11/28/2025
ڈونلڈ ٹرمپ نے تھینکس گیونگ کے موقع پر اپنے تازہ بیان میں امیگریشن پالیسیوں پر ایسا طنز اور تشویش ملائی کہ سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے قابو ہجرت نے امریکا کے معاشی اور سماجی ڈھانچے کو جھٹکے دیے ہیں، اور اب ’’ہر گرین کارڈ اور ہر داخلہ پالیسی‘‘ کو دوبارہ کھنگالنے کا وقت آگیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں غیر جانچے گئے افراد ملک میں داخل ہوئے جنہوں نے عوامی تحفظ اور قومی سلامتی پر سوالات کھڑے کیے۔ ان کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا ایسے اقدامات ترک کرے جو ’’غیر ذمہ دارانہ داخلوں‘‘ کو بڑھاوا دیتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سسٹم کی بحالی کے لیے سخت قوانین، اضافی جانچ پڑتال اور امیگریشن طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں ناگزیر ہیں اور یہی راستہ امریکا کو دوبارہ مضبوط بنا سکتا ہے۔