
07/14/2025
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کےوکیل کا بیان:
▪️ ڈاکٹر ابو صفیہ کا وزن 40 کلوگرام کم ہو چکا ہے؛ پہلے اس کا وزن 100 کلو تھا، اب یہ 60 کلوگرام سے زیادہ نہیں رہا۔
▪️ اسے سینے، چہرے، سر اور گردن کے حصے پر شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
▪️ قابض حکام نے اسے دوا، علاج، اور کسی ماہر ڈاکٹر سے طبی معائنے کی سہولت دینے سے انکار کر دیا۔
▪️ ڈاکٹر ابو صفیہ دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی (اریٹھمیا) کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
▪️ وہ انتہائی خراب اور ظالمانہ قید کی حالت میں بھوک، تشدد اور تنہائی کے باوجود اب بھی سردیوں کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
▪️ ابو صفیہ کو زیرِ زمین ایسی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی۔
Voice of Al Quds 🇵🇸