Sony writer

Sony writer sony..

05/11/2026

رائیگانی نہیں کہ تم سے کہیں
غم کہانی نہیں کہ تم سے کہیں

دوسری بات یہ کہ پہلی بات
تم نے مانی نہیں کہ تم سے کہیں

آگ اِک ان کہی کی ہے دل میں
اور بجھانی نہیں کہ تم سے کہیں

پھر یہ سوچا کہ ایک شامِ وصال
زندگانی نہیں کہ تم سے کہیں

خامشی ہی متاعِ حیرت ہے
اور گنوانی نہیں کہ تم سے کہیں
عنبرین صلاح الدین

05/11/2026
04/29/2026

جو بیج آپ آج بوئیں گے، چاہے محبت کا ہو یا نفرت کا، کل وہی درخت آپ کے صحن میں اگے گا۔🪬🪬

04/29/2026

اگر تم میری تمام تکلیفوں کا سدباب بھی کر دو، تو میں تب بھی پہلے والا انسان دوبارہ کبھی بھی نہیں بن سکتا۔😭😭

04/01/2026

ہاۓ

راہ گیروں سے تصادم کا سبب بنتا ہے
تجھ سے ملنے کا اچانک ہی ارادہ ہونا

محسن اسرار

02/07/2026

مچا ہوا ہے جہاں میں بڑا خلل ، کوئی حل ؟؟
او میرے قادرِ مطلق و لم یزل ! کوئی حل ؟؟

غریب آپ کے در تک پَہُنچ نہیں پاتا
کہ آ کے مانگ لے گِر کر جبیں کے بل کوئی حل

حضور ! میں بڑی تکلیف میں ہوں ، کوئی دوا ؟
حضور ! کیسے ملیں گے خوشی کے پَل ، کوئی حل ؟

میں روز اپنا گریباں پکڑ کے چیختا ہوں
اذیتوں سے نکلنے کا کوئی حل ، کوئی حل

وہ پور پور میں ہے پر مرے نصیب میں نئیں
اور اُس کا اور بھی کوئی نہیں بدل ، کوئی حل ؟

بھٹک رہے ہیں اندھیروں میں لوگ ، کوئی چراغ
ٹَہَل رہی ہے ذلالت بھری اَجَل ، کوئی حل

لعاب پھیل گیا دِینی ٹھیکے داروں کا
پھسل رہی ہے تری خلق آج کل ، کوئی حل

افکار علوی

Address

St. Louis, MO

Telephone

+13145146042

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sony writer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sony writer:

Share