08/25/2026
16 دن بعد آیت نور کی لاش ملی تو دل خون کے آنسو رو پڑا۔ 😭💔
ہری پور سے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ معصوم آیت نور، جو پھول جیسی ننھی کلی تھی، کیس کے مطابق تین لڑکوں کی زیادتی اور قتل کا نشانہ بن گئی۔ ایک معصوم بچی کے ساتھ ایسا ظلم… آخر انسانیت کہاں مر گئی؟ 😭💔
16 دن تک ایک ماں اپنی بیٹی کی واپسی کی دعائیں کرتی رہی، ایک باپ ہر دروازے پر اپنی بچی کو ڈھونڈتا رہا، مگر آخرکار ان کے ہاتھ اپنی ننھی بیٹی کی لاش آئی۔ اس درد کو صرف وہی سمجھ سکتا ہے جس سے اس کی اولاد چھین لی جائے۔ 💔😭
آیت نور صرف ایک باپ کی بیٹی نہیں تھی، وہ پورے پاکستان کی بیٹی تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ 🇵🇰💔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آیت نور کے ملزمان کو سرِعام چوک میں لٹکا کر سزا دی جائے، کیونکہ ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے جو صرف غریب کے لیے ہو اور امیر کے لیے الگ۔ انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
ہماری آواز آیت نور کے لیے ہے۔
ہماری جنگ انصاف کے لیے ہے۔
آیت نور کو انصاف دو! ⚖️😭
اللہ پاک اس معصوم کلی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کے والدین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔ 🤲💔