Voice of Al Quds

Voice of Al Quds مسلکی تعصب سے پاک غزہ اور فلسطین کی معتبر آواز

غزہ میں آٹے کی قیمت آسمان پر!11 جولائی 2025 — غزہ میں ایک کلو آٹا 80 شیکل میں فروخت ہو رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقر...
07/11/2025

غزہ میں آٹے کی قیمت آسمان پر!

11 جولائی 2025 — غزہ میں ایک کلو آٹا 80 شیکل میں فروخت ہو رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6,823 روپے بنتا ہے۔

یہ ہوشربا مہنگائی اسرائیلی محاصرے اور جاری جارحیت کا نتیجہ ہے، جس نے شہریوں کی بنیادی ضروریات کو بھی ناقابلِ رسائی بنا دیا ہے۔

*قافلۂ صمود، امید کا سفر جاری ہے* *صلاح الدین المصری* قافلۂ صمود کے ہم آہنگ کار: "ہم ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پ...
06/11/2025

*قافلۂ صمود، امید کا سفر جاری ہے*

*صلاح الدین المصری* قافلۂ صمود کے ہم آہنگ کار:
"ہم ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور ہمیں مصر کی برادر حکومت سے پُرامید توقع ہے کہ وہ اس پُرامن قافلے کومصری سرزمین میں داخلے اور رفح بارڈر تک پہنچنے کی اجازت دے گی۔"
انسانی ہمدردی، یکجہتی، اور مظلوموں کی مدد کے لیے یہ قافلہ نہ رکے گا نہ تھمے گا۔امن کے سفیر، زندگی کے پیامبر قافلہ صمود راہِ وفا پر گامزن ہے۔

Voice Of Al Quds🇵🇸

*امریکی-اسرائیلی  امداد کی بھیانک چال ؛غزہ میں ایک اور المیہ*آج ایک بار پھر مظلوموں کے صبر کو آزمائش میں ڈالا گیا ۔جنوبی...
06/11/2025

*امریکی-اسرائیلی امداد کی بھیانک چال ؛غزہ میں ایک اور المیہ*

آج ایک بار پھر مظلوموں کے صبر کو آزمائش میں ڈالا گیا ۔جنوبی غزہ میں "نتساریم" کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 30 بے گناہ فلسطینی شہید ہو گئے،جو صرف امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔یہ امداد نہیں، خون میں بھیگی گھات تھی۔ کیا بھوک سے بلکتے بچوں، زخمیوں اور بے سہارا عوام کے لیے صف میں کھڑا ہونا جرم ہے؟ کیا انسانیت کا مذاق یوں ہی اڑتا رہے گا؟

تاریخ: 11 جون 2025
ذرائع: طبی حکام

Voice Of Al Quds🇵🇸

*پریس ریلیز*قاہرہ 11 جون 2025*غزہ کی پٹی سے متصل سرحدی علاقے کے دورے سے متعلق تنظیمی ضوابط*عرب جمہوریہ مصر ان تمام بین ا...
06/11/2025

*پریس ریلیز*

قاہرہ
11 جون 2025

*غزہ کی پٹی سے متصل سرحدی علاقے کے دورے سے متعلق تنظیمی ضوابط*

عرب جمہوریہ مصر ان تمام بین الاقوامی، علاقائی، سرکاری و عوامی مؤقف کا خیرمقدم کرتا ہے جوفلسطینی عوام کے حقوق، اُن کے انسانی وقار، بھوک، ظلم و زیادتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت پر مبنی ہیں مصر اس امر کی بارہا تصدیق کر چکا ہے کہ وہ دو ملین سے زائد مظلوم فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی اور جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مصروفِ عمل ہے۔اسی پس منظر میں، حالیہ دنوں میں رفح کراسنگ اور غزہ کی سرحد سے ملحقہ علاقے کے دوروں سے متعلق موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کو دیکھتے ہوئے، مصر یہ وضاحت کرتا ہے کہ:
سرحدی علاقے میں کسی بھی غیر ملکی تنظیم، وفد، یا شخصیت کی آمد کے لیے پیشگی منظوری ضروری ہے۔ یہ منظوری قاہرہ میں موجود مصری حکام کے ذریعے، متعلقہ سفارتخانوں، بین الاقوامی اداروں یا مصر کی وزارت خارجہ کے توسط سے حاصل کی جائے گی۔ مصر نے پہلے بھی متعدد درخواستیں مسترد کی ہیں جو مذکورہ ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی تھیں، خواہ وہ حکومتی وفود ہوں یا انسانی حقوق کی تنظیمیں۔

مصر کی واضح پوزیشن:
مصر کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ تمام غیر ملکی وفود و تنظیموں کو صرف ان ہی اصولوں کے تحت علاقے میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو سیکیورٹی، خودمختاری، اور انسانی خدمت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوں۔ جو بھی وفود اس طریقہ کار کو نظرانداز کرتے ہوئے بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش کریں گے، اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور ان کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

قانونی اور انسانی عزم؛مصر ایک بار پھر اس امر کی یاد دہانی کراتا ہے کہ: تمام بین الاقوامی وفود، افراد اور تنظیمیں مصری قوانین، قوانینِ بین الاقوامی آمد و رفت، اور متعلقہ ضوابط کے پابند ہیں۔مصر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی پر قائم ہے، اور ان کے خلاف اسرائیلی ظلم و بربریت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن سفارتی، انسانی اور قانونی کوششیں جاری رکھے گا۔

Voice Of Al Quds🇵🇸

*تحریک حم_اس کا اعلامیہ*انتہاپسند صہیونی وزیر "ایتمار بن گویر"، جو نام نہاد "قومی سلامتی" کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہے، کا ...
06/11/2025

*تحریک حم_اس کا اعلامیہ*

انتہاپسند صہیونی وزیر "ایتمار بن گویر"، جو نام نہاد "قومی سلامتی" کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہے، کا مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا اور اُس کے مقدس صحنوں میں اشتعال انگیز گشت کرنا ایک ایسا منظر ہے جو بار بار دہرایا جا رہا ہے اور خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔یہ اقدام، نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کی کھلی توہین ہے، بلکہ امتِ مسلمہ کے نزدیک مسجد اقصیٰ کی عظمت اور تقدس کو پامال کرنے کی صریح کوشش ہے۔یہ سب کچھ اس انتہا پسند صہیونی حکومت کی تکبر آمیز روش، اور شعوری طور پر مذہبی جنگ کو بھڑکانے کی کوشش کا حصہ ہے، جس پر یہ حکومت بضد ہے۔مسجد اقصیٰ امت کی امانت ہے اس پر حملہ، پوری امت پر حملہ ہے۔

سرکاری ویب سائٹ — تحریک حم_اس

Voice Of Al Quds🇵🇸

بسم اللہ الرحمن الرحیم *تحریکِ حم_اس کا پریس بیان*قابض صہیونی حکومت میں متعصب وزیر خزانہ "سموتریچ" کی جانب سے مشرقی رام ...
06/11/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

*تحریکِ حم_اس کا پریس بیان*

قابض صہیونی حکومت میں متعصب وزیر خزانہ "سموتریچ" کی جانب سے مشرقی رام اللہ میں واقع 800 دونم فلسطینی اراضی کو ضبط کرنے کی منظوری، مغربی کنارے میں اُس کے نوآبادیاتی منصوبوں کا عملی نفاذ ہے، اور اُس کی فاشسٹ حکومت کی ان توسیع پسندانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے جو زمینوں کے ضم، اور جبری بے دخلی کو فروغ دیتی ہیں۔

یہ فیصلہ اور اس سے قبل کیے گئے دیگر خطرناک قبضہ گیر اقدامات، ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ ہم ہر ممکن شکل میں عوامی مزاحمت کو زندہ کریں، اور قابض دشمن کے خلاف ہمہ جہت جدوجہد کی چنگاری کو بھڑکائیں۔ کیونکہ ہمارا باہمت عوام اور اُس کی جری مزاحمت، ہی وہ فولادی دیوار ہے جو صہیونی جارحیت کے آگے ڈٹ کر کھڑی ہے، اور اپنی زمین و مقدسات کے دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتی۔

ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں جاری صہیونی توسیع، قبضے اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی ذمہ داری ادا کرے، قابض ریاست کو عالمی سطح پر تنہا کرے، اس کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے جائیں، اور اسے اُس کے مجرمانہ اقدامات اور بین الاقوامی قوانین و انسانی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنایا جائے۔

ہم اپنے غیور فلسطینی عوام سے بھی پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے کے تمام محاذوں پر مزاحمت کو تیز کریں، اور قابض دشمن کے نوآبادیاتی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ گیر مزاحمت کے تمام ذرائع کو متحرک کریں۔ ہر جائز طریقے سے قابض دشمن اور اُس کے غاصب آبادکاروں کو الجھائیں، اور اُن کی نیندیں حرام کر دیں۔

تحریکِ مزاحمتِ اسلامی – حم_اس
بدھ، 15 ذو الحجہ 1446ھ
مطابق: 11 جون 2025ء

رابطہ:سرکاری ویب سائٹ تحریک حم_اس

Voice Of Al Quds🇵🇸

*🔴 قسام کا کاری وار : غزہ کے محاذ پر ایک اور صہیونی فوجی ہلاک* خان یونس کے مشرقی علاقے عبسان کبیرہ میں، قسام بریگیڈ کے م...
06/11/2025

*🔴 قسام کا کاری وار : غزہ کے محاذ پر ایک اور صہیونی فوجی ہلاک*

خان یونس کے مشرقی علاقے عبسان کبیرہ میں، قسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک صہیونی فوجی کو "الغول" نامی قسامی اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ کارروائی مشرقی السناطی کے محاذ پر انجام دی گئی جہاں قابض افواج مسلسل دراندازی کی کوشش کر رہی تھیں۔

واقعے کے فوراً بعد، قابض فوج نے جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر اتارا تاکہ زخمی یا ہلاک اہلکار کو نکالا جا سکے، جسے قسام کے مجاہدین نے بھی کامیابی سے رصد کیا۔

یہ کارروائی نہ صرف قسام کی طاقتور دفاعی صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ یہ پیغام بھی ہے کہ غزہ کی سرزمین پر ہر انچ کا دفاع کیا جائے گا، اور قابض دشمن کو قیمت چکانی پڑے گی۔

Voice Of Al Quds 🇵🇸

*📌 برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کی رپورٹ:* برطانیہ نے کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر صیہونی وزراء...
06/11/2025

*📌 برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کی رپورٹ:*

برطانیہ نے کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر صیہونی وزراء بن گویر اور سموترچ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، برطانوی حکومت آج ان دونوں اسرائیلی وزراء کے اثاثے منجمد کرے گی اور ان پر سفری پابندی بھی نافذ کر دی جائے گی۔

Voice Of Al Quds 🇵🇸

*الجزائر، تونس، لیبیا… اور اب رفح کی سرحد کی جانب!* قافلۂ "صمود" جب جب کسی عرب ملک کی سرزمین پر قدم رکھتا ہے، وہاں کے ع...
06/11/2025

*الجزائر، تونس، لیبیا… اور اب رفح کی سرحد کی جانب!*

قافلۂ "صمود" جب جب کسی عرب ملک کی سرزمین پر قدم رکھتا ہے، وہاں کے عوام ہزاروں کی تعداد میں اس کا استقبال کرتے ہیں۔ ہر جگہ جذبۂ محبت، یکجہتی اور فلسطین کے محصور عوام سے وفاداری کا والہانہ اظہار ہوتا ہے۔ یہ قافلہ صرف امداد لے کر نہیں جا رہا، بلکہ امت کے زندہ ضمیر کی گواہی بن کر غزہ کا محاصرہ توڑنے نکلا ہے۔

Voice Of Al Quds 🇵🇸

*محمود عباس کی مشکوک چالیں: مزاحمت سے دستبرداری اور دشمن کی خوشنودی* محمود عباس نے اقوام متحدہ میں "دو ریاستی حل" سے متع...
06/11/2025

*محمود عباس کی مشکوک چالیں: مزاحمت سے دستبرداری اور دشمن کی خوشنودی*

محمود عباس نے اقوام متحدہ میں "دو ریاستی حل" سے متعلق کانفرنس سے قبل فرانسیسی صدر میکرون کو ایک پیغام میں نہایت خطرناک اور افسوسناک مؤقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے اور حماس کو غزہ کے نظم و نسق سے باہر رکھنے پر آمادہ ہیں۔

ایسے وقت میں جب فلسطینی قوم کو اتحاد اور یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، عباس نے بجائے اس کے کہ وہ صف بندی کو مضبوط بناتے اور مزاحمتی قوتوں کو سیاسی تحفظ فراہم کرتے، الٹا ان پر وار کیا ہے۔ ان کا یہ رویہ دشمن کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے مترادف ہے، جس کا مقصد صرف اپنا اقتدار بچانا اور مجاہدین کو قابض دشمن کے حوالے کرنا دکھائی دیتا ہے۔

یہ مؤقف نہ صرف فلسطینی قومی مفادات سے غداری ہے، بلکہ ان شہداء کے خون کی توہین بھی ہے جو آزادی کی خاطر جانیں قربان کر چکے ہیں۔ عباس کی یہ روش، اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل کا راستہ ہموار کر رہی ہے، جسے ہر محبِ وطن فلسطینی اور مسلم قوم کبھی قبول نہیں کرے گی۔

Voice Of Al Quds 🇵🇸

ڈاکٹر اسماعیل الثوابتہ (ڈائریکٹر جنرل، سرکاری میڈیا آفس غزہ):* ڈاکٹر اسماعیل الثوابتہ نے اپنے تازہ بیان میں انکشاف کیا ہ...
06/11/2025

ڈاکٹر اسماعیل الثوابتہ (ڈائریکٹر جنرل، سرکاری میڈیا آفس غزہ):*

ڈاکٹر اسماعیل الثوابتہ نے اپنے تازہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں سرگرم نام نہاد *"غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن"* درحقیقت اسرائیلی فوج کا ایک پروپیگنڈا ہتھیار ہے، جو انسانی ہمدردی کے نقاب میں اجتماعی نسل کشی کی مجرمانہ کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم امدادی مراکز کی آڑ میں فلسطینی عوام، بالخصوص 1.1 ملین بچوں سمیت 2.4 ملین انسانوں کو "موت کے جالوں" میں پھانسنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ان مراکز کے گرد بنائے گئے "انسانی امداد" کے جھوٹے ماحول میں درحقیقت جان بوجھ کر شہادتیں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر اسماعیل الثوابتہ نے بین الاقوامی اداروں اور دنیا کی ضمیر رکھنے والی اقوام سے اپیل کی کہ وہ اس دھوکہ دہی اور درندگی کو بے نقاب کریں، اور اسرائیل کو اس بہیمانہ جرم پر عالمی قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرائیں۔

Voice Of Al Quds 🇵🇸

مانچسٹر سٹی کے کوچ پِیپ گواردیولا کا بیان:"غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک دردناک خواب ہے۔ ہم نے بچوں کو بمباری میں مرتے...
06/11/2025

مانچسٹر سٹی کے کوچ پِیپ گواردیولا کا بیان:

"غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک دردناک خواب ہے۔ ہم نے بچوں کو بمباری میں مرتے دیکھا، یا اُن اسپتالوں میں جن کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ اُن سے متعلق نہیں، لیکن خبردار رہیں، کل نوبت ہمارے بچوں تک بھی آ سکتی ہے۔"

Address

Palestine, TX

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Al Quds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Al Quds:

Share