Genius Pakistan

Genius Pakistan Genius Pakistan is a leading web media network in pakistan.

06/20/2026

Most important
IBA 5 to 15 Test pass candidates.

Be aware

Appeal Appeal Appealاوپن درخواست برائے معزز چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹجناب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ صاحب!السلام علیکمہم سندھ...
06/16/2026

Appeal Appeal Appeal

اوپن درخواست برائے معزز چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

جناب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ صاحب!

السلام علیکم

ہم سندھ بھر کے آئی بی اے 5 تا 15 ٹیسٹ کوالیفائیڈ امیدواران آپ کی خدمت میں انصاف کی امید کے ساتھ یہ اوپن درخواست پیش کر رہے ہیں۔

جناب عالی!

سندھ حکومت نے سال 2021 میں آئی بی اے 5 تا 15 ریکروٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف آسامیوں کے لیے اشتہار جاری کیا اور امیدواروں سے چالان فیس وصول کی گئی۔ بعد ازاں جون 2022 میں اسی پراجیکٹ کا دوبارہ اشتہار جاری کیا گیا۔

اس اشتہار کے تحت 2023 میں انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کیٹیگریز کے ٹیسٹ منعقد ہوئے۔ ہزاروں امیدواروں نے امتحانات پاس کیے اور آئی بی اے سکھر کی جانب سے میرٹ لسٹیں بھی جاری کی گئیں۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میرٹ لسٹوں کے مطابق بڑی تعداد میں کامیاب اور مستحق امیدواروں کو آج تک ملازمتیں فراہم نہیں کی گئیں۔

اس کے بعد 2025 میں ایک مرتبہ پھر اسی ریکروٹمنٹ پراجیکٹ کو میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کی تین مختلف کیٹیگریز میں الگ الگ چالان فیسوں کے ساتھ مشتہر کیا گیا۔ امیدواروں سے دوبارہ فیسیں وصول کی گئیں، نئے ٹیسٹ لیے گئے اور نئی میرٹ لسٹیں بھی جاری کر دی گئیں۔

مزید برآں، آئی بی اے سکھر کی جانب سے مختلف کیٹیگریز کے پاس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے بھی امیدواروں سے الگ الگ فیسیں وصول کی گئیں۔

جناب عالی!

ہمارا بنیادی سوال یہ ہے کہ جب ایک ہی ریکروٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت پہلے ہی ٹیسٹ منعقد ہو چکے تھے، امیدوار کامیاب قرار دیے جا چکے تھے اور 2023 میں میرٹ لسٹیں بھی جاری ہو چکی تھیں تو پھر اسی پراجیکٹ پر دوبارہ اشتہارات، دوبارہ ٹیسٹ اور دوبارہ میرٹ لسٹوں کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

اگر 2023 کی میرٹ لسٹیں قانونی، درست اور قابلِ عمل تھیں تو ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟

اگر ان میرٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہیں ہونا تھا تو پھر امیدواروں سے فیسیں وصول کرکے انہیں کامیاب قرار دینے کا مقصد کیا تھا؟

ایک اور اہم سوال یہ ہے کہ 2023 کی میرٹ لسٹیں آئی بی اے سکھر جیسے معتبر ادارے کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔ اگر یہ میرٹ لسٹیں موجود تھیں تو 2025 میں اسی پراجیکٹ کے لیے دوبارہ بھرتی کے عمل میں آئی بی اے سکھر کو دوبارہ کیوں شامل کیا گیا؟

کیا آئی بی اے سکھر یا متعلقہ حکام نے حکومتِ سندھ سے یہ سوال کیا کہ پہلے سے موجود میرٹ لسٹوں اور ان میں شامل کامیاب امیدواروں کا کیا بنے گا؟

کیا آئینِ پاکستان، قانون اور اصولِ انصاف اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ ایک جاری ریکروٹمنٹ پراجیکٹ میں پہلے سے موجود میرٹ لسٹوں کو نظرانداز کرکے نئے اشتہارات جاری کیے جائیں، نئے امیدوار شامل کیے جائیں اور پہلے سے کوالیفائیڈ امیدواروں کو غیر یقینی صورتحال کا شکار رکھا جائے؟

جناب عالی!

ہزاروں نوجوانوں نے اپنی محدود مالی استطاعت کے باوجود بار بار چالان فیسیں ادا کیں، ٹیسٹ دیے، سرٹیفکیٹس حاصل کیے اور برسوں انتظار کیا۔ لیکن آج بھی وہ تقرریوں کے منتظر ہیں۔

سندھ کے نوجوان مسلسل تاخیر، غیر یقینی صورتحال اور بھرتی کے متنازع عمل کے باعث شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ انہیں اب امید ہے کہ معزز عدلیہ اس معاملے کا غیر جانبدارانہ، قانونی اور آئینی جائزہ لے کر میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔

لہٰذا ہم مؤدبانہ استدعا کرتے ہیں کہ:

1. آئی بی اے 5 تا 15 ریکروٹمنٹ پراجیکٹ کے پورے عمل کا قانونی اور آئینی جائزہ لیا جائے۔
2. 2021، 2022، 2023 اور 2025 کے بھرتی مراحل کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔
3. 2023 کی میرٹ لسٹوں کی قانونی حیثیت اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجوہات معلوم کی جائیں۔
4. کوالیفائیڈ امیدواروں کے حقوق اور جائز توقعات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
5. SNE 2021 کے تحت منظور شدہ 90,591 خالی آسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کے مطابق فوری بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے۔

ہمیں یقین ہے کہ معزز سندھ ہائی کورٹ انصاف، میرٹ اور آئین کی بالادستی کے اصولوں کے مطابق اس معاملے میں مناسب رہنمائی اور داد رسی فراہم کرے گی۔

والسلام

آئی بی اے 5 تا 15 ٹیسٹ کوالیفائیڈ امیدواران سندھ






Share karty jao. Please

06/15/2026

Sindh hakumat IBA 5 to 15 walon ko unka jaiz Haq unka Rozgaar kyun nhi Dena chati? Pass umeedwaron ke Sath Insaf kia jaye.

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ..!! ⛽📉
06/12/2026

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ..!! ⛽📉

06/11/2026
06/11/2026

ایس ای سیپکو شکارپور، ظہور احمد نوناری نے پریس کلب شکارپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک شکارپور شہر کی بجلی عارضی طور پر بند رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ لوڈرا کے قریب ایک مرکزی کیمپ قائم کرکے بجلی کے نظام کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔
ظہور احمد نوناری کے مطابق حالیہ بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے اور 11 ہزار وولٹ کی تاریں گر گئی تھیں، جس سے بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ مرمتی کام کے آخری مرحلے کو مکمل کرنے اور بجلی کی محفوظ بحالی کے لیے عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کرنا ناگزیر ہے۔
سیپکو حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

06/07/2026

🚨 JST امیدواران سڑکوں پر نکل آئے؟ 9 جون کو کراچی پریس کلب میں بڑا احتجاج
📢 جونیئر سائنس ٹیچر امیدواران کا حق کے لیے احتجاج | اہم خبر
🔥 JST امیدواران متحد | مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی میں پرامن احتجاج



JST Protest, Junior Science Teacher, JST Candidates, Karachi Press Club, Sindh Education Department, Teaching Jobs Pakistan, Education News Pakistan, Karachi Latest News, Sindh Jobs Update, JST News 2026, Pakistan Breaking News, Teachers Protest, Government Jobs Pakistan.

"الیکشن سروے میں اپنی رائے ضرور دیں! اگر انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہیں، تو عوامی رائے آپ کے اختیار میں ہے...
06/07/2026

"الیکشن سروے میں اپنی رائے ضرور دیں! اگر انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہیں، تو عوامی رائے آپ کے اختیار میں ہے۔ اپنا کمنٹ ضرور کریں۔"

Address

New York, NY
07030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Genius Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share