Chitraltown

Chitraltown Chitral known for its stunning mountain landscapes, rich cultural heritage, and diverse communities
(5)

A wise man once said First of all, they’re not educated, and on top of that, they don’t even try. It's a shame
26/06/2025

A wise man once said First of all, they’re not educated, and on top of that, they don’t even try. It's a shame

23/06/2025

شندور فیسٹول ۲۰۲۵، چترال ٹیم کی شاندار جیت,
مبارک ہو چترال پولو ٹیم

میں جینا چاہتی ہوںتحریر  : صوفیہ پروین (Feya's vlog) اس سے پہلے کہ میرے ساتھ بھی ثناء یوسف جیسا واقعہ پیش آئے، اور مجھے ...
22/06/2025

میں جینا چاہتی ہوں
تحریر : صوفیہ پروین (Feya's vlog)
اس سے پہلے کہ میرے ساتھ بھی ثناء یوسف جیسا واقعہ پیش آئے، اور مجھے قتل کر کے میرے کردار پر سوال اٹھائے جائیں — میں خود اپنی سچائی دنیا کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔
پچھلے پانچ سالوں سے میرا سابق شوہر اظہار دستگیر عرف “اظہار مہتر” مجھے مسلسل بلیک میل کرتا رہا ہے، جسمانی و ذہنی تشدد، دھمکیاں، اور دو مرتبہ جان لیوا حملے بھی کر چکا ہے۔ میرے پاس صرف دو راستے باقی بچے تھے — یا تو ہر ظلم کو سہہ کر خودکشی کر لوں، یا ہمت کر کے اس کے خلاف کھڑی ہو جاؤں۔
پانچ سال ظلم و جبر سہنے اور خوف میں جینے کے بعد قانونی راستہ اختیار کرنے کا سوچا۔ اور
18 اگست 2023 کو، میرے شوہر نے جب مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی تو میں فوراً چترال تھانے پہنچی اور پبلک پراسیکیوٹر ایاز زرین کی مدد سے پہلا ایف آئی آر درج کرایا۔ اگلے ہی دن چترال پولیس نے اظہار کو گرفتار کر لیا اور وہ جیل چلا گیا۔
ایک ہفتے بعد، حاجی بشیر — جو جغور چترال سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں — اظہار کے کزن سھیل اور دوست تاج رسول کے ساتھ میرے گھر آئے۔ انہوں نے مکمل ضمانت دی کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ ان کی باتوں پر بھروسہ کر کے میں نے صلح کر لی اور وہ جیل سے باہر آ گیا۔
لیکن کچھ ہی وقت بعد، اس نے پھر میرے ساتھ بدسلوکی کی۔ میں نے اُن لوگوں سے رابطہ کیا جو صلح کے ضامن تھے — مگر انہوں نے فون بند کر دیا اور کہا: “ہم نے اپنی کوشش کی، جو کرنا ہے خود کرو۔
7 نومبر 2023 کو، میں نے ایڈوکیٹ نیازی کے ذریعے عدالت میں پیٹیشن دائر کی اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی تفصیل بیان کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔ اس پر اظہار نے مزید دھمکیاں دینا شروع کر دیں — مجھے ڈرانے، جھکانے اور عدالت سے پیچھے ہٹنے کے لیے ہر حربہ اپنایا۔
اس نے گھر میں گھس کر دوبارہ مجھے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس کے بعد بھی مختلف طریقوں سے مجھے ذہنی دباؤ میں رکھا۔ لیکن میں نے ہار نہیں مانی۔
بالآخر 25 جون 2024 کو عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ اس فیصلے کے مطابق:
میرے حق مہر کی ادائیگی
اور چھ لاکھ روپے کا قرض بھی جو اس نے مجھ سے لیا تھا
میرے اور بچی کے نان نفقے کے ساتھ تقریباً 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

اس فیصلے کے بعد اظہار نے ایک نئی پیٹیشن دائر کی مقصد صرف بچی کو حاصل کرنا نہیں بلکہ مجھے مزید تکلیف دینا تھا۔ اس نے عدالت میں مضحکانہ طور پر یہ موقف اپنایا کہ وہ ایک “عزت دار” گھرانے سے ہے، اس لیے بچی کی بہتر پرورش اسی کے پاس ممکن ہے۔
یہ محض ایک اور کوشش تھی مجھے ڈرانے اور عدالتی فیصلے سے پیچھے ہٹانے کی۔
لیکن وہ نہ اس مقدمے میں پیش ہوا، نہ پہلے فیصلے پر عمل کیا۔ میں صبر کے ساتھ عدالتی کارروائی کا انتظار کرتی رہی۔
مجھے کیس سے پیچھے ہٹانے کی ناکام کوشش کے بعد اظہار مھتر آج تک اس نے بیٹی کا حال تک نہیں پوچھا ۔
نومبر 2024 میں، عدالت نے اس کی مسلسل غیرحاضری پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا۔ فروری 2025 میں گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا۔ دروش پولیس کو حکم دیا گیا کہ اظہار کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے۔
لیکن پانچ مہینے گزر گئے، پولیس ایک ایسے مجرم کو گرفتار نہ کر سکی جو چترال کی سڑکوں پر کھلے عام گھومتا رہا — اور مزے سے کہتا رہا کہ
“دروش پولیس کی اوقات نہیں کہ مجھے گرفتار کر سکے”
میں ایم پی اے فتح الملک کا پی اے ہوں اور میری پارٹی کی حکومت ہے ۔

میں نے دعوش کے ایس ایچ او بلبل حسن سر کو فون کیا۔ پہلے کہا: “کل گرفتار کریں گے”، اگلے دن کہنے لگے: “گرفتاری کا ورنٹ آرڈر دروش تھانے میں نہیں ہے”۔ تو پھر میں نے عدالتی حکم نامہ واپس عدالت جاکر څود دروش ادے میں جاکر دروش تھانہ پر بھیجا — تو انہوں نے میرا فون اٹھانا بند کر دیا۔

تھانے بار بار فون کیا تو ایک محرر نے انتہائی بدتمیزی سے بات کی۔

جب میں اپنا مقدمہ لے کر ڈی پی او کے پاس گئی، انہوں نے احترام سے سنا، ایس ڈی پی او کو ہدایات دیں کہ مجرم کو عدالت میں پیش کریں — مگر نتیجہ وہی رہا: اگلی پیشی پر ایس ایچ او نے ایک پرچی بھیجی:
“ریڈ کیا، گھر پر نہیں ملا”

گویا وہ یہ چاہ رہے تھے کہ مجرما اظھار گھر بیٹھ کر انکا انتظار کرے اور وہ جاکر اسکو پکڑ لے ۔

اس پر جج صاحب نے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی، 23 اپریل کو عدالت میں خود پیش ہونے کا حکم دیا، اور ساتھ بیلف کو زمین نیلامی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دی۔ بیلف نے زمین کی تصدیق کی، نیلامی کی کارروائی مکمل ہوئی، اور عدالتی احکامات جاری ہوئے۔

اظہار مھتر ابھی تک مفرور ہے۔

اور اب 16 جون کی رات، پیشی سے دو دن قبل — رات 11 بجے دو افراد میرے گھر کی چار دیواری پھلانگ کر اندر آئے۔ وہ میرے بیڈ روم کا دروازہ توڑنے کی کوشش کرنے لگے۔ میں اپنی تین سالہ بیٹی اور بیمار ماں کے ساتھ اکیلی تھی۔ بے بسی کے عالم میں کھڑکی سے مدد کے لیے چلاتی رہی، فون کرتی رہی، اور خدا کو پکارتی رہی۔
چترال سکاوٹس کی چیک پوسٹ آدھے منٹ کے فاصلے پر تھی —انکو میری چیخ و پکار ضرور سنائی دی مگر کوئی مدد کو نہیں آیا۔ دوسرے کمرے میں موجود میری ماں جب باہر آنے لگی تو میں چلائی ا کہ باہر مت آنا کہیں آپکو نہ مار دے۔
کچھ منٹ ہم پہ قیامت ڈھانے کے بعد جب دروازہ نہیں توڑ سکے اور پڑوسیوں کے آنے کا شبہ ہوا تو وہ بھاگ گئے۔
کچھ وقت بعد میری ماں باہر نکلی، اور پڑوس کی خواتین آئیں۔ پولیس کو کال کیا ،تو تھوڑی دیر میں پولیس کے انسپکٹر گھر آئے
پوچھ گچھ کی، بیان لیا ، اور جب جانے لگے تو ہم نے اپنے تحفظ کے لئے سکیورٹی کا پوچھا تو کہا
ہم آپ کو مخصوص سکیورٹی نہیں دے سکتے، ہم گشت میں ہیں دوبارہ کچھ ہو تو ہمیں کال کر لینا۔
کچھ دیر بعد پڑوسی بھی چلے گئے تو ہم پوری رات خوف میں مبتلا صبح کا انتظار کرتے رہے ۔
صبح جب پولیس اہلکار آئے، تو ان سے پتہ چلا کہ اظہار کی دوسری بیوی نے بھی اس پر ایف آئی آر درج کی ہوئ ہے۔ گزشتہ دس دنوں میں دروش تھانے میں اس کے خلاف دو مزید ایف آئی آرز ہو چکی ہیں — مگر پولیس اب بھی اسے گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
میری اس بے بسی کا ذمہ دار کون ہے؟
ہمارا بے حس معاشرہ جو ایسے مجرموں کو پناہ دیتا ہے
پولیس، جو ایک مجرم کو مہینوں سے گرفتار کرنے میں ناکام ہے
عدالتی نظام، جو انصاف دینے میں تاخیر کر رہا ہے
ایم پی اے فتح الملک ناصر، جس نے اس مفرور کو اپنا ترجمان بنا رکھا ہے اور اسے ایم پی اے ہاسٹل میں پناہ دیا ہوا ہے ،
سینیٹر فلک ناز، جس نے اس بگھوڑے کو اپنا ذاتی ایڈوائزر مقرر کیا ہوا ہے
ان سب کی پشت پناہی نے اسے مزید ظالم، شیطانی دماغ بے خوف اور نڈر بنا دیا ہے۔
اس بے حس معاشرے سے کہنے کو اور بھی بہت کچھ ہیں لیکن پریشانی کے عالم میں اتنا ہی لکھ پائی ہوں ۔
لیکن اب میں مزید خاموش نہیں رھونگی ، اب میں بولوں گی۔
مجھے پتہ ہے کہ میرے معاشرے کی نظروں میں میری حیثیت کیا ہے۔
میری زندگی، میری بیٹی، میرے خواب — آپ کے لیے کچھ نہیں ہوں گے۔
لیکن میں جینا چاہتی ہوں۔
اپنے لیے، اپنی بیٹی کے لیے، ان خوابوں کے لیے جو ابھی ادھورے ہیں۔

میں جینا چاہتی ہوں۔ میں انصاف مانگتی ہوں۔ میں تحفظ مانگتی ہوں۔ میں صرف اپنا حق مانگتی ہوں

's Vlog

09/06/2025

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔...
02/06/2025

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
پیر کے روز تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13 میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کو قتل کیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ واقعہ آج شام سیکٹر جی-13 میں پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ثنا یوسف کو اُن کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
اردو نیوز کو پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ثنا یوسف کو اُن کے گھر آئے ایک مہمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ثنا یوسف نے واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اسلام آباد سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

Torkhow Chitral: Soldier Sartaj Ahmed Ties Knot With Two Brides, Local Elders Resolve Village Dispute
28/05/2025

Torkhow Chitral: Soldier Sartaj Ahmed Ties Knot With Two Brides, Local Elders Resolve Village Dispute

دنداسہ (ڈینڈیلین) کے فوائد:1. نظامِ ہاضمہ کے لیے مفیددنداسہ کی جڑ ہاضمے کو بہتر بنانے اور بھوک بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔یہ...
14/05/2025

دنداسہ (ڈینڈیلین) کے فوائد:

1. نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید

دنداسہ کی جڑ ہاضمے کو بہتر بنانے اور بھوک بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔

یہ صفرا (بائل) کے اخراج کو بڑھاتی ہے، جس سے چکنائی ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

2. جگر کی صفائی

دنداسہ کا استعمال صدیوں سے جگر کو صاف اور مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ جگر کو زہریلے مادوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

3. سوزش اور فری ریڈیکلز کے خلاف تحفظ

اس میں موجود فلیوونوئڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کم کرتے ہیں اور خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔

4. قدرتی پیشاب آور (ڈائیوریٹک)

دنداسہ کے پتے پیشاب کی مقدار بڑھاتے ہیں، جس سے جسم میں جمع پانی اور نمک کم ہوتا ہے۔

یہ پوٹاشیم کی سطح برقرار رکھتے ہوئے جسم کو ڈی ٹاکس کرتا ہے۔

5. خون میں شوگر کی سطح پر قابو

ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

6. دل کی صحت

دنداسہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کو کم کر کے دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

7. مدافعتی نظام کو تقویت

اس میں موجود قدرتی مرکبات جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔

8. جلد کی خوبصورتی

دنداسہ کا لیپ یا عرق مہاسوں، ایکزیما اور جلد کی سوزش میں فائدہ مند ہو سکتا

Before & After qaqlast festival 😑
27/04/2025

Before & After qaqlast festival 😑

The hunting is only available to the elite, poor ibex
12/04/2025

The hunting is only available to the elite, poor ibex

12/04/2025

گزشتہ جو تروئے بساری افضل اللہ افضل صاحبو 2021 بیرو کھوار مشاعرہ رادو نظمو ای بندو سوشل میڈیا انگییتی ہتو بہانہ ساؤزئے افضل استاذو و پورا انجمنو ٹارگٹ کوری کیہ بحث کی شروع بیتی شیر ہے بارا محترم افضل اللہ افضل صاحبو وضاحتی بیان

انجمن ترقی کھوار ݮھترارو
ہنگامی مذمتی اجلاسہ اتفاق رایو سورا ای قرارداد دی منظور کورونو ہوئے، ہے قرارداد تروئے نکاتن سورا مشتمل اوشوئے۔

نمبر ۱:- پیپلز پارٹی چھترارو ضلعی قائدین تان بغیر تحقیقہ شیئر کاردو ویڈیو کلپو جواز ساؤزئے چھترارو بزرگ شاعر جناب افضل اللہ افضل صاحبو سوم ای کوری تمام شعرا برادریو کیہ دل آزاریو کہ آرینی ہے بچین پیپلز پارٹی چھترار تان آفیشل فیس بک پیجہ تحریری طورا یا ضلعو صدر ویڈیو پیغامو زرئعہ سوشل میڈیا باقاعدہ معافی مشکیر۔

نمبر ۲:- پیپلز پارٹی چھترارو سنیئر رکن وا سکرٹری اطلاعات نظار ولی شاہ فوری طورا تان کیہ ویڈیو پیغامو زریعۂ، چھترارو شعرا برادریو حقہ کیہ دشنام طرازی کہ کوری اسور ہے بچین شعراء برادریو سار سوشل میڈیا باقاعدہ معافی مشکیر وا تان ہتے غلیظ/ نازیبا ویڈیو پیغامو تیزار تیز ڈیلیٹ کوئے۔

نمبر ۳:- پیپلز پارٹیو لوٹھورؤان،شعراء برادریو سوم ای بیتی، افضل صاحبو چھور سال پروشٹی راردو مزاحیہ کلامو سورا نیزی آصف علی زرداریو حالیہ لھازیو سوم نتھی کوری، پیپلز پارٹیو کیہ ورکر کہ دانستہ طورا انتشارو نیتہ ویڈیؤو وائرل کوری اسور ہتوعو خلافہ قانونی کورونی۔

متفقہ قراردادو ہمی تروئے نکاتان/ مطالباتن سورا فوری عمل نو بیکو صورتہ انجمن ترقئ کھوار چھترار،شعراء برادری، پیپلز پارٹی چھترارو سوم مکمل سوشل بائیکاٹ کوئے، پیپلز پارٹی چھترارو کیہ عہدیدارو تان ادبی پروگرامین شرکت کوریکو نو لاکوئے۔وا نہ تان پیپلز پارٹیو کیہ ادبی پروگرامین شرکت کوئے۔

10/04/2025

Join Nomi Khan on his breathtaking journey through the stunning valleys of Chitral!
In his latest vlog, Nomi explores the hidden gems, cultural beauty, and majestic landscapes of Chitral – showcasing everything that makes our hometown special. From the snow-capped mountains to the warmth of the local people, this video is a true celebration of Chitral's charm.

Watch the video now and fall in love with Chitral all over again!

14/03/2025

Life is tough for some people in different parts of the world. If you have everything you need, it's enough to be grateful.🙏

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitraltown posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitraltown:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

State of Chitral ریاست چترال 1320–1969

Status Princely state

Capital Chitral Town

GovernmentMonarchyMehtar History