Sports Pulse

Sports Pulse Welcome to Sports Pulse
Your ultimate destination for everything cricket 🏏! For collaboration or promotion opportunities, contact us via email or inbox.
(3)

⚖️ کابینہ لاہور بار کا احسن اقدامسانحہ جھنگ اور وہاڑی کے شہداء کی یاد میں، یکم دسمبر کو مکمل ہڑتال ہوگی اور تمام عدالتیں...
11/29/2025

⚖️ کابینہ لاہور بار کا احسن اقدام

سانحہ جھنگ اور وہاڑی کے شہداء کی یاد میں، یکم دسمبر کو مکمل ہڑتال ہوگی اور تمام عدالتیں بند رہیں گی۔
یہ قدم وکلاء برادری کے اتحاد اور انصاف کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔

11/29/2025

ہم پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وہاڑی میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے وکیل ذیشان ڈھڈی کے اہلخانہ کا موقف سنیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ:

ذیشان ڈھڈی کے خاندان کے پاس 5 مربع زمین کے مالک ہیں۔

پولیس کے موقف کی تردید کرتے ہیں کہ شہید وکیل یا ان کے خاندان کا تعلق چوری، ڈکیتی یا منشیات فروشی جیسے مقدمات سے نہیں۔

اہلخانہ کے مطابق، مخالفین سے پیسہ لیکر پولیس نے ان کا دوسرا بیٹا قتل کیا، اور اس سلسلے میں بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
صوبے بھر میں ایسی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ پولیس کا یہ معمول ہے کہ کریمنل ریکارڈ صرف 10 منٹ میں تیار کر دیا جائے۔

اس لیے پنجاب بھر کی وکلاء برادری شفاف اور مؤثر تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔

💔 لمحہ فکریہدو وکلاء کو ایک ہی دن میں قتل کر دیا گیا:ایک جھنگ کے روڈ پر،ایک اپنے گھر میں، اپنی فیملی کے سامنے، پولیس کے ...
11/29/2025

💔 لمحہ فکریہ

دو وکلاء کو ایک ہی دن میں قتل کر دیا گیا:

ایک جھنگ کے روڈ پر،

ایک اپنے گھر میں، اپنی فیملی کے سامنے، پولیس کے ہاتھوں۔

ایک عام وکیل جو اپنا نمائندہ یا سربراہ چنتا ہے، وہ اپنا تحفظ بھی چاہتا ہے۔ وکلاء کے سربراہان اور نمائندوں سے گزارش ہے: کل آپ کی بھی باری ہو سکتی ہے۔
اپنے لیے اور پوری وکلاء کمیونٹی کے لیے فوری اور موثر لائحہ عمل طے کریں، ورنہ جیسے ڈسکہ بار کے شہداء کا کچھ نہیں بنا، ویسے ہی ہمارا حال بھی ہو سکتا ہے۔

⚖️ وکلاء تنظیموں کو اب اکٹھے ہو کر وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی، ورنہ کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔
یہ لمحہ ہماری کمیونٹی کے لیے سوچنے اور عمل کرنے کا وقت ہے!

پنجاب میں نیا ٹریفک آرڈیننس نافذ! 🚨حکومتِ پنجاب نے ٹریفک قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، اور اب خلاف ورزی پر جرمانے 20,000 ر...
11/29/2025

پنجاب میں نیا ٹریفک آرڈیننس نافذ! 🚨

حکومتِ پنجاب نے ٹریفک قوانین مزید سخت کر دیے ہیں، اور اب خلاف ورزی پر جرمانے 20,000 روپے تک ہو سکتے ہیں!

موٹرسائیکل، کار، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنا، موبائل فون استعمال کرنا، اوورلوڈنگ — سب کے جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پوائنٹس سسٹم بھی لایا گیا ہے، جس میں پوائنٹس زیادہ ہونے پر لائسنس معطل ہو سکتا ہے۔

یہ سب اقدامات سڑکوں پر نظم و ضبط اور شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ہیں۔
چلیں ہم سب ذمہ دار شہری بنیں اور قوانین کی پابندی کریں۔ ❤️🙏

پاکستان بار کونسل کے انتخابات: پنجاب کی 11 نشستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری، اعظم نذیر تارڑ بھی امیدواراسلام آباد:وکلاء...
11/25/2025

پاکستان بار کونسل کے انتخابات: پنجاب کی 11 نشستوں کے امیدواروں کی فہرست جاری، اعظم نذیر تارڑ بھی امیدوار

اسلام آباد:
وکلاء کی سب سے بڑی اور بااختیار نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے لیے پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس بار مقابلہ خاصا سخت ہونے کا امکان ہے، کیونکہ نامور سینئر وکلاء سمیت وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔

قانونی حلقوں کے مطابق، اعظم نذیر تارڑ کی اہلیت کے حوالے سے ایک اہم پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ اس پٹیشن میں یہ بنیادی سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیا کوئی شخص بیک وقت سینیٹر اور پاکستان بار کونسل کا رکن ہو سکتا ہے یا نہیں؟
عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ نہ صرف تارڑ کی امیدوار کے طور پر پوزیشن پر اثر انداز ہوگا بلکہ بار کونسل کے آئینی و قانونی معیار پر بھی دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل اس معاملے کا فیصلہ خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ مستقبل میں وکلاء نمائندگی کے اصولوں کے تعین کے حوالے سے مثال بن سکتا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت میں 200 بھرتیوں کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی نگرانی چیف جسٹس امین الدین خان خود کر رہے ہیں۔ گری...
11/24/2025

وفاقی آئینی عدالت میں 200 بھرتیوں کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کی نگرانی چیف جسٹس امین الدین خان خود کر رہے ہیں۔ گریڈ 22 سے نچلے تمام عہدے، عدالت کی انتظامی ضروریات کا حصہ ہوں گے۔
بھرتیوں کی مجوزہ فہرست میں شامل ہیں:
10 باورچی، 15 ڈرائیور، 20 قاصد، 20 نائب قاصد، 10 مالی اور 20 سویپر۔

100 روز جیل میں گزارنے کے بعد، صرف 120 سیکنڈ کی عدالتی کارروائی میں سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی گ...
11/24/2025

100 روز جیل میں گزارنے کے بعد، صرف 120 سیکنڈ کی عدالتی کارروائی میں سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مچلکے جمع ہوتے ہی اُن کی رہائی عمل میں لائی جائے۔

11/23/2025

Karachi prepares for a strong lawyers’ movement opposing the 27th Amendment.

11/23/2025

The Lawyer's Movement: A potent symbol of commitment to a free judiciary. We continue the fight.

Pakistan have now won this tournament the most times. No team has won it THREE times other than Pakistan 🇵🇰♥️India have ...
11/23/2025

Pakistan have now won this tournament the most times. No team has won it THREE times other than Pakistan 🇵🇰♥️

India have only won it once. Dream for Indians 🇮🇳🚨

𝐂𝐇𝐀𝐌𝐏𝐈𝐎𝐍𝐒 𝐅𝐎𝐑 𝐓𝐇𝐄 𝐓𝐇𝐈𝐑𝐃 𝐓𝐈𝐌𝐄!!MAAZ SADAQAT WAVING PAKISTAN FLAG.
11/23/2025

𝐂𝐇𝐀𝐌𝐏𝐈𝐎𝐍𝐒 𝐅𝐎𝐑 𝐓𝐇𝐄 𝐓𝐇𝐈𝐑𝐃 𝐓𝐈𝐌𝐄!!
MAAZ SADAQAT WAVING PAKISTAN FLAG.

Champions..!!Pakistan Shaheen have won the rising star asia cup 2025
11/23/2025

Champions..!!

Pakistan Shaheen have won the rising star asia cup 2025

Address

447 Broadway 2ND Floor
New York, NY
10013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports Pulse posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sports Pulse:

Share