05/07/2026
کیا آپ جانتے ہیں کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں واقع قدیم اور ہیبت ناک صحرائے تکلامکان میں ہزاروں سال پرانے 'درخت بابا' قدرت کی عظمت اور استقامت کی ایک جیتی جاگتی مثال ہیں۔ ان درختوں کو، جنہیں نباتیاتی زبان میں 'پوپلر' کہا جاتا ہے،مقامی لوگ اپنی طویل عمری اور ہمت کی وجہ سے انتہائی احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
ان کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ یہ درخت تین ہزار سال کا سفر طے کرتے ہیں؛ یعنی ہزار سال تک جیتے ہیں، مرنے کے بعد ہزار سال تک اپنی جگہ کھڑے رہتے ہیں اور گرنے کے بعد مزید ہزار سال تک گلنے سڑنے سے محفوظ رہتے ہیں۔
شدید گرمی اور پانی کی شدید قلت کے باوجود ان قدیم درختوں کا تپتے صحرا میں سینہ تان کر کھڑے رہنا انسانی عقل کو حیران کر دیتا ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ ثابت قدمی سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ بھی ممکن ہے۔
Disclaimer:
This news report is based on information provided from official statements, media reports, and available sources.