Choti Chiria

Choti Chiria Balochistan's premier citizen journalism portal that provides timely and important news coverage fro
(528)

07/15/2025
فرق پڑتا ہے اچھی قیادت کے فیصلے سے سیکرٹری ایجوکیشن کے طور پر تعیناتی کے بعد صوبے کے بہترین آفیسر اسفندیار خان کاکڑ نے پ...
07/14/2025

فرق پڑتا ہے اچھی قیادت کے فیصلے سے

سیکرٹری ایجوکیشن کے طور پر تعیناتی کے بعد صوبے کے بہترین آفیسر اسفندیار خان کاکڑ نے پہلا حکم صادر کردیا ہے

اسمبلی کی موجودہ بلڈنگ گرانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر کہ بلڈنگ کیا مضبوط ہے یا گرانے کی ضرورت ہے نیس...
07/14/2025

اسمبلی کی موجودہ بلڈنگ گرانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر کہ بلڈنگ کیا مضبوط ہے یا گرانے کی ضرورت ہے نیسپاک سے چیک کرایا جائے نیسپاک کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی گرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے صرف چھت کی حد تک تھوڑا سا کام کیا جائے
گریڈ 17 کے ایس ڈی او جس کو 9 ارب روپے اسمبلی کا پروجیکٹ ڈائریکٹر لگایا جارہا ہے، سابق سکریڑی سی اینڈ ڈبلیو نے انکی بطور ایکسین تعیناتی بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دی تھی
لیکن یہ بلوچستان ہے یہاں سب چلتا ہے

07/14/2025

کوئٹہ میں لاقانونیت بہروپیا غیر مقامی لوگوں کی رحم کرم پر شہر چھوڑ دیا گیا ہے

07/13/2025

گرمی سے بچاو کیلئے آوارہ کتوں کیلئے ٹب کی تعمیر اور بچے کا 5 ہزار روپے چندہ

لوٹ مار 🤑بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کوئٹہ  صوبائی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال بدترین حالت میں!ایک طرف محکمہ صحت...
07/12/2025

لوٹ مار 🤑
بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال بدترین حالت میں!

ایک طرف محکمہ صحت بلوچستان میں اس سال 5 ارب روپے کی مشینریخریدی گئی دوسری جانب بی ایم سی جیسے اہم ادارے میں

ناکارہ، زنگ آلود اور غیر جراثیم کش آلات روزانہ مریضوں پر استعمال ہو رہے ہیں
نہ کوئی سینیٹائزیشن، نہ اسٹیرلائزیشن
ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی اور دیگر مہلک انفیکشنز کے پھیلاؤ کا خطرہ
مریض اذیت میں، اور عملہ بے حس

مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی قیادت آج بھی "deworming" اور غیر متعلقہ مہمات پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق چیخ چیخ کر تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ:
- 5 ارب روپے کی مشینری کہاں نصب ہوئی؟
- کیا یہ بجٹ بھی کاغذوں میں دفن ہو چکا؟
- صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان اس صورتحال کا نوٹس کب لیں گے؟

صوبائی حکومت کا بہترین فیصلہ بہترین آفیسر اسفندیار خان کاکڑ سکریڑی ایجوکیشن تعینات
07/12/2025

صوبائی حکومت کا بہترین فیصلہ بہترین آفیسر اسفندیار خان کاکڑ سکریڑی ایجوکیشن تعینات

ادائیگی کے بدلے فارم 47 حاصل کرنے والوں کا حساب کب پورا ہوگا ، بلوچستاننا تجربہ کار اور غیر پیشہ ورانہ شخصیات کو محکمہ ص...
07/10/2025

ادائیگی کے بدلے فارم 47 حاصل کرنے والوں کا حساب کب پورا ہوگا ، بلوچستان

نا تجربہ کار اور غیر پیشہ ورانہ شخصیات کو محکمہ صحت جیسا حساس محکمہ حوالہ کرنے کا انجام !

بلوچستان میں جہاں لوگ بنیادی صحت، صاف پانی اور علاج جیسی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں، وارداتیا محکمہ صحت نے برص (Vitiligo) جیسی ایک نایاب اور غیر مہلک جلدی بیماری کے نام پر 50 کروڑ روپے کا الگ سے ایک نیا پروگرام شروع کرنے کی تیاری کی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ بیماری صوبے میں نہ ہونے کے برابر ہے، اور دنیا بھر میں بھی اس کی شرح بمشکل 1 سے 2 فیصد کے درمیان ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈرماٹالوجی یونٹس پہلے ہی ہر سال کروڑوں روپے کے بجٹ سے چل رہے ہیں اور وہاں برص سمیت دیگر جلدی بیماریوں کے مریضوں کا علاج جاری ہے، پھر اس مخصوص بیماری کے لیے الگ سے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی؟؟؟؟

سوال یہ ہے کہ کیا یہ منصوبہ واقعی عوامی ضرورت ہے یا پھر یہ بھی روایتی مالی بددیانتی اور بجٹ کی بندر بانٹ کا ایک اور حربہ ہے؟ کیا بلوچستان میں اتنی بڑی تعداد میں برص کے مریض موجود ہیں جن کے علاج کے لیے پورے صوبے کے صحت بجٹ کو قربان کیا جا رہا ہے؟ یا یہ رقم بھی دیگر جعلی منصوبوں کی طرح مخصوص افراد کی جیبوں میں جائے گی؟

یہ امر ناقابلِ فہم ہے کہ جب صوبے میں زچگی کی شرح اموات، غذائی کمی، صاف پانی کی کمی اور مہلک امراض جیسے کینسر اور دل کی بیماریوں کے لیے فنڈز کم پڑ رہے ہیں، تو وہاں ایک غیر مہلک جلدی بیماری کے نام پر 50 کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں، حالانکہ یہی مریض پہلے سے ڈرماٹالوجی یونٹس میں علاج کروا رہے ہیں۔ بلوچستان میں صحت کا بجٹ شاید Netflix کی سیریز بن چکا ہے، ہر سیزن میں نئی بیماری لانچ ہو رہی ہے۔ پہلے "کیڑوں کے خاتمے" کے لیے 20 کروڑ کا ڈی ورمنگ پروگرام آیا، اور اب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے "برص" (Vitiligo) کے خلاف جنگ چھیڑ دی گئی ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ہیلتھ کماو پارٹنرز روز صبح گوگل پر "آج کی نئی بیماری" سرچ کرتے ہیں اور پھر اس پر کروڑوں روپے کا بجٹ بنا لیتے ہیں۔ بلوچستان میں عوام کو صاف پانی نہیں ملتا، مگر کیڑوں اور داغوں کے خلاف کروڑوں کے آپریشن چل رہے ہیں۔

خدا خیر کرے، اگلے سال شاید خراٹے ختم کرنے کے لیے 1 ارب کا منصوبہ، اور اس کے بعد بال گرنے کے خلاف ریلیف پیکج شروع ہو جائے۔

برص کے مریض ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا واقعی اتنی بڑی بیماری ہے یا بجٹ کی بیماری زیادہ شدید ہے؟ اور ان کے نام پر کروڑوں روپے کی واردات ڈالی جارہی ہے؟

وزیر پی ایچ ای اپنے پریس کانفرنس فرما گئے تھے کہ مانگی ڈیم پاس 3 گاڑیاں ہیں جبکہ سرکاری ریکارڈ میں 16 گاڑیاں پروجیکٹ کے ...
07/09/2025

وزیر پی ایچ ای اپنے پریس کانفرنس فرما گئے تھے کہ مانگی ڈیم پاس 3 گاڑیاں ہیں جبکہ سرکاری ریکارڈ میں 16 گاڑیاں پروجیکٹ کے پاس ہیں

07/09/2025

اربوں کا کوئٹہ پروجیکٹ جس نالے کی الائنمنٹ تک نہیں جبکہ پروجیکٹ کنسلٹینسی کی مد میں 1 کروڑ روپے ماہانہ ادا کررہا ہے

محکمہ صحت کے ذمہ داروں نے محکمے کو مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا شرافت کا لبادہ اوڑھے 9 کا ٹولہ محکمہ کو چلا رہا ہے م...
07/08/2025

محکمہ صحت کے ذمہ داروں نے محکمے کو مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا شرافت کا لبادہ اوڑھے 9 کا ٹولہ محکمہ کو چلا رہا ہے محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری کے نظام کو یر غمال بنالیا 70 فیصد ٹینڈر میں کوالیفائیڈ کرنے والی کمپنیوں میں محکمہ صحت کے اہم ذمہ داروں شیئر ہولڈرز ہیں

محکمہ صحت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے مہنگے داموں پر ادویات کی خریداری کی گئی بازار میں 10 روپے والی سرنج 35 روپے ، 50 روبے والا کینولا 330 اور 20 روپے والا ڈرپ سیٹ 80 روپے میں خریدی گئی ہے

Address

Shippensburg, PA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Choti Chiria posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Choti Chiria:

Share