Aiza Awan

Aiza Awan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aiza Awan, Publisher, 604 W El Camino Avenue, Sacramento, CA.

1). . مفضل سے روایت ہے کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے حسن اور حسین کے ناموں کو حجاب میں رکھا یہاں تک کہ حضور نبی اکرم صلی ا...
01/14/2026

1). . مفضل سے روایت ہے کہ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے حسن اور حسین کے ناموں کو حجاب میں رکھا یہاں تک کہ حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنے بیٹوں کا نام حسن اور حسین رکھا۔

1. نبهاني، الشرف المؤبد : 424
2. نووي، تهذيب الأسماء، 1 : 162، رقم : 118
3. ابن اثير، اسد الغابه في معرفة الصحابه، 2 : 13

2)عمران بن سليمان سے روایت ہے کہ حسن اور حسین اہل جنت کے ناموں میں سے دو نام ہیں جو کہ دورِ جاہلیت میں پہلے کبھی نہیں رکھے گئے تھے۔‘

1. دولابي، الذرية الطاهره، 1 : 68، رقم : 99
2. ابن حجر مکي، الصواعق المحرقه : 192
3. ابن اثير، اسد الغابه في معرفة الصحابه، 2 : 25
4. مناوي، فيض القدير، 1 : 105

3)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہما روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : میں نے حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کو دیکھا کہ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے حسن و حسین علیہما السلام کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : یہ میرے بیٹے ہیں۔۔

1. ذهبي، سير أعلام النبلاء، 3 : 284
2. ديلمي، الفردوس، 4 : 336، رقم : 6973
3. ابن جوزي، صفوة الصفوه، 1 : 763
4. محب طبري، ذخائر العقبي في مناقب ذوي القربیٰ، 1 : 124

4)سیدہ فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا فرماتی ہیں کہ ایک روز حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم میرے ہاں تشریف لائے اور فرمایا : میرے بیٹے کہاں ہیں؟ میں نے عرض کیا : علی رضی اللہ عنہ ان کو ساتھ لے گئے ہیں۔ نبی اکرم ﷺ ان کی تلاش میں متوجہ ہوئے تو انہیں پانی پینے کی جگہ پر کھیلتے ہوئے پایا اور ان کے سامنے کچھ کھجوریں بچی ہوئی تھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : اے علی! خیال رکھنا میرے بیٹوں کو گرمی شروع ہونے سے پہلے واپس لے آنا۔‘‘

1. حاکم، المستدرک، 3 : 180، رقم : 4774
2. دولابي، الذرية الطاهره، 1 : 104، رقم : 193
ماخوذ از حسنین کریمین سلام اللہ علیھم کے مناقب از محمد طاہرالقادری

شانِ سیِّدُنا علی کرَّمَ اللّٰہ وجہہ الکریم بزبانِ نبی کریم صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابی کا تجدیدِ اسل...
01/14/2026

شانِ سیِّدُنا علی کرَّمَ اللّٰہ وجہہ الکریم بزبانِ نبی کریم صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور صحابی کا تجدیدِ اسلام

عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيْهِ قَالَ فِي رِوَايَةٍ طَوِيْلَةٍ وَ مِنْهَا عَنْهُ قَالَ : مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَنْتَقِصُوْنَ عَلِيًّا، مَنْ يَنْتَقِصُ عَلِيًّا فَقَدْ تَنَقَّصَنِيْ، وَمَنْ فَارَقَ عَلِيًّا فَقَدْ فَارَقَنِيْ، إِنَّ عَلِيًّا مِنِّيْ، وَأَنَا مِنْهُ، خُلِقَ مِنْ طِيْنَتِيْ وَ خُلِقْتُ مِنْ طِيْنَةِ إِبْرَاهِيْمَ، وَأَنَا أَفْضَلُ مِنْ إِبْرَاهِيْمَ، ذُرِّيَةُ بَعْضِهَا مِنْ بَعْضٍ وَاﷲُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ، . . . وَ إِنَّهُ وَلِيُکُمْ مِنْ بَعْدِيْ، فَقُلْتُ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ! بِالصُّحْبَةِ أَلَا بَسَطَّتَ يَدَکَ حَتَّی أبَايِعَکَ عَلَی الْإِسْلَامِ جَدِيْدًا؟ قَالَ : فَمَا فَارَقْتُهُ حَتَّی بَايَعْتُهُ عَلَی الْإِسْلَامِ.

*حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے ایک طویل روایت میں بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان لوگوں کا کیا ہو گا جو علی کی شان میں گستاخی کرتے ہیں! (جان لو) جو علی کی گستاخی کرتا ہے وہ میری گستاخی کرتا ہے اور جو علی سے جدا ہوا وہ مجھ سے جدا ہوگیا۔ بیشک علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں، اُس کی تخلیق میری مٹی سے ہوئی ہے اور میری تخلیق ابراہیم کی مٹی سے، اور میں ابراہیم سے افضل ہوں۔ ہم میں سے بعض بعض کی اولاد ہیں، اللہ تعالیٰ یہ ساری باتیں سننے اور جاننے والا ہے۔ . . . وہ میرے بعد تم سب کا ولی ہے۔ (بریدہ بیان کرتے ہیں کہ) میں نے کہا : یا رسول اللہ! کچھ وقت عنایت فرمائیں اور اپنا ہاتھ بڑھائیں، میں تجدیدِ اسلام کی بیعت کرنا چاہتا ہوں، (اور) میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جدا نہ ہوا یہاں تک کہ میں نے اسلام پر (دوبارہ) بیعت کر لی*

أخرجه الطبرانی في المعجم الاوسط، 6 / 163، 162، الحديث رقم : 6085، والهيثمی في مجمع الزوائد، 9 / 128.

🔰 کثرتِ درود و سلام کے فوائدعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآ...
01/14/2026

🔰 کثرتِ درود و سلام کے فوائد

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم
مَنْ صَلَّی عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، وَ مَنْ صَلَّی عَلَيَّ عَشْرًا صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ مِائَةً، وَمَنْ صَلَّی عَلَيَّ مِائَةً کَتَبَ اللهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ بَرَأَةً مِنَ النِّفَاقِ وَبَرَأَ ةً مِنَ النَّارِ وَأَسْکَنَهُ اللهُ یَوْمَ الْقِیَامَةِ مَعَ الشُّهَدَاءِ.

أبو داود، السنن، 4: 357، الرقم : 5225

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا :-

جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتوں کا نزول فرماتا ہے، اور جو شخص مجھ پر دس مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے، اور جو شخص مجھ پر سو مرتبہ درود پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) منافقت اور آگ (دونوں) سے ہمیشہ کے لئے آزادی لکھ دیتا ہے اور روزِ قیامت اس کا قیام (اور درجہ) شہداء کے ساتھ ہو گا۔

أخرجه أبو داود في السنن، کتاب : الأدب، باب : قبلۃ الجسد، 4 / 357، الرقم : 5225، والبخاري في الأدب المفرد، 1 / 339، الرقم : 975، والطبراني في المعجم الکبیر، 5 / 275، الرقم : 5313، وفي شعب الإیمان، 6 / 141، الرقم : 7729، والهیثمي في مجمع الزوائد، 9 / 2، والحسیني في البیان والتعریف، 1 / 241، والمقریٔ في تقبیل الید، 1 / 80، الرقم : 20

🔰 بغیر اِجازت کسی کا خط (Message) پڑھنے کی ممانعتعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی الله عنهما أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلی...
01/14/2026

🔰 بغیر اِجازت کسی کا خط (Message) پڑھنے کی ممانعت

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی الله عنهما أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم قَالَ:
مَنْ يَتَحَقَّقُ فِي کِتَابِ أَخِيْهِ بِغَيْرِ أَمْرِهٖ فَکَأَنَّمَا يَتَحَقَّقُ فِي النَّارِ.
أبوداؤد، السنن، 2: 78، الرقم: 1485

حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:

جو اپنے (مسلمان) بھائی کے خط(Message) میں اس کی اجازت کے بغیر غور و فکر کرتا ہے (یعنی اسے پڑھتا ہے یا اس کی جستجو کرتا ہے تو) وہ تو بس (دوزخ کی) آگ میں جھانک رہا ہے۔

أخرجه أبوداود في السنن، کتاب: الوتر، باب: الدعاء، 2 / 78، الرقم: 1485، والحاکم في المستدرک، 4 / 300. 301، الرقم: 7706. 7707، والطبراني في مسند الشاميين، 2 / 328، الرقم: 1432، وفي المعجم الکبير، 10 / 320، الرقم: 10781، والقضاعي في مسند الشهاب، 1 / 284، الرقم: 464، وعبد بن حميد في المسند، 1 / 225، الرقم: 675.

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم*حضرت ابی بن کعب رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب دو تہائی رات گزر جاتی تو رسول...
01/14/2026

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم

*حضرت ابی بن کعب رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب دو تہائی رات گزر جاتی تو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم اٹھتے اور فرماتے:-*

*لوگو! اللّٰہ کو یاد کرو، اللّٰہ کو یاد کرو، کھڑکھڑانے والی آ گئی ہے اور اس کے ساتھ ایک دوسری آ لگی ہے، موت اپنی فوج لے کر آ گئی ہے۔ موت اپنی فوج لے کر آ گئی ہے“، میں نے عرض کیا: اللّٰہ کے رسول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم! میں آپ پر بہت صلاۃ ( درود ) پڑھا کرتا ہوں سو اپنے وظیفے میں آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم پر درود پڑھنے کے لیے کتنا وقت مقرر کر لوں؟ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو“، میں نے عرض کیا چوتھائی؟ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے“، میں نے عرض کیا: آدھا؟ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا دو تہائی؟“ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو اور اگر اس سے زیادہ کر لو تو تمہارے حق میں بہتر ہے، میں نے عرض کیا: وظیفے میں پورا وقت آپ پر درود پڑھا کروں؟ ۔ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: ”اب یہ درود تمہارے سب غموں کے لیے کافی ہو گا اور اس سے تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے*
(جامع الترمذی 2457)

*نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری کوئی حدیث سنی اور اسے دوسروں تک پہنچا دیا، اس لیے کہ بہت سے وہ لوگ جنہیں حدیث پہنچائی جاتی ہے وہ سننے والوں سے زیادہ ادراک رکھنے والے ہوتے ہیں*

(سنن ابن ماجہ 232 )

😘 Today Brilliant Picture Mashallah 🙌Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙
01/14/2026

😘 Today Brilliant Picture Mashallah 🙌
Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙

01/14/2026

Address

604 W El Camino Avenue
Sacramento, CA
95833

Telephone

+19169211800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aiza Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category