10/06/2026
How to find Best niche for new website 😍 (my method)👇
جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے نئے بندے جو ابھی SEO کی فیلڈ میں آئے ہیں (Bignner)
، ان میں سے کافی لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ Reverse Engineering کیا ہوتی ہے اور یہ کیوں کی جاتی ہے؟ اور اسکے کیا فوائد ہیں اگر آپ اس کو پروپر سمجھ جاتے ہیں،،
تو میں نے سوچا اپنے انداز میں اسے بہت آسان طریقے سے سمجھا دیتا ہوں۔
Reverse Engineering آسان لفظوں میں
کسی کامیاب ویب سائٹ کو کھول کر یہ دیکھنا کہ اسے ٹریفک کہاں سے مل رہی ہے، کون سے الفاظ پر گوگل میں آ رہی ہے اور اس کی کامیابی کی وجہ کیا ہے۔
اب اسے Step-by-Step سمجھیں _____
Step: 1
سب سے پہلے Google میں کوئی ایک Seed Keyword لکھ کر سرچ کریں۔
مثلاً
Best running shoes
Step: 2
اب Google میں جو Top 10 ویب سائٹس نظر آ رہی ہیں، ان کو دیکھیں۔
ان میں سے اگر کوئی ایسی ویب سائٹ مل جائے جس کا DR 20 سے کم ہو تو اس ویب سائٹ کو کھولیں۔
Step: 3
اس ویب سائٹ کے Home Page کا لنک کاپی کریں۔
اب اس لنک کو Ahrefs یا Semrush میں ڈالیں۔
Step: 4
اب اس ویب سائٹ کے بارے میں یہ چیزیں دیکھیں----
اس کی کتنی ٹریفک ہے؟
کتنے Backlinks ہیں؟
گوگل سے کن الفاظ پر لوگ آ رہے ہیں؟
کون سے صفحات پر زیادہ ٹریفک آ رہی ہے؟
کون سا Keyword اسے سب سے زیادہ ٹریفک دے رہا ہے؟
Step : 5
اب اس ویب سائٹ کا وہ Keyword نکالیں جس سے اسے سب سے زیادہ ٹریفک مل رہی ہے۔
اس Keyword کو کاپی کریں اور دوبارہ Google میں سرچ کریں۔
Step: 6
اب اس Keyword پر آنے والی Top 10 ویب سائٹس کو Sir کے بتائے ہوئے Criteria کے مطابق چیک کریں
ان کا DR دیکھیں، مقابلہ دیکھیں اور باقی تمام چیزیں دیکھیں جو ہمیں لیکچر میں بتائی گئی ہیں۔
یہ پورا عمل ہی Reverse Engineering ہے۔
ایک چھوٹی سی مثال
فرض کریں آپ نے Google میں "Best running shoes" لکھا۔
آپ کو Top 10 میں ایک ایسی ویب سائٹ مل گئی جس کا DR 18 ہے۔
آپ نے اس ویب سائٹ کو Ahrefs میں چیک کیا اور پتا چلا کہ اسے سب سے زیادہ ٹریفک ایک دوسرے Keyword سے مل رہی ہے
Best running shoes for beginners
اب آپ اس Keyword کو Google میں سرچ کریں گے اور دوبارہ دیکھیں گے کہ اس Keyword پر کون کون سی ویب سائٹس Rank کر رہی ہیں اور ان میں سے کون سی ویب سائٹس کو Sir کے Criteria کے مطابق Beat کیا جا سکتا ہے۔
بس یہی Reverse Engineering ہے۔
یاد رکھنے والی بات:
ـ Reverse Engineering کا مطلب کسی کی ویب سائٹ کو Copy کرنا نہیں ہے۔
بلکہ یہ سمجھنا ہے کہ
یہ ویب سائٹ کامیاب کیسے ہوئی؟
اور پھر اسی معلومات کی مدد سے اپنی بہتر Niche تلاش کرنا۔ 💯
شروع میں یہ کام تھوڑا مشکل لگے گا، لیکن جب آپ خود 2، 3 بار یہ عمل کریں گے تو ان شاء اللہ بات سمجھ آنا شروع ہو جائے گی۔
Rana Naveed
SEO content writer