Urdu News Front

Urdu News Front News Front is a News and Current Affairs channel with focus on credibiltity،updated information and
(2)

مفرورطوطے کی بدمعاشی ،گاڑیوں پرحملےشہریوں کا لاکھوں کانقصان کردیااسکاٹ لینڈ کے ایک رہائشی علاقے میں ان دنوں ایک مفرور طو...
06/03/2026

مفرورطوطے کی بدمعاشی ،گاڑیوں پرحملے
شہریوں کا لاکھوں کانقصان کردیا

اسکاٹ لینڈ کے ایک رہائشی علاقے میں ان دنوں ایک مفرور طوطا شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے۔ ننھے طوطے پر الزام ہے کہ وہ کھڑی گاڑیوں کے ربڑ کے حصوں کو اپنی چونچ سے کتر دیتا ہے، جس کی وجہ سے اب تک شہریوں کا ہزاروں ڈالرز (لاکھوں روپے) کا نقصان ہو چکا ہے۔مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ طوطا فروری سے علاقے میں گھوم رہا ہے، جو گاڑیوں کے وائپرز اور کھڑکیوں کی ربڑ کی سیلز کو نوچ ڈالتا ہے۔ تنگ آ کر اب کئی شہریوں نے اپنی گاڑیوں کو استعمال نہ ہونے کی صورت میں ترپالوں سے ڈھانپنا شروع کر دیا ہے۔ایک مقامی خاتون نے میڈیا کو بتایا، ’یہاں ہمارے علاقے میں اب طوطے کا نام بھی اچھے لفظوں میں نہیں لیا جاتا، اس ننھے میاں نے گاڑیوں کا کباڑہ کر کے یہاں تباہی مچا رکھی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ طوطا کبھی کبھار چند ہفتوں کے لیے غائب ہو جاتا ہے اور لوگ سکھ کا سانس لیتے ہیں کہ شاید بلا ٹل گئی، لیکن اگلے ہی دن محلے سے آواز آتی ہے کہ ’وہ لوٹ آیا ہے!‘وائلڈ لائف ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ پرندہ گاڑیوں کے ربڑ پر ہی کیوں حملے کر رہا ہے، تاہم اس کی تین ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں; یا تو گاڑی کے شیشے میں اپنا عکس دیکھ کر وہ اسے اپنا حریف سمجھتا ہے اور اپنے علاقے کا دفاع کر رہا ہے، یا اسے ربڑ میں موجود مخصوص معدنیات یا چربی کی طلب ہوتی ہے، اور یا پھر وہ صرف بوریت دور کرنے کے لیے کھیل کھیل رہا ہے۔ماہرین کے مطابق اس نسل کے طوطے اسکاٹ لینڈ میں عام نہیں پائے جاتے، اس لیے امکان یہی ہے کہ یہ کسی کا پالتو طوطا تھا جو اُڑ گیا یا اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔
Urdu News Front

06/03/2026

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع اسلام آباد جامع مسجد (Islomobod Jome Masjidi)جسےانٹرنیٹ پراپنی خوبصورتی کی وجہ سے "فیری ٹیل (پریوں کی کہانی جیسی) مسجد" بھی کہا جاتا ہے۔یہ مسجد ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کے علاقے 'المازار' (Almazar District) میں مرکزی سڑک پر واقع ہے۔اس شاندار مسجد کی تعمیر کا آغاز اکتوبر 2019 میں ہوا تھا۔اس کا ڈیزائن روایتی اسلامی اور مشرقی فنِ تعمیر کا ایک خوبصورت امتزاج ہے، جس میں جدید سہولیات کو بھی مدِنظر رکھا گیا ہے۔یہ تاشقند کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔ مسجد کی تین منزلہ مرکزی عمارت میں 8,000 افراد کے نماز پڑھنے کی جگہ ہے۔اگر مسجد کے وسیع صحن اور ارد گرد کے رقبے کو بھی شامل کیا جائے، تو یہاں بیک وقت 13,000 سے زائد نمازی عبادت کر سکتے ہیں۔یہاں ایک جدید اور وسیع وضو گاہ بنائی گئی ہے جہاں بیک وقت 150 افراد وضو کر سکتے ہیں۔مسجد کے بلند و بالا مینار اور خوبصورت فیروزی/نیلے رنگ کے گنبد اسے دور سے ہی ایک مسحور کن شکل دیتے ہیں۔مسجد کے احاطے میں انتظامی دفاتر کے علاوہ ایک اسلامی لائبریری بھی قائم کی گئی ہے۔یہ مسجد اپنے خوبصورت طرزِ تعمیر کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے مرکزِ عقیدت ہے بلکہ تاشقند آنے والے سیاحوں کے لیے بھی ایک اہم توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

انتقال کی خبروں پرگلوکارہ طاہرہ سیدسامنے آگئیںنامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر ...
06/03/2026

انتقال کی خبروں پرگلوکارہ طاہرہ سیدسامنے آگئیں

نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں۔وائرل افواہوں کے ایک روز بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ میری صحت کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں اور نیویارک میں اچھی زندگی گزار رہی ہوں، آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔طاہرہ سید نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں اور سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات کی تصحیح میں مدد کریں۔انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے افواہوں کے بعد ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا۔فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی گلوکارہ کی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، جبکہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی طاہرہ سید کا وضاحتی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طاہرہ سید کے انتقال کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی تھیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش اور غم کی لہر دوڑ گئی تھی۔
Urdu News Front

میئرنیویارک ظہران ممدانی کابچوں کی خوشی کیلئے دلچسپ ایگزیکٹیو آرڈرنیو یارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے پیر کو ایک دلچسپ ...
06/02/2026

میئرنیویارک ظہران ممدانی کابچوں کی
خوشی کیلئے دلچسپ ایگزیکٹیو آرڈر

نیو یارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے پیر کو ایک دلچسپ اور منفرد ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ظہران ممدانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے آفس میں بچوں کی موجودگی میں ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز میں بچے بھی اپنے ہاتھ کے نشانات سے مہر لگا کر ایگزیکٹیو آرڈر کی توثیق کرتے نظر آ رہے ہیں۔میئرنیویارک نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ آج میں نے اس ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر کے بچوں کے لیے مقرر کردہ سونے کے اوقات کے قوانین کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے تاکہ نیویارک کے بچے بغیر کسی رکاوٹ کے این بی اے کے فائنل میں نِکس کو کھیلتا دیکھ سکیں۔ ظہران ممدانی نے مزید لکھا ہے کہ بطور میئر آپ بہت سے مشکل فیصلے کرنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن یہ فیصلہ مشکل نہیں تھا۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے شہر کی باسکٹ بال ٹیم نیو یارک نکس کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ظہران ممدانی نیو یارک نِکس کے مداح ہیں اور اپنے پسندید باسکٹ بال کلب کے 27 سال میں پہلی بار چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے پر بے حد خوش ہیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی وائرلدولہاحمزہ امیر کاروباری،تجسس بڑھ گیامعروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریب...
06/02/2026

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی وائرل
دولہاحمزہ امیر کاروباری،تجسس بڑھ گیا

معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں ان کے دولہا سے متعلق تجسس بڑھ گیا ہے۔مومنہ اقبال مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔مومنہ اقبال کے دولہا حمزہ حبیب لاہور سے تعلق رکھنے والی کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں، اگرچہ وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے، تاہم حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد وہ خبروں کا مرکز بن گئے ہیں۔حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی، جبکہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں، جوڑے نے مئی 2026ء کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا۔اب تک ان کی مہندی، دعائے خیر اور نکاح کی تقریبات لاہور میں منعقد ہو چکی ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہیں۔حمزہ حبیب کو اس وقت عوامی پزیرائی بھی حاصل ہوئی جب انہوں نے مومنہ اقبال کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کو شیرنی قرار دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ میں ہر مشکل وقت میں مومنہ اقبال کا ساتھ دوں گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گا۔
Urdu News Front

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائی لی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دے دیا۔امریکی ...
06/02/2026

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائی لی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دے دیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ٹیلے فون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ انتہائی بدزبانی سے پیش آئے۔تلخ لہجہ کا پس منظر بتاتے ہوئے امریکی نیوز ویب سائٹ نے تسلیم کیا کہ وجہ یہ تھی کہ ایران نے لبنان میں اسرائ یلی حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکا سے بات چیت روکنے کی دھمکی دیدی تھی۔ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائی لی وزیراعظم کو پاگل کے ساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ بیروت پر حملے نہیں ہونے چاہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل نے یہ اقدام کیا تو وہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائے گا۔امریکی صدر نے جتایا کہ انہوں نے کرپشن ٹرائل میں نیتن یاہو کو جیل سے باہر رکھنے میں کیسے مدد کی تھی۔ بولے اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔ میں تمھاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اسرائی ل سے نفرت کرتا ہے۔دوران گفتگو صدر ٹرمپ ایک بار شدید طیش میں آکر چلا اٹھے کہ تم کیا احمقانہ کام کررہے ہو، امریکی اہلکار نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک نتین یاہو جارحیت کو غیرمعمولی تناسب سےبڑھا رہے ہیں۔ٹرمپ کو تشویش ہے کہ اسرائی ل نے لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کو قتل کیا ہے اور صرف ایک حزب اللّٰہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خاطر رہائشی عمارتوں پر عمارتیں تباہ کی جارہی ہیں۔امریکی اہلکار نے کہا کہ یوں تو صدر ٹرمپ اور اسرائی لی وزیراعظم کے درمیان کئی بار تلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے مگر دوسری بار صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ اسرائی لی وزیراعظم کو بدترین ٹیلے فون کال تھی۔جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے اور یہ کہ بس یہ یقینی بنائیں کہ ہر بات کا خیال رکھا جائے۔
Urdu News Front

یہ خوبصورت تصویرامریکہ کی طرف موجودنیاگرا فالز اسٹیٹ پارک کے پروسپیکٹ پوائنٹ (Prospect Point) سے لی گئی ہے۔تصویر میں آبش...
05/31/2026

یہ خوبصورت تصویرامریکہ کی طرف موجودنیاگرا فالز اسٹیٹ پارک کے پروسپیکٹ پوائنٹ (Prospect Point) سے لی گئی ہے۔تصویر میں آبشارکے تینوں اہم حصے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔امریکن فالز (American Falls)کاسامنے نظر آنے والا سب سے بڑا اور چوڑا آبشار جس کے بالکل ساتھ سیاح کھڑے ہیں۔دوسرا حصہ برائیڈل ویل فالز (Bridal Veil Falls)امریکن فالز کے بالکل ساتھ موجود پتلی سی پانی کی دھار، جو لونا آئی لینڈ کی وجہ سے الگ ہوتی ہے۔تیسرا حصہ ہارس شو فالز (Horseshoe Falls)جوکہ پس منظر میں دور دھند اور بھاپ کے پیچھے نظر آرہاہے،یہ کینیڈا کی طرف کا مشہور جھکاؤ دار آبشار ہے جس پر سیاحوں کازیادہ رش رہتاہے۔

نیو یارک کے میئر زہران ممدانی نے شہر کی مسلمان برادری کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ عید کے موقع پر انھوں نے جو لباس پہن ر...
05/29/2026

نیو یارک کے میئر زہران ممدانی نے شہر کی مسلمان برادری کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی۔ عید کے موقع پر انھوں نے جو لباس پہن رکھا تھاوہ توجہ کامرکزبن گیا، اس پر روایتی میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک بات کی جا رہی ہے۔تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنے والی ویب سائٹ گیٹی امیجز نے زہران ممدانی کے عید کے اجتماع میں شریک ہونے، نماز ادا کرنے اور لوگوں سے ملنے کی تصاویر شائع کیں۔قریب سے لی گئی تصاویر دیکھیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے زہران ممدانی کوئی ٹی شرٹ پہن کر ہی عید کی نماز پڑھنے چلے گئے۔ لیکن پھر دور سے لی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو گھٹنوں تک آنے والا کُرتا یا اسی طرز کی کوئی قیمض تھی اور نیچے زہران ممدانی نے پینٹ پہن رکھی تھی۔لیکن وہ کوئی عام کُرتا نہیں تھا، روایت کے بیان سے لے کر کھیل کے میدان اور آسمان پر اڑان تک، اس میں ایک جہان نظر آتا تھا۔سوشل میڈیا پر عید کے پیغام میں میئر نیو یارک نے لکھا: ’مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نیو یارک شہر کا پہلا مسلمان میئر ہوں۔ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ نیو یارک کا ہر شہری اپنی خوراک، رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات برداشت کر سکے۔ تاہم یہ یکجہتی زہران ممدانی کے لباس پر موجود علامتوں میں ہرگز نہ تھی۔
زہران ممدانی کے کُرتے پر ایک فضائی کمپنی، ایک فٹ بال کلب، اور جوتوں سمیت کھیلوں سے متعلق سامان بنانے والی ایک کمپنی کی علامتیں موجود تھیں۔ اور جو تنوع ان علامتوں میں تھا وہی ان سے وابستہ جغرافیے میں بھی تھا۔ کُرتے کے درمیان میں بڑا بڑا لکھا تھا ’ایمیریٹس، فلائی بیٹر۔‘ یہ تو ہے دبئی کی فضائی کمپنی ایمیریٹس کا سلوگن یا تشہیری جملہ۔کُرتے کے دائیں جانب ایڈیڈاس کا لوگو تھا۔ یہ جرمنی کی کمپنی ہے اور کھیل کے لیے جوتے اور دیگر مصنوعات بناتی ہے۔ جبکہ کُرتے کے بائیں جانب انگلینڈ کے آرسنل فٹبال کلب کا لوگو تھا۔کُرتے کے دائیں بازو پر مشرقی افریقہ کے ملک روانڈا کا دورہ کرنے کا پیغام درج تھا۔عید کے اس اجتماع میں زہران ممدانی کا لباس منفرد اس وجہ سے بھی تھا کہ وہاں موجود دیگر افراد نے عربی طرز کا وہ لباس پہن رکھا تھا جو عموماً ٹخنوں تک آتا ہے۔میئر نیو یارک کے لباس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی کی پسندیدہ ٹیم آرسنل سے ہاری ہے تو اسے اپنا دکھ یاد آ گیا ہے، کسی کو اپنی من بھاتی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی نہ ہونے پر اعتراض ہے اور کوئی اس بات پر ناراض ہے کہ نیو یارک کے میئر نے اپنے شہر کی کسی علامت کو لباس کا حصہ کیوں نہ بنایا۔زہران ممدانی کے ہمراہ امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (اے او سی) بھی تھیں۔ تصاویر میں تو دکھائی دیتا ہے کہ لوگ ان دونوں کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔
Urdu News Front

05/28/2026

بنگلہ دیش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے مشہور ایک نایاب البائنو (سفید) بھینسا عیدالاضحیٰ پر قربانی سے بال بال بچ گیا ہے اور حکومت کی خصوصی مداخلت پر اسے ڈھاکہ کے قومی چڑیا گھر (Dhaka National Zoo) منتقل کر دیا گیا ہے.یہ تقریباً 700 کلوگرام وزنی نایاب سفید بھینسا بنگلہ دیش کے علاقے نارائن گنج کے ایک فارم میں موجود تھا۔ اس کے ماتھے پر موجود مخصوص سنہرے بالوں (Blond Hair) اور چہرے کے تاثرات کی وجہ سے فارم کے مالک نے اسے ہنسی مذاق میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دیا تھا,عید سے چند روز قبل اس بھینسے کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر اتنی وائرل ہوئیں کہ یہ راتوں رات ایک سیلبریٹی بن گیا اور ملک بھر سے لوگ اس کے ساتھ سیلفیاں لینے فارم پہنچ گئے,یہ بھینسا عید پر ذبح کرنے کے لیے ایک گاہک کو فروخت کیا جا چکا تھا۔جیسے ہی یہ وائرل ہوا، فارم پر لوگوں کا بے پناہ ہجوم اکٹھا ہو گیا جس سے سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوئے۔ عوامی جذبات اور اس کی نایاب نسل (Albino) کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ اور وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے آخری لمحات میں ایکشن لیا۔حکومت نے خریدار کو اس کے پیسے واپس کروائے اور قانوناً اس جانور کو ذبح کرنے سے روک کر سرکاری تحویل میں لے لیا۔ڈھاکہ کے نیشنل زو پہنچنے پر اس "ٹرمپ بھینسے" کا شاندار استقبال کیا گیا۔ چڑیا گھر کے کیوریٹر ڈاکٹر عتیق الرحمن کے مطابق، اس نایاب جانور کے لیے ایک مخصوص شیڈ (Shed) اور ایک خصوصی دیکھ بھال کرنے والا ملازم (Caregiver) مقرر کر دیا گیا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ اب اسے دو ہفتوں کے لیے قرنطینہ (Quarantine) میں رکھے گی، جس کے بعد اس کی صحت، مخصوص خوراک اور اس نایاب نسل کی افزائشِ نسل (Breeding) کے لیے سائنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے اس معصوم اور نرم مزاج جانور کی انفرادیت ہی آخر کار اس کی جان بچانے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔
Urdu News Front

Address

Oates Drive
Ontario, CA

Telephone

+16477641339

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News Front posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu News Front:

Share