
09/09/2025
فوری انتباہ: جلالپور پیر والا اور علی پور کے لوگوں کے نام اہم پیغام
اللہ آپ سب کی حفاظت فرمائے! پنجاب کا سب سے بڑا سیلاب اور پانچ دریاوں کا ریلا آپ کے دروازوں تک پہنچ چکا ہے۔ جھنگ اور احمد پور سیال سے 300 کلومیٹر پیچھے تک سیلاب کی شدت میں کوئی کمی نہیں، بلکہ یہ مزید بڑھ رہا ہے۔ یہ کوئی معمولی خطرہ نہیں، بلکہ ایک بڑی تباہی ہے۔
براہِ کرم فوراً اپنے بچوں، اہلِ خانہ اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔ وقت بہت کم ہے، دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچائیں۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ سب تک یہ بات پہنچ جائے۔