ABS News

ABS News Islamic Short Stories

بھارت نے فرانس کا بھی بیڑا غرق کردیا۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تین رافیل طیارے گرنے کے بعد اب کوئی بھی ملک رافیل خریدنے کیلئ...
19/05/2025

بھارت نے فرانس کا بھی بیڑا غرق کردیا۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تین رافیل طیارے گرنے کے بعد اب کوئی بھی ملک رافیل خریدنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ رافیل بنانے والی کمپنی Dassault Aviation. کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب انڈونیشیا نے 42 رافیل طیاروں کا آڈر کینسل کر دیا ہے۔ بھارت نے مغربی ممالک کا دفاعی سازو سامان بھی مشکوک بنادیا ہے۔ مستقبل میں شاید کوئی بھی مغربی ملک اپنا سامان بھارت کے ساتھ فروخت نہ کرے۔

19/05/2025
پاکستان ائیر فورس JF-17 تھنڈر اور J-10C کے بعد بیش خدمت ہے پاکستان کا نیا فائیٹر جٹ  JF-17PFXجو JF-17 تھنڈر سے بھی  بہت ...
19/05/2025

پاکستان ائیر فورس JF-17 تھنڈر اور J-10C کے بعد بیش خدمت ہے پاکستان کا نیا فائیٹر جٹ JF-17PFXجو JF-17 تھنڈر سے بھی بہت اگے کا فائیٹر جٹ ہے جو ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے بہت جلد اپنے وطن کے دفاع کے لیے تیار کھڑا ہو گا انشاء اللہ پاکستان ہمیشہ کے لیے زندہ باد🇵🇰

ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے دوران 2 ممالک کی ح...
18/05/2025

ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟

7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے دوران 2 ممالک کی حکومتوں اور خصوصی طور پر عوام نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔ ان میں ایک ملک ترکیے اور دوسرا آذربائیجان ہے۔

ان 2 ممالک نے اس 4 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کو اس قدر کھل کر سپورٹ کیا کہ اب بھارتی میڈیا ان دونوں ملکوں کے خلاف خصوصی طور پر زہر اُگل رہا ہے اور ان ملکوں کی سیاحتی صنعت کے بائیکاٹ کی بات کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز تُرک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ’پاکستان اور ترکیے کی دوستی کی مثال دنیا بھر میں کم ہی ملتی ہے اور یہ سچی دوستی کی سب سے خوبصورت مثال ہے۔ پاک ترک دوستی زندہ باد‘۔

اسی طرح سے آذربائیجان میں پاکستان کے پرچم لہرائے گئے اور پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

جبکہ دوسری طرف بھارت میں نفرت کا ماحول اس قدر شدّت اختیار کر چکا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کو اُن کی 3 سال قبل آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو ترکیے میں عکس بندی کے سبب سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عامر خان اپنے اُس دورہ ترکیے کے دوران ترک خاتون اوّل سے بھی ملے جس کی بنیاد پر عامر خان کے غدار ہونے کے حوالے سے بیانات دیے جا رہے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر اس وقت آذربائیجان اور ترکیے کے خلاف انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے جارہے ہیں، توہین آمیز تبصرے کیے جارہے ہیں اور گالیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارت میں اس وقت ترکیے اور آذربائیجان کی مصنوعات اور خدمات کے بائیکاٹ کی کالز دی جا رہی ہیں۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز نے ترکیے اور آذربائیجان کے سفر کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ایسی پوسٹیں گردش کر رہی ہیں جو بھارتیوں کو ان ممالک کی مصنوعات نہ خریدنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں کے دوران بعض ممالک ایک فریق اور بعض دوسرے ممالک فریقِ ثانی کا ساتھ دیتے ہیں۔ لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت اپنے تکبّر اور ہندتوا فاشزم کے سبب دنیا بھر کی حمایت سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔

اس جنگ کے دوران ایک بھارتی تجزیہ کار نے ایرانی سفیر کے بارے میں ایسے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جس پر بھارت سرکار کو بعد میں معافی مانگنا پڑی۔ اسی طرح اس وقت جنگی جنون اور زخمی اناء کے ساتھ بھارتی تجزیہ کار ترکیے اور آذربائیجان کے خلاف زہرافشانی کر رہے ہیں۔

تعلق بڑا روایتی اور گرم جوشی پر مبنی ہے۔ جبکہ آذربائیجان کے ساتھ ہمارے تعلقات اُس کی سوویت یونین سے آزادی کے بعد وجود میں آئے۔ ہم نگوروکاراباخ پر ہمیشہ آذربائیجان جبکہ وہ ہمیشہ ہمیں کشمیر پر ہماری حمایت مہیا کرتے ہیں۔

پاکستان ترکیے اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی، نسلی اور لسانی رشتے ہیں: ملک ایوب سنبل
ملک ایوب سنبل بیجنگ میں چینی میڈیا سے وابستہ ایک صحافی، جیو پولیٹیکل تجزیہ کار، اور براڈکاسٹر ہیں اور آذربائیجان کے حوالے سے اُن کا نمایاں کام جس میں اُن کی کتاب نگوروکاراباخ تنازع پر شائع ہو چکی ہے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ملک ایوب سنبل نے کہا کہ پاکستان ترکیے اور آذربائیجان مذہبی، تاریخی، نسلی اور لسانی حوالوں سے جُڑی ہوئی اقوام ہیں۔ غیر عرب ممالک میں سے یہ 2 ملک ایسے ہیں جو پاکستان کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مسلم ممالک ہونے کے ناتے مذہبی رشتے میں جُڑے ہوئے ہیں، نسلی طور پر پاکستان میں کئی نسلوں کو تعلق ان علاقوں سے ہے، اس کے علاوہ اردو زبان میں تین ہزار الفاظ ایسے ہیں جن کا مُبدا ترک زبان ہے اور آذربائیجان میں بھی ترک زبان ہی بولی جاتی ہے۔

ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات غیر منقسم ہندوستان میں تحریک خلافت کے دور سے ہیں اور ہمارا ترکیے کے ساتھ تعلق ہمشہ مضبوط رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ ہمارا تزویراتی شراکت دار بھی ہے۔ پاکستان میں اب بھی ترک ٹوپی پہنی جاتی ہے اور اُسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر دیکھا جائے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کبھی ترکیے کا دورہ نہیں کیا بلکہ اکتوبر 2019 میں مودی نے اپنا ترکیے کا دورہ منسوخ کر دیا کیونکہ صدر اردوان نے کشمیر پر پاکستان کے حق میں بیان دیا تھا۔

آذربائیجان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ملک ایوب سنبل نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگوروکاراباخ کے تنازعے کو لے کر پاکستان ہمیشہ آذربائیجان جبکہ بھارت آرمینیا کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔

حال ہی میں بھارت نے آرمینیا کو آکاش میزائلوں کی دوسری کھیپ دی ہے جبکہ پاکستان نے آذربائیجان کو جے ایف 17 تھنڈر طیارے دیے ہیں۔

ملک ایوب سنبل نے بتایا کہ سابقہ سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد آذربائیجان کو سب سے پہلے پاکستان نے تسلیم کیا۔ پاکستان نے آج تک آرمینیا کے ساتھ اس وجہ سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے کیونکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات ہیں۔ پاکستان نے نگوروکاراباخ کے مسئلے پر آرمینیا کے مقابلے میں ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے اور اسی طرح سے اُنہوں نے کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ ہمیں حمایت مہیا کی ہے۔

🚨🚨 **کیا بھارت اگلے 20 دنوں میں حملہ کرے گا؟‼️**اگلے 20 دن، خاص طور پر عید کے آس پاس کے دن، انتہائی اہم ہیں۔ اگر مودی حم...
18/05/2025

🚨🚨 **کیا بھارت اگلے 20 دنوں میں حملہ کرے گا؟‼️**

اگلے 20 دن، خاص طور پر عید کے آس پاس کے دن، انتہائی اہم ہیں۔ اگر مودی حملہ نہ کرے تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔

جنگ کا ایک مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ پاکستان نے اسے بھرپور طریقے سے جیت لیا ہے، لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ دشمن اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور نئے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران بھارت میں ہتھیاروں کی خریداری اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ چند گھنٹے پہلے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق بھارت نے ہزاروں ڈرونز خریدے ہیں۔

سرحد کے ساتھ بھارتی فوجی نقل و حرکت بھی واضح اشارہ دے رہی ہے کہ اس بار زمینی کارروائی کا امکان ہے۔

سیاسی طور پر، مودی ایک بند گلی میں پھنس چکا ہے۔ مسئلہ کشمیر دوبارہ ابھر آیا ہے، بھارت کی خارجہ پالیسی تباہ ہو چکی ہے، قومی سلامتی بکھر چکی ہے، بی جے پی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، اور کانگریس سیاسی وار کر رہی ہے۔ مودی کو لگتا ہے کہ صرف پاکستان پر حملہ ہی اس کی سیاسی بقا کو بچا سکتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر، بھارتی نااہلی کی وجہ سے مغربی جنگی اتحاد کو دھچکا لگا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مغرب کئی عالمی محاذوں پر مصروف ہے۔ بھارت کی اس ناکامی سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر چین کے خلاف ان کے موقف کے تناظر میں۔ اس وجہ سے بھارت پر مغربی دنیا کی خفیہ دباؤ ہے کہ وہ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے کچھ کرے۔

بی جے پی اور موہن بھاگوت مبینہ طور پر مودی کو واضح پیغام دے چکے ہیں کہ اگر اس نے فوری اقدام نہ کیا تو اسے ہٹا کر یوگی کو لایا جائے گا۔

تمام اشارے ایک اور تصادم کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ ہماری سکیورٹی فورسز تیار ہیں۔ قوم کو بھی تیار رہنا ہوگا۔

اس بار وہ زیادہ تیاری کے ساتھ واپس آئیں گے۔

Address

Bandipora

Telephone

+923007826288

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ABS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ABS News:

Share