VOP وائس آف پاکستان

VOP وائس آف پاکستان Voice of Pakistan is the voice of voiceless people.

11/21/2025

ہمارے ساتھ ظلم کی انتہا اور ہم احتجاج بھی نہ کریں ۔رہنما پاکستان تحریک انصاف ۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، ذوالفقار حمید کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، عباس مجید مروت نے پول...
11/21/2025

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، ذوالفقار حمید کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، عباس مجید مروت نے پولیس غازیوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی نے پولیس غازیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر اہلکاروں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پولیس غازیوں سے خصوصی ملاقات بھی کی گئی، جہاں ان کی بہادری، قربانی اور حوصلے کو سراہا گیا۔

آر پی او عباس مجید مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس غازی ہمارے ہیرو ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور محکمہ پولیس ہر وقت ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا اور غازی اہلکاروں کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

اطلاع گمشدگی ۔برائے کرم اپنا بچہ سمجھ کر شیئر کریں گھر والے انتہائی پریشان ہے ۔سديس ولد جاوید سکنہ بگن ضلع کرم عمر جسکا ...
11/21/2025

اطلاع گمشدگی ۔
برائے کرم اپنا بچہ سمجھ کر شیئر کریں گھر والے انتہائی پریشان ہے ۔
سديس ولد جاوید سکنہ بگن ضلع کرم عمر جسکا 13 سال ہے ایک ماہ پہلے گھر سے نکلا ہے گھر والے ڈھونڈ رہے سخت پریشان ہیں اور ابھی تک واپس نہیں آیا اگر کسی کو ملا یا دیکھا ہو تو مہربانی کرکے نیچے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
شکریہ۔
03028347244
03044333530

11/20/2025

ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے ملی مشر ،قامی مشر نجیب الرحمن عرف مجبور پختون کا ا آج ضلع کوہاٹ کے مقامی ہوٹل کوئٹہ پلیٹر ہاوٴس میں بطور مہمان خصوصی آمد۔
اس موقع ملی مشر نجیب الرحمن عرف مجبور پختون نے کوئٹہ پلیٹر ہاوٴس کے مالک مولانا رضوان اللہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
نجیب الرحمن عرف مجبور پختون کا کہنا ہے کہ وہ تمام حضرات جوکہ خوراک کے شوقین ہے تو وہ ایک بار ضرور تشریف لائیں اور سردی کے اس بہترین خوراک گرل فیش کا مزہ لے لیں۔
آخر میں نجیب الرحمن عرف مجبور پختون نے مولانا رضوان اللہ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انکا تہہ دل شکریہ ادا کیا۔

آج میں آپ سب کے ساتھ ایک کم سن مگر انتہائی باصلاحیت شاعر کا تعارف کرنا چاہتا ہوں۔سجل عباس کڑمان — مٹہ پاراچنار، ضلع کرم ...
11/19/2025

آج میں آپ سب کے ساتھ ایک کم سن مگر انتہائی باصلاحیت شاعر کا تعارف کرنا چاہتا ہوں۔
سجل عباس کڑمان — مٹہ پاراچنار، ضلع کرم کا یہ نوجوان نہ صرف تعلیم میں پوزیشن ہولڈر ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے خوبصورت آواز اور دل موہ لینے والا اندازِ بیان بھی عطا کیا ہے۔
کم عمری کے باوجود سجل عباس کے اشعار نے لاکھوں دلوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
ان کی محنت، قابلیت اور خداداد صلاحیت واقعی قابلِ تعریف ہیں۔
آئیے اس باصلاحیت نوجوان کی حوصلہ افزائی کریں!

ضلع کوہاٹ ڈویژن کے مختلف سیاسی و سرکاری افسران کا مشترکہ ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے اہم میٹنگ ۔
11/19/2025

ضلع کوہاٹ ڈویژن کے مختلف سیاسی و سرکاری افسران کا مشترکہ ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے اہم میٹنگ ۔

11/18/2025

ضلع کوہاٹ ۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم بللہ شاہ صاحب کا خسرہ و روبیلہ مہم کے حوالے سے کوہاٹ عوام کے نام اہم پیغام۔

11/18/2025

ضلع کوہاٹ عوام کیلئے خوشخبری ۔
اگر آپ بھی کوہاٹ کے ہے اور بلکل فری میں اپنے کپڑے سلائی کرنا چاہتے ہے تو آج ہی نین بائے ذلقرنین تشریف لائیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔
ضلع کوہاٹ سی ایس ڈی کے قریبی پلازہ نین بائے ذلقرنین۔
مزید سعید اورکزئی کے ساتھ ۔

11/18/2025
11/17/2025

ضلع اورکزئی کے مقامی دھرنے میں نجیب الرحمن اورکزئی عرف مجبور پختون اور مقامی پولیس ڈی ایس پی آمنے سامنے ۔

*کوہاٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے رہزن گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخ...
11/17/2025

*کوہاٹ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے رہزن گرفتار، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی*

کوہاٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سٹی پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی نے شہریوں میں اعتماد کی نئی لہر پیدا کردی۔ کئی روز سے اسلحہ کی نوک پر عام شہریوں کو لوٹنے والے رہزنوں کے گروہ کا انجام آخرکار پولیس کے نشانے پر آ ہی گیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او فیاض خان کی سربراہی میں علاقہ کالو بانڈہ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف صورتحال پر قابو پایا بلکہ ایک رہزن کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ دیگر دو ساتھیوں کو بھی دبوچ لیا۔

کارروائی کے دوران علاقے میں شدید خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوگئی تاہم پولیس کی بروقت رسپانس نے کسی بڑے نقصان کو ہونے سے بچا لیا۔ گرفتار رہزنوں سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے سٹی پولیس کی دلیرانہ اور موثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے شہر میں امن و امان بحال رکھنے میں بڑی مدد ملے گی۔

Address

NEW YORK
New York, NY

Telephone

+923339662528

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOP وائس آف پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOP وائس آف پاکستان:

Share