Zhob times

Zhob times Zhob times is a Pakistani News and Entertainment Portal. Here you can read News and Articles

بالآخر 11 سالہ بچی کچے کے علاقے سے بازیاب ہوگئی، جو ایک بڑی خوشی اور سکون کی خبر ہے۔یہ کامیابی صرف ایک خاندان کی نہیں بل...
05/23/2026

بالآخر 11 سالہ بچی کچے کے علاقے سے بازیاب ہوگئی، جو ایک بڑی خوشی اور سکون کی خبر ہے۔
یہ کامیابی صرف ایک خاندان کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے اتحاد، اتفاق اور اجتماعی آواز کی جیت ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر عوام نے جس طرح مسلسل آواز بلند کی، دعائیں کیں، اور اس معاملے کو زندہ رکھا، وہ قابلِ تعریف ہے۔
لوگوں نے سیاسی، لسانی اور علاقائی اختلافات سے بالاتر ہوکر انسانیت کے نام پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا، جس نے ثابت کردیا کہ جب قوم ایک مقصد کے لیے متحد ہوجائے تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے۔

کچے کے ڈاکؤں سے انسانیت شرماگئ 11 سالہ بچی کو اغوا کرکے اس کے مجبور ماں کو بلایا 15 لاکھ لےلئے کئ دنوں تک ماں کو زیادتی ...
05/21/2026

کچے کے ڈاکؤں سے انسانیت شرماگئ 11 سالہ بچی کو اغوا کرکے اس کے مجبور ماں کو بلایا 15 لاکھ لےلئے کئ دنوں تک ماں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے ماں بچی کی خاطر برداشت کر رہی تھی بالآخر بچی کو ماں کے سامنے کسی پر 8 لاکھ کی بیچ دی اور ماں کو واپس بھیج دیا ۔۔

گیلپ سروے: 97 فیصد عوام پاک فوج کی کارکردگی سے مطمئنگیلپ پاکستان  کے حالیہ سروے کے مطابق 97 فیصد پاکستانی عوام نے  افواج...
05/21/2026

گیلپ سروے: 97 فیصد عوام پاک فوج کی کارکردگی سے مطمئن

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے کے مطابق 97 فیصد پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سروے کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے قومی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے ادارے پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ کے دور افتادہ علاقے منگلہ میں نامعلوم افراد نے سماجی کارکن نذیر بازی کے بھائی سردار ظفر خان بازی کو اغوا کر لیا ہے...
05/15/2026

کوئٹہ کے دور افتادہ علاقے منگلہ میں نامعلوم افراد نے سماجی کارکن نذیر بازی کے بھائی سردار ظفر خان بازی کو اغوا کر لیا ہے۔ اس واقعے کے خلاف احتجاجاً کوئٹہ میں بی اے مال روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

ایک سال قبل بھی منگلہ میں نذیر بازی کے دو بھائی ایک بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

نذیر بازی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور احتجاج میں شامل ہوں۔

‏سرائے نورنگ، لکی مروت سے فہیم اللہ لکھتے ہیں کہ:‏”میرے ماموں کا بیٹا ریاض ولد کریم خان (گنڈی خانخیل) نورنگ بلاسٹ میں شہ...
05/12/2026

‏سرائے نورنگ، لکی مروت سے فہیم اللہ لکھتے ہیں کہ:
‏”میرے ماموں کا بیٹا ریاض ولد کریم خان (گنڈی خانخیل) نورنگ بلاسٹ میں شہید ہو گیا ہے ۔اِس سے پہلے ان کے والد صاحب فوت ہوئے، پھر چند مہینے بعد اس کے چھوٹے بھائی کو دہشتگردوں نے مارا اور آج اسے بھی شہید کر دیا گیا۔ یہ ایف سی میں ملازم تھا پھر اس کی والدہ نے اس سے نوکری چھڑوائی کہ تم میرے پاس ایک رہ گئے ہو، میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی۔ پھر یہ یہاں اپنا زرنج/لوڈر رکشہ خرید کر نورنگ بازار میں مزدوری کرتا تھا اور ظالموں نے آج اسے بھی نہیں چھوڑا جو ماں کا واحد سہارا تھا۔ اس کے گھر میں اب کوئی مرد باقی نہیں رہا۔“
صحافی وحید مراد کی وال سے

‏بنوں سے انتہائی خطرناک اطلاعات سامنے آرہی ہیں شدت پسندوں نے بنوں پولیس چوکی فتح خیل سے باورد سے بھری گاڑی ٹکرا دی ہے جس...
05/09/2026

‏بنوں سے انتہائی خطرناک اطلاعات سامنے آرہی ہیں

شدت پسندوں نے بنوں پولیس چوکی فتح خیل سے باورد سے بھری گاڑی ٹکرا دی ہے جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں
پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے
بتایا جارہا ہے کہ 120 سے زائدعسکریت پسندوں نے پولیس چوکی کا گھیراو کیا ہے
تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی

*جنوبی وزیرستان، ہنگو اور باجوڑ میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں 12 عام شہری جان سے چلے گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30 سے ...
05/08/2026

*جنوبی وزیرستان، ہنگو اور باجوڑ میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں 12 عام شہری جان سے چلے گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جبکہ جان سے چلے جانے والوں میں 90 فیصد بچے شامل ہیں۔*

پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے...
05/07/2026

پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے بہت مکاری سے بیانیہ بنایا کہ پاکستان دہشتگردی کرتا ہے لیکن یہ لوگ خود دہشتگردی میں ملوث ہیں اور دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔


‏بھارت سے جنگ کے دوران صدر زرداری کو  بنکر میں جانے کا کہا گیا، اُنہوں نے کہا کہ اگر شہید ہوتا ہے تو ہو جائوں لیکن بنکر ...
05/07/2026

‏بھارت سے جنگ کے دوران صدر زرداری کو بنکر میں جانے کا کہا گیا، اُنہوں نے کہا کہ اگر شہید ہوتا ہے تو ہو جائوں لیکن بنکر میں نہیں جائوں گا، محسن نقوی

جھاڑو سے اسمبلی تک کا سفر ❤️وہ خاتون جو بیس سال تک لوگوں کے گھروں میں کام کرتی رہی…آج بنگال کے الیکشن میں ایک لاکھ سے زا...
05/06/2026

جھاڑو سے اسمبلی تک کا سفر ❤️

وہ خاتون جو بیس سال تک لوگوں کے گھروں میں کام کرتی رہی…
آج بنگال کے الیکشن میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ لے کر اسمبلی کی نشست جیت چکی ہے ✨

پچھلے الیکشن میں بھی قسمت آزمائی کی تھی، مگر صرف چند ہزار ووٹوں کے فرق سے ہار گئی تھی۔
لیکن اس بار اُس نے نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ بڑے مارجن سے جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

کلیتا ماجھی…
ایک ان پڑھ خاتون، جو گھروں میں محنت مزدوری کر کے صرف دو سے چار ہزار روپے کماتی تھی،
آج عوام کی نمائندہ بن چکی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد وزیر بھی بن سکتی ہے۔

یہ کہانی صرف ایک خاتون کی کامیابی نہیں…
یہ اُن تمام لوگوں کے لیے امید ہے جو اپنے حالات کو اپنی کمزوری سمجھ بیٹھتے ہیں۔

یاد رکھیں!
ایمانداری، مسلسل محنت اور ہمت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔
اگر ارادہ مضبوط ہو تو معمولی پس منظر بھی انسان کے خوابوں کی راہ نہیں روک سکتا ♥️

Address

New York, NY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zhob times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zhob times:

Share