09/17/2026
*پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا*
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب و متوسط طبقے کیلئے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی اسکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کردیا گیا ہے۔اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے
پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔