین آپریشنز آج سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس آج مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پشاور سے بھی صبح کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔ بلوچستان سے ٹرین سروس گزشتہ تین روز سے معطل تھی۔

Address

New City, NY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Pulse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Pulse:

Share