Life Bizarre

Life Bizarre Your Internet. Your Daily Geeks.

20/05/2023

We will examine numerous methods for converting images on your iPhone or iPad in this article

20/05/2023

There are various circumstances where it is required to split PDF file. For instance, you might have obtained a large document that requires segmentation for simpler sharing or referencing.

20/05/2023

We will discuss WhatsApp Call Links in this article, as well as how to make them.

20/05/2023

This article will examine various approaches and give you a step-by-step tutorial for viewing liked posts on Facebook.

20/05/2023

We'll walk you through the steps of dividing a bill on Google Pay in this article so you can use the app with ease and manage shared spending.

15/07/2020
21/05/2020

گیس کی بیماری ﴿For Gastric Trouble﴾
گیس کا اخراج نا ہوتا ھو، ڈر خوف، گھبراھٹ کی کیفیت ھو، گھر سے باہر جانے کو دل نا کرتا ھو، پسینہ زیادہ آتا ھو، ہاتھ پیروں میں نا طاقتی محسوس ہوتی ھے،بھوک بہت زیادہ یا بالکل نہیں لگتی ھو،قبض کا عارضہ ہو،وہم و شک آتے ھوں ،وسواس یا منتشر خیال آتے ھوں اسٹریس ھوتا ھو,نزلہ رہتا ھو تو اس مرض کو حبس ریاح کہا جاتا ھے۔
علاجۛ؛ کلونجی اور میتھی دانہ سنڈھ پودینہ ھم وزن پیس کر رکھیں صبح نہارمنہ شام عصر کے وقت پانی کے ہمراہ لیں۔ انڈہ، بڑا گوشت ، چنے وغیرہ سے پرھیز کریں

قبض ایک ایسا مرض ھے جو اپنے دامن میں بیسیوں دیگر امراض بھی سمیٹ کر لاتا ھے اسلئے اس کو ام الامراض کہا جاتا ھے. اس کے تدارک کے ھمیشہ کا تجربہ شدہ اور بنانے میں آسان نسخہ حاضر ھے جس کو عام آدمی خود بناکر استعمال کرسکتا ھے
نسخہ
گلاب کے خشک پھول بیس گرام
سنامکی صاف اور تنکوں سے پاک شدہ چالیس گرام
سونف چالیس گرام
مصری چالیس گرام
(سب کو سفوف کرلیں)
طریقہ استعمال
ایک چھوٹی چمچ سفوف روزانہ رات کو نیم گرم دودھ سے لیں
اور ھر روز صبح دو عدد انجیر کھا لیا کریں
فوائد
اس سے بغیر کسی مروڑ اور تکلیف کے قبض کشائی ھو جائے گی. مرض کے لحاظ سے سفوف کی مقدار کم و بیش کی جاسکتی ھے. اس کے ساتھ ساتھ بھوک خوب کھل جائیگی، معدہ اور جگر کو نفع ھوگا اور گیس اور ریح کا خاتمہ ھوگا

20/04/2020

In this video you will know about Dajjali Plan of ID2020. Corona and RFID chip planning to control all over the world. https://www.bolbuzz.com ...

26/10/2019

اماں کہتیں،''پنکھا چلا کر نہ سویا کر، موسم بدل رہا ہے، بیمار پڑ جائے گا''، اور وہ لحاف کے اندر منہ کیے جواب دیتا،'' اماں مجھے گرمی لگتی ہے، پنکھے چلائے بغیر میں نہ سو سکوں''۔

''میں تو اور کچھ نہ کہتی، تیرے بھلے کیلیے کہا کہ رات کو سردی لگ گئ تو بیمار ہوجائے گا''۔ یہ کہتے ہوئے اماں چل دیتیں۔ وہ اٹھتا، پنکھے کی رفتار ذرا اور بڑھا دیتا، زرد بلب کا بٹن ٹک سے بند کرتا اور دوبارہ بستر پر لیٹ کر لحاف کھینچ لیتا۔ رفتار بڑھنے کے ساتھ پنکھے کی آواز بھی بدل جاتی اور گھڑ گھڑ کی آواز کمرے میں پھیل جاتی۔
اسے یہ آواز پسند تھی،ردھم میں چلتی پنکھے کی گھڑ گھڑ کو سنتے اسے جلد ہی نیند آجاتی تھی۔

اسے بدلتے موسم بھی پسند تھے، بدلتے رنگ بھی، پر ہاں، بدلتے لوگوں سے اسکی ایک نہ بنتی۔۔۔
یوں تو بدلتے موسم میں پنکھے کی ضرورت نہ تھی پر کہتا، '' اماں، گرمیوں میں تو ہمیشہ اس ظالم پنکھے کی گرم ہوا ہی نصیب ہوتی ہے، اب تو ٹھنڈک محسوس کرلوں''۔

رات نجانے کس پہر آنکھ کھلتی تو محسوس ہوتا پنکھے کی رفتار قدرے آہستہ ہوچکی ہے اور اس کے جسم پر لحاف کی جگہ ایک گرم کمبل موجود ہے۔ اسے حیرت نہ ہوتی، اسے خبر تھی کہ اماں کہ علاوہ ایسا کرنے والا کوئ نہیں ہوسکتا۔ وہ ادھ کھلی آنکھوں سے زیر لب مسکراتا اور پاوں کمبل کے اندر کرلیتا۔ ہاں ایسا کرنے سے پہلے وہ اٹھ کر پنکھے کی رفتار دوبارہ بڑھانا نہ بھولتا۔

سویر ناشتے پر اماں ناراضگی سے کہتیں،'' رات بھی تو سردی سے ٹھٹھر رہا تھا، کیسے سمٹا پڑا تھا تب میں نے تیرے اوپر کمبل ڈال کر پنکھے کی رفتار آہستہ کی۔ دیکھ پتر کبھی میری بھی سن لیا کر''۔ آخری جملہ کہتے ہوئے اماں کی آواز میں مامتا کی مٹھاس بھر آتی

''اماں تم سو جایا کرو نا، میرا لیے کاہے کو جاگتی ہو''۔وہ اماں کو تنگ کرنے کیلیے کہ دیتا

''لے سو جاؤں، کیسے سو جاؤں، تو ادھر سردی سے ٹھٹھڑتا رہے اور میں یہاں سکون سےسو جاوں''۔
''اچھا اماں آج پنکھا بند کروں گا''۔ وہ بات ٹالتے ہوئے کہتا
''ہاں جانتی ہوں تجھے، کہتا کچھ ہے کرتا کچھ اور ہے''۔ اماں کی ناراضگی برقرار رہتی۔ وہ مسکراتے ہوئے اماں کا ہاتھ چومتا اور اٹھ جاتا۔

یوں بدلتے موسم کے دن گزرتے۔ نہ وہ پنکھے کی رفتار کم کرنا بھولتا اور نہ اماں رات اٹھنا بھولتیں۔ کئ برس سب کچھ معمول کے مطابق چلتا رہا، لیکن اس بار بدلتے موسم میں اچانک وہ معمول بدل گیا۔ اس بار اس نے کسی کے کہے بنا ہی پنکھا بند کر دیا اور پتلے لحاف کے بجائے دبیز کمبل اوڑھ لیا۔ باہر موسم تو ویسے ہی بدل رہا تھا پر اسے لگا جیسے اس بار گرمی کے بعد یکدم سخت سردی شروع ہوگئ ہے۔ باہر موسم تو ویسے ہی بدل رہا تھا پر اس کے اندر کے سارے موسم بدل چکے تھے، سارے موسم!

اس بار سب کچھ تھا پر اماں نہ رہی تھیں۔

14/10/2019

: - ☕☕☕



یہ مضمون اس لیے لکھا جا رہا ھے کہ اپنی قوم کو چائے اور اس کی آڑ میں دی جانے والی نشیلی چیزوں سے بچایا جائے اور ان چیزوں کی ترغیب دی جائے جو مفید بھی ہیں، صحت بخش بھی اور ملک کا سرمایہ بچانے والی بھی۔ چائے کے ایسے بے شمار نعم البدل آج کی مجلس میں پیش کر رہا ھوں۔

: - 🍏

سیب کے چھلکے جنہیں ہم ضائع کر دیتے ہیں ۔
ان میں بھی قدرت نے غذائیت لذت اور بے شمار فوائد رکھے ہیں ۔ ان کو تازہ یا خشک شدہ لے کر حسب دستور کھولتے ھوئے پانی میں ڈال کر چائے تیار کریں ۔ اگر دودھ اور چینی کی بجائے شہد اور لیموں کا رس ملا کر نوش فرمائیں تو اور بھی مفید ھے ۔ جسمانی طور پر کمزور افراد اور بوڑھوں کے لیے حد درجہ صحت بخش ھے ۔ پیچش اور ٹائیفائیڈ کی کمزوری دور کرنے کے لیے اوولٹین سے بڑھ کر ھے ۔ جوڑوں کا درد رفع کرنے کے لیے اس کا مسلسل استعمال نہایت مفید ھے ۔

: - 🍋

آم کے پتے سایہ میں خشک کر کے بطور چائے استعمال کریں۔ دودھ اور چینی بھی شامل کریں۔ نزلہ، زکام، ضعفِ دماغ، کھانسی، ہچکی، خونی بواسیر، سل، لیکوریا اور کثرت حیض کے لیے شافی ھے۔ پیچش، دشت اور سنگرہنی میں بھی دودھ ملائے استعمال میں لائیں۔

: - 💕

میرے ایک دوست نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کیا جس کے استعمال سے انہیں تبخیر معدہ اور عینک دونوں سے نجات مل گئی۔ صبح شام چائے بناتے وقت بجائے دودھ کے اکیس عدد باداموں کو پانی میں پیس کر اس میں شامل کریں۔ سرد مزاج والے چینی کی بجائے شہد کا اضافہ کر لیں اور حسب دستور چائے بنا کر استعمال کریں۔ غذا کی غذا اور دوا کی دوا۔

: - 🐣

یورپ اور امریکہ میں عرصۂ دراز سے عام چائے میں دودھ کی بجائے لیموں اور برف ڈال کر پینے کا رواج ھے۔ اعصابی کمزوری کے لیے یہ بے حد مفید ھے۔ اگر برف ڈالے بغیر چائے میں لیموں نچوڑ کر گرم گرم مریض کو پلا دیں تو ان شاء اللہ درد سر فوری طور پر دور ھو گا۔

: - 🍸

نزلہ - زکام اور نظر کی کمزوری کے لیے سونف کی چائے بڑی عجیب چیز ھے۔ ایک تولہ سونف کو آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب چوتھا حصہ پانی باقی رہ جائے تو چھان کر چینی آمیز کر کے صبح شام ایک ایک کپ پئیں ۔ اگر اس میں 3 - 3 لونگ ڈال لیں - تو اور بھی مفید ھے ۔

: - 🍻

فالج ایک خوفناک مرض ھے - جس کے لیے بہت طویل علاج اور کثیر رقم کی ضرورت ھوتی ھے - مگر قدرت نے لہسن کو اس کے لیے اکسیر بنا کر بھیجا ھے ۔ جب اس مرض کا آغاز ھو تو مریض کو کھانے کے لیے کوئی چیز نہ دیں ۔ صرف چائے پکا کر اس میں دودھ کی بجائے لہسن کا پانی نکال کر ۳ ماشہ اور شہد شامل کر کے پلائیں ۔ بھوک برداشت کر کے 3 -- 5 دن صرف لہسن والی چائے استعمال کریں ۔ تو بحکم خدا اکثر فائدہ ھو جاتا ھے ۔

: - 🌳

برگد ایک ایسا درخت ھے جو صحیح طور پر چائے کا نعم البدل ثابت ھو سکتا ھے اور اس کے ذریعے ہم ملکی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں ۔ اس کے ہر جزو کو جوش دینے سے چائے جیسا رنگ پیدا ھوتا ھے ۔ اس کے نرم نرم پتے جو سرخ رنگ کے ھوتے ہیں سایہ میں خشک کر کے کوٹ کر ڈبوں میں پیک کر کے تجارتی پیمانے پر فروخت کیے جا سکتے ہیں ۔ 6 ماشہ یہ پتے آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پاو پانی باقی رہ جائے تو حسب دستور چینی اور دودھ شامل کر کے پئیں ۔ نزلہ - زکام - کھانسی اور ضعف دماغ کے لیے بے حد مفید ھے۔ اگر برگد کے درخت کے چھلکے کو اس طرح خشک کر کے چینی کی بجائے نمک آمیز کر کے دن میں تین بار بطور چائے استعمال کرائیں تو ملیریا بخار دور ھو جاتا ھے۔ اس کی داڑھی کی چائے پیاس کی زیادتی - گرمی سے ھونے والے بخار - سن سٹروک - نزلہ - زکام اور مردوں کی تمام امراض کے لیے بے حد کار آمد ھے ۔ ایک صاحب نے بیان کیا کہ جب سے میں نے برگد کی چائے کا استعمال شروع کیا ھے تب سے ہر مرض سے محفوظ و مامون ھوں ۔

: - 🌲

کیکر کے درخت کی چھال اتار کر سایہ میں خشک کریں - اور بوقت ضرورت آدھ سیر پانی میں ڈال کر جوش دیں جب چوتھا حصہ رہ جائے تو صرف چینی شامل کر کے صبح شام گرم گرم پئیں۔ چند روز کے استعمال سے پرانی سے پرانی کھانسی رفع ھو گی۔ اگر کیکر کی گوند چھ ماشہ پانی میں جوش دے کر ذرا سرد ھونے پر چینی ملا کر چائے کی طرح گھونٹ گھونٹ پئیں تو پیچش رفع کرنے کے لیے اکسیر ھے۔

پیپل کی چائے

پیپل کے درخت کی چھال، نرم پتے یا کونپلیں بطور چائے استعمال ھو سکتے ہیں۔ ان کو تازہ یا خشک کر کے رکھ لیں اور جو چیز بھی میسر ھو ۴ ماشہ لے کر پاؤ بھر پانی میں جوش دیں۔ آدھا پانی خشک ھونے کے بعد کھانڈ اور دودھ ملا کر بطور چائے استعمال کریں۔ حافظہ کی کمزوری، نسیان اور ضعفِ دماغ کے لیے بے حد مفید ھے۔ خاص طور پر اساتذہ، طلبا، علماء، وکلاء، صحافیوں اور ادیبوں کے لیے کام کی چیز ھے۔

گل بنفشہ کی چائے

کھولتے ھوئے پانی کو آگ سے اتار کر چائے دانی میں ڈالیں جس میں ۲، ۳ ماشہ فی کپ کے حساب سے گل بنفشہ پہلے سے ڈال رکھا ھو۔ پانچ منٹ تک دم دے کر اسے چھان لیں اور اس میں حسب مرضی چینی اور گرم دودھ شامل کر کے پئیں۔ بلا دودھ بطور قہوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ھے۔ یاد رہے کہ گل بنفشہ کو جوش دینے سے اس کے فوائد میں کمی آ جاتی ھے۔ اس لیے مندرجہ بالا طریقہ پر ہی تیار کرنا چاہیے۔ اس میں ذائقہ، خوشبو اور دل لبھانے والی رنگت، ہر چیز موجود ھے۔ بنا بریں دل اور دماغ کو فرحت بخشتی ھے۔ بھوک لگاتی ھے۔ قبض کشا ھے۔ نزلہ زکام، کھانسی، دمہ، ورم حلق، منہ اور زبان کے پکنے، خناق، پیشاب کی بندش، نیند کی کمی، نظر کی کمزوری اور ضعف دماغ وغیرہ کے لیے بہت اچھی دوا ھھے۔

اس کے کچھ مدت کے استعمال سے چائے کی عادت بھی چھوڑی جا سکتی ھے۔ اس موقعہ پر ایک آپ بیتی بھی سن لیجئے۔ مارچ ۱۹۵۳ء میں اپنے ایک دوست سردار سید زمان خان مرحوم ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر کے گاؤں کلا بساند جانے کا اتفاق ھوا، جہاں آج کل اسلام آباد کا خوبصورت شہر واقع ھے ۔موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جاتے ہی نزلے کی لپیٹ میں آ گیا۔ انہوں نے تازہ تازہ، اُودے اُودے پھول بنفشہ منگوا کر ان کا قہوہ تیار کیا اور اس کی ایک پیالی پلا دی۔ یقین جانیئے رات کو یہ خوش ذائقہ چائے پی کر لیٹا اور صبح بالکل تندرست تھا۔ اس کے بعد مزید تجربات ھوئے۔ گل بنفشہ میں برابر وزن گندم ملا کر بطور چائے استعمال کیا تو پرانے نزلہ و زکام کے لیے تیر بہدف علاج ثابت ھوا۔

گندم کی چائے

گندم اور اس کی بھوسی کی چائے سے کافی اور چائے کا اتنا اچھا کام لیا جا سکتا ھے کہ پھر ہمیں کسی چائے، کافی کو یا قہوہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ سستی بھی، مفید بھی۔ خوش ذائقہ بھی اور چائے اور کافی کی مضرتوں سے سراسر پاک بھی۔ گندم کے چھلکے سے تیار ھونے والی چائے کے بارے میں مولانا محمد علی جوہرؒ نے فرمایا تھا اگر یہ نسخہ مجھے عالم جوانی میں میسر آ گیا ھوتا تو میں سرے سے بوڑھا ہی نہ ھوتا۔ گندم سے تیار ہونے والی کافی کا نسخہ مہاتما گاندھی نے اپنی سوانح میں تحریر کیا اور اسے اپنا معمول بتایا ھے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اچھی قسم کی گندم لے کر اسے آگ پر اس حد تک رکھیں کہ وہ سرخی مائل سیاہ ہو جائے۔ اسے اتار کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت کھولتے ہوئے پانی میں کافی کی طرح ڈال کر کیتلی کو ذرا دیر دم دیں اور چینی ملا کر نوش فرمائیں۔ گندم کی چائے کے بارے میں طریقہ یہ ھے۔ ڈیڑھ پاؤ پانی میں نصف چھٹانک گندم کو جوش دیں۔ جب تیسرا حصہ پانی رہ جائے تو اس میں ایک ماشہ نمک ملا کر چھان کر گرم گرم بطور چائے پئیں۔ چند روز کے استعمال سے کھانسی دور ھو جائے گی۔ نزلہ زکام دفع ھو جائے گا اور اعصاب مضبوط ھو جائیں گے۔

کھجور کی چائے اور کافی

کھجور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پیارے وطن کا تحفہ ھے۔ اسے بطور چائے ناشتہ کے وقت استعمال کر کے دیکھئے۔ یہ تمام مضرات سے پاک اور غذائیت سے بھرپور ھے۔ موسم سرما میں معمول بنا لیجئے۔ ماء اللحم اور وٹامنز کی کمی محسوس نہیں ھو گی۔ کھجور عمدہ قسم ۷ عدد لے کر اسے ٹکڑے ٹکڑے کریں اور پیالہ بھر پانی میں ڈال کر آگ پر پانچ منٹ تک کھولائیے۔ بعد ازاں اتار کر اچھی طرح پھینٹ لیجئے اور دوبارہ جوش دے کر مناسب مقدار میں دودھ شامل کر کے نوش جان فرمائیے۔ اس کی گٹھلیوں کو بھی ضائع نہ کریں۔ وہ کافی کے لیے کام آ سکتی ہیں۔ گٹھلیوں کو لوہے کے تابہ پر رکھ کر نیچے آگ جلائیں اور کسی کھرچنے وغیرہ سے اُلٹتے جائیں۔ جب یہ جلنے کے قریب ھو جائیں تو اتار کر باریک پیس لیں اور بطور کافی استعمال کریں۔

السی کی چائے

اگرچہ اس چائے کو روزانہ پینے والی چائے کا درجہ تو نہیں دیا جا سکتا، البتہ اطباء نے اسے بعض امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے تجویز کیا ھے اور وہ نزلہ زکام کھانسی کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ثابت ھو گی۔ اگر اسے نیم گرم حالت میں پلایا جائے تو پہلی ہی خوراک سے پیشاب کی جلن میں تخفیف ھو گی۔ نسخہ تیاری یہ ھے۔

ایک تولہ السی لے کر ہاتھوں میں مل کر پھونک سے اس کی مٹی دور کریں اور اسے چائے دانی میں ڈال کر اوپر سے آدھ سیر ابلتا ہوا پانی ڈال کر ڈھانپ دیں اور پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ بعض ازاں حسب ضرورت چینی ڈال کر ایک کپ پئیں۔

پودینہ کی خوشبودار چائے

یہ نسخہ مجھے مولانا عبدالقادر صاحب گجراتی نے ۱۹۳۰ء میں عطا فرمایا تھا۔ اس کے چند روز کے مسلسل استعمال سے خون کی اصلاح ھو جاتی ھے۔ پھوڑے پھنسی، خارش کو دور کرتی ھے اور چہرے کے رنگ و روپ کو نکھارتی ھے۔ ہیضہ اور پیٹ درد کے لیے بھی مفید ھے۔ پودینہ خشک پاؤ بھر۔ مجیٹھ عمدہ پانچ تولہ۔ مرچ سیاہ ایک تولہ۔ تینوں کو کوٹ کر محفوظ کرلیں اور بوقت ضرورت ۳ ماشہ ایک کپ پانی میں ڈال کر پکائیں۔ جب رنگ حسب خواہش سرخ ھو جائے تو چینی اور دودھ ملا کر پی لیں۔

تلسی کی چائے

تلسی ایک ایسی بوٹی ھے جسے مجموعۂ اوصاف کہنا چاہیے۔ یہ خوش رنگ، خوش ذائقہ اور خوشبودار ھے اور تنہا یہ بوٹی بے شمار بیماریوں کے لیے مفید ھے۔ اسی بنا پر ہندو لوگ اس کو ہر مندر میں رکھتے اور اس کی پوجا کرتے ہیں۔ اس کے باقی فوائد کو چھوڑ کر ہم اس کی چائے کا تذکرہ کرتے ہیں جو ملیریا کے لیے تریاق ھے۔ اگر وباء کے دنوں میں تمام اہل خانہ تلسی کی چائے پئیں تو حافظ حقیقی کی مہربانی سے بخار کی وبا سے محفوظ رہیں گے۔ تلسی کی پتیاں حسب ضرورت سایہ میں خشک کر کے رکھ لیں بوقت ضرورت ایک ماشہ پتیاں فی پیالی کے حساب سے جوش دے کر اتار لیں اور پن چھان کر دودھ چینی شامل کر کے صبح و شام پئیں۔ اگر ملیریا کا حملہ ھو چکا ھو تو بخار اتارنے کے لیے تلسی کے ایک ماشہ خشک پتوں کے ساتھ گندم کا چھان چھ ماشہ، مرچ سیاہ پانچ عدد اور نمک ایک ماشہ ڈال کر جوش دیں اور چینی دودھ شامل کر کے گرم گرم پلائیں اور کپڑا اوڑھا دیں۔ بفضلہ پسینہ آ کر فوراً بخار اُتر جائے گا۔ تلسی میں قادرِ مطلق نے یہ خوبی بھی رکھی ھے کہ جہاں اس کی کاشت ھوتی ھے وہاں مچھر نہیں آتا۔

گورکھ پان کی چائے

گورکھ پان ایک مشہور بوٹی ھے جو برصغیر پاک و ہند میں تقریباً ہر علاقہ میں پائی جاتی ھے۔ یہ بوٹی زمین پر بچھی ھوتی ھے۔ اس کے چھوٹے چھوٹے پتے اور پیالی کی طرح گول چھوٹے چھوٹے سفید پھول، ذائقہ پھیکا اور بو سبز چائے سے ملتی جلتی ھوتی ھے۔ برسات کے موسم میں مینارِ پاکستان لاھور کے ارد گرد عام ھوتی ھے۔ اس کی چائے نظر کو تیز، خونی اور بادی بواسیر کو رفع کرتی ھے۔ جگر کی اصلاح کے لیے، صالح خون پیدا کرتی ھے اور فاسد خون کی اصلاح کر کے آتشک، کوڑھ، خنازیر اور سوزاک کو دور کرتی ھے۔ مقوی معدہ ھے، بھوک لگاتی ھے۔ پیشاب کی جلن دور کرتی ھے۔ بعض مردانہ امراض کا شرطیہ علاج ھے۔ تھکاوٹ دور کرنے کے لیے عام چائے کی نسبت بہت زیادہ مفید ھے۔ اگر چائے میں ہم وزن شامل کر کے پئیں تو چائے کے ضرر رساں اثرات کی اصلاح ھو جاتی ھے۔ گورکھ پان کے پھول یا پتیاں تازہ یا خشک ۱ ت ۲ ماشہ فی پیالی کے حساب سے چائے دانی میں ڈالیں اور پانچ سات منٹ تک پانی کو جوش دیں۔ جب سرخی مائل رنگ جھلکنے لگے تو اتار لیں۔ موسم سرما میں اگر اس میں دارچینی، لونگ اور الائچی کلاں شامل کر لیں تو اور بھی مفید ھے۔ میرے شاگرد پنڈت کرشن کنوردت شرما مصنف ’’عرب کا چاندؐ‘‘ نے اس نسخہ کی بہت پبلسٹی کی تھی۔

ترپھلہ کی چائے

جولائی ۱۹۳۰ء میں وید دھجا رام نے اپنی زیر ادارت شائع ھونے والے طبی رسالے امرت پٹیالہ میں چائے کے مضر اثرات اور اس کے بدل کے طور پر ترپھلہ کی چائے پر ایک مضمون شائع کیا تھا، جو ہندی زبان میں تھا۔ اس کی تلخیص پیش خدمت ھے۔ چائے پہلے پہل دل، دماغ اور دیگر اعضائے جسمانی میں کسی قدر اکساہٹ پیدا کرتی ھے مگر جوں ہی اس کا اثر زائل ھوتا ھے تمام اعضاء بالکل سست پڑ جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ چائے کا عادی انسان بار بار چائے پی کر ہی کام کرنے کے قابل ھوتا ھے۔ اس موقعہ پر چائے کے صرف ایک بدل کا ذکر کرنے لگا ھوں جو چائے سے بدرجہا بہتر ھے۔ میری مراد ترپھلہ سے ھے۔ ترپھلہ کے معنی ہیں تین پھل یعنی ہرڑ، بہیڑہ، اور آملہ۔ ان تینوں دواؤں کو آیورویدک کے عالم رسائن کا درجہ دیتے ہیں یعنی ہر مرض کا تریاق۔ اس کے استعمال سے دائمی قبض، بد ہضمی، کھٹے مٹھے ڈکار آنا، دائمی نزالہ، دائمی سر درد، پیٹ میں ہوا بھرنا، تبخیر معدہ، نیند نہ آنا، کھانسی، ابتدائی دمہ، اونچا سننا، دماغ اور آنکھوں کی کمزوری، خونی اور ابدی بواسیر، آنتوں کا دق، ہسٹیریا، پاگل پن، وسواس، وہم، جنون، گردہ، تلی اور جگر کے امراض۔ گردہ اور مثانہ کی پتھری، ان سب بیماریوں کے لیے اکیلی یہ چائے مفید ھے۔ علاوہ ازیں بالوں کو قبل از وقت سفید ھونے سے بھی روکتی ھے۔ بحالت تندرستی اس کا استعمال بہت ساری وبائی بیماریوں سے بچائے رکھتے ھے خصوصاً وبائی نزلہ انفلوئنزا اور ملیریا کی وبا کے دنوں میں اسے ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ نیز وہ لوگ جو کسی نشہ کے عادی ھوں مثلاً بھنگ، چرس، افیون وغیرہ۔ اس چائے کے عوض ان بد عادتوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔ اگر آدمی وطن چھوڑ کر کہیں چلا گیا ھو اور وہاں کی آب و ہوا موافق نہ ھو تو اس چائے کے پینے سے وہاں کی آب و ہوا راس آ جائے گی۔ نسخہ درج ذیل ھے۔ ہرڑ، بہیڑہ، آملہ کا چھلکا برابر برابر لے کر موٹا موٹا کوٹ لیں اور بوقت ضرورت اس میں سے چھ ماشہ لے کر آدھ سیر پانی میں پکائیں۔ جب آدھا پانی باقی رہ جائے تو چھان کر تھوڑا سا دیسی گھی کڑکڑا کر لونگ یا زیرہ سیاہ کا بگھار دے کر چائے میں ڈالیں اور بقدر ضرورت نمک ملا کر چائے کی طرح نوش کریں۔ موسم گرما ھو تو چھ ماشہ سفوف ترپھلہ مٹی کے کورے کوزے میں ڈال کر آدھ سیر پانی میں بھگو کر رات پڑا رہنے دیں۔ صبح اس کو آگ پر دو چار جوش دے کر اتار لیں اور پن چھان کر نمک شامل کر کے پئیں۔

انفلوئنزا کے لیے ایک بیش بہا چائے

میرے بدوِ شعور میں جبکہ میری عمر بمشکل بارہ تیرہ سال تھی یہ بیماری وباء کے طور پر پھیلی۔ غالباً ۱۹۱۶ء کی بات ہے۔ میں ان دنوں مدرسہ خیر العلوم سرسہ ضلع حصار میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ اس بیماری کی وجہ سے ہمیں رخصت دے دی گئی۔ اپنے گاؤں روڑی پہنچا تو گھر کے گھر اوندھے پڑے تھے۔ اور یہ خدا کی عجیب مصلحت تھی کہ ہر گھر میں ایک دو آدمی اس موذی مرض سے بچے ہوئے تھے جو تمام گھر والوں کی تیماری داری کرتے تھے۔ چنانچہ ہمارے گھر میں صرف والد بزرگوار تندرست تھے جو گھر میں صاح ب فرش مریضوں کی خبر گیری اور دارو درمن کر رہے تھے۔ مرض کا حملہ اس شدت کا تھا کہ ہمارے چھوٹے سے گاؤں میں بھی روزانہ دسیوں اموات ہو جاتی تھیں۔ اس کے بعد متعدد مرتبہ اس مرض کا حملہ ہوا، مگر اب یہ جن کافی حد تک قابو میں آ گیا ہے۔ اس مرض کو زیر دام لانے کے لیے جو تدابیر کارگر ثابت ہوئیں۔ ان کے ذکر سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف ایک نسخہ بیان کیے جانے کے قابل ہے جو دورہ مرض میں بفضل ایزدی مفید ثابت ہوا ہے۔ اور وبا کے زمانہ میں اگر تندرست افراد کو یہ چائے صبح شام پلائی جائے تو وہ اس کے حملے سے محفوظ رہتے ہیں۔ لطف کی بات یہ ہے کہ یہ چائے بدمزہ ہرگز نہیں بلکہ بے حد لذیذ اور پسندیدہ مشروب ہے۔

سبز چائے کی پتی ۳ ماشہ، سونف رومی (انیسوں) ۶ ماشہ، الائچی خورد سبز ۳ عدد، دار چینی ایک ماشہ، ان چیزوں کو معمولی سا کوٹ لیں اورپاؤ بھر پانی میں جوش دیں۔ تین چار جوش آنے کے بعد اسے خوب پھینٹ کر رنگ نکالیں اور چھان کر قدرے چینی آمیز کر کے بلا دودھ ملائے قہوہ کے طور پر صبح و شام پئیں۔ ان شاء اللہ حالت مرض میں بھی مفید ثابت ہو گی اور مرض کے حملہ سے محفوظ و مامون رہنے کے لیے تندرست اشخاص کو پلایا کریں۔

دمہ کے لیے خصوصی چائے

اطباء کی ایک مجلس میں چائے کے نعم البدل کے طور پر اپنی تحقیقات کا ذکر کیا تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے مجھے بتایا کہ لاہور میں ایک صاحب دمہ کا شرطیہ علاج چائے سے کرتے ہیں مگر اس احتیاط سے کہ چائے کے اجزاء کو اخفاء میں رکھ کر اپنے ہاتھ سے چائے تیار کرتے ہیں اور مریض کو کہتے ہیں کہ ۴۰ روز تک روزانہ آ کر چائے پیو۔ نہ وہ کسی کو نسخہ بتاتے ہیں اور نہ بنا کر دیتے ہیں۔ چنانچہ نسخہ موثر ہے اس لیے خود ان کے ہاں جاتے ہیں اور چائے کی چسکیاں لے کر آتے ہیں۔ کافی تگ و دو کے بعد بالآخر نسخہ ہاتھ آ گیا جو پیش خدمت ہے۔

برگد کی داڑھی سوا تولہ، سونف چھ ماشہ، عام چائے پانچ ماشہ، مرچ سیاہ چار عدد۔ برگد کی داڑھی کو کوٹ کر باقی چیزیں شامل کر کے چائے کی طرح پکائیں اور دو کپ چائے بنا کر آمیز کر کے سوا ماہ تک روزانہ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ دمہ جڑ سے اکھڑ جائے گا۔

مقوی بدن چائے

اس چائے کا نسخہ ہمیں ایک بہت پرانے رسالے ماہنامہ ’’تجارت‘‘ شاہ جہان پور کے دسمبر ۱۹۱۹ء کے ایک خاص شمارہ سے حاصل ہوا۔ اس میں تجارت کے خاص خاص گر اور تجارتی نسخہ جات درج تھے۔

چائے کے ہم وزن دارچینی کا سفوف شامل کر لیں اور اس مقوی چائے کی تجارت کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس چائے کے استعمال سے پورے بدن کو طاقت حاصل ہو گی ، خاص طور پر مردانہ قوت میں اچھا خاصا اضافہ ہو گا۔‘‘ میری رائے میں یہ چائے مذکورہ بالا فوائد کے علاوہ مقوی معدہ ہے۔ آواز کو سریلا کرتی ہے اور نزلہ و زکام کے لیے مفید ہے۔ گرم مزاج والے افراد اس میں دودھ زیادہ مقدار میں شامل کریں۔

قبل از وقت بڑھاپے سے بچنے کے لیے ایک بہترین چائے

جن بچوں یا نوجوانوں کے عین عالم طفولیت یا عالم شباب میں بال سفید ہونے لگیں ان کے لیے اس چائے سے بہتر شاید ہی کوئی اور دوا ہو۔ ان شاء اللہ قبل از وقت ہونے والے سفید بال نکلنا بند ہو جائیں گے اور تین ماہ کے مسلسل استعمال سے سفید بال بھی پھر سے سیاہ ہونے لگیں گے۔ علاوہ ازیں قوت حافظہ میں روز بروز اضافہ ہوتا جائے گا۔ بھولی ہوئی باتیں یاد آنے لگیں گی۔ ہلی ہلکی کھانسی اور نزلہ سے نجات مل جائے گی۔ نظر کو تقویت ہو گی۔

بھنگرہ سفید عام ملنے والی بوٹی ہے۔ پانی کے کنارے چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں کی شکل میں ہر جگہ مل جاتا ہے۔ اسے سایے میں خشک کریں اور روزانہ ایک ماشہ پتیاں ایک کپ چائے کے حساب سے حسب دستور چائے تیار کریں۔ اگر شہد میسر ہو تو چینی کی جگہ استعمال کریں۔

خونی امراض سے بچنے کے لیے چائے

حکیم عبدالغفور حویلی کابلی مل ایک شریف الطبع اور منکسر المزاج شخص ہیں۔ ان کے ہاں جانے کا اتفاق ہوا تو انہوں نے ایک نہایت خوش رنگ اور خوش ذائقہ چائے پیش کی۔ نسخہ پوچھا تو فرمانے لگے یہ لاہور کے ایک معروف شیخ گھرانے (مٹ والے) کا نسخہ ہے وہ اپنے تمام گھرانوں میں یہی چائے استعمال کرتے ہیں، اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر مریض کے گلے یا اندرونی اعضاء سے خون آ رہا ہو، خونی بواسیر کی شکایت ہو، خواتین کو ایام کی زیادتی کی تکلیف ہو سب کے لیے بے خطا چیز ہے۔ انفلوئنزا کی وبا کے دنوں میں بطور حفظ ما تقدم اس کا استعمال بہتر ہے۔ گلا بیٹھا ہوا ہو تو اس تکلیف کو بھی رفع کرتا ہے۔ صاحب نسخہ نے تو دو ہی اجزا بتائے تھے، انجبار کی جڑ اور پان کی جڑ۔ لیکن میں نے اس میں الائچی خورد کا اضافہ کر لیا ہے۔ ان تینوں چیزوں کو ہم وزن لے کر موٹا موٹا کوٹ لیں اور آدھ سیر پانی میں ایک ماشہ دوا ڈال کر جوش دیں۔ رنگ نکل آنے پر پھینٹ لیں اور دودھ چینی شامل کر کے نوش فرمائیں۔

مقوی دماغ چائے

کپاس سبز یا مہندی کے پتے لے کر سایہ میں خشک کر لیں اور ترپھلہ (ہرڑ، بہیڑے، آملہ) کے جوشاندہ میں تر کر کے انہیں خشک کر لیں اور بطور چائے ایک ماشہ فی کپ کے حساب سے استعمال کریں۔ تقویت دماغ، تصفیہ خون اور اصلاح معدہ میں مفید ہے۔ نزلہ زکام کو رفع کرتی ہے۔ اگر ترپھلہ کی بجائے کیکر کی چھال کے جوشاندے میں تیار کریں تو لیکوریا اور جریان و اح**ام کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

امراض جگر کے لیے گولڈن چائے

قیام پاکستان سے چھ عرصہ پہلے کی بات ہے۔ لاہور کے ایک معروف طبیب ڈاکٹر محمد شریف آئی سپیشلسٹ نے مجھے چائے پر بلوایا اور کہا آج کی یہ دعوت ایک خاص غرض کے تحت ہے اور وہ یہ کہ جو چائے میں آپ کو پیش کر رہا ہوں میری اپنی مجوزہ ہے اور میں نے اس کی پبلسٹی کر کے لاکھوں روپے اس سے کمائے ہیں۔ اس کی خاص صفت یہ ہے کہ جگر اور معدہ کی اصلاح کرتی ہے۔ صالح خون پیدا کر کے چہرے پر سرخی لاتی ہے۔ فاسد خون کی اصلاح کرتی ہے اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ اس کی تلاش میں دقت نہیں ہوتی۔ بازار میں ہر جگہ عام ملتی ہے اور وہ بھی بہت سستی۔ مقدار خوراک ایک رتی فی پیالی ہے۔ رنگت نہایت دلربا یعنی سنہری ہے۔ اس لیے میں نے اس کا نام گولڈن ٹی رکھا ہے۔ غرض اس قسم کی لمبی چوڑی تقریر کرنے کے بعد انہوں نے پانی ابالا اور نہایت نفیس قسم کی تین پیالیوں میں ایک ایک رتی سفوف ڈال کر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا اور چمچی سے ہلایا۔ بس فوراً ہی ایک خوش رنگ چائے تیار ہو گئی۔ پینے پر ذائقہ میں ایک خوشگوار سی تلخی محسوس ہوئی۔ گپ شپ ختم ہوئی اور راز سے یہ کہہ کر پردہ اٹھایا کہ آپ حیران ہوں گے یہ صرف سفوف ریوند چینی ہے۔

زکام اور کھانسی کے لیے بانسہ کی چائے

بانسہ یا اڑوسہ، جسے کشمیر میں بھیکڑ کہا جاتا ہے عام ملنے والا پودا ہے۔ اس کے تین ماشہ خشک پتے ایک پاؤ پانی میں جوش دیں جب ایک چھٹانک پانی باقی رہ جائے تو اس میں دو تولہ مصری، چینی یا شہد ملا کر صبح شام استعمال کریں۔ ان شاء اللہ تین دن میں زکام اور کھانسی رفع ہو جائے گی اور بلغم خارج ہو کر سینہ صاف اور ہلکا ہو جائے گا۔

جوڑوں کے درد اور زیادتی بلغم کے لیے سنیاسیانہ چائے

میرے ایک ملنے والے مسمی صدر الدین بیان کرتے ہیں کہ میں جوڑوں کے درد اور بلغمی کھانسی میں ایسا مبتلا ہوا کہ دونوں تکلیفیں ناقابل برداشت ہو گئیں۔ گاڑھی گاڑی بلغم خارج ہوتی تھی۔ خوش قسمتی سے ایک سادھو مہاتما تشریف لائے انہیں تلخ کدوؤں کی ضرورت تھی اور وہ میرے کھیت میں موجود تھے۔ کسی نے میرا ذکر کر دیا تو سادھو نے مجھے بلوا کر کہا مجھے کدوؤں کی ضرورت ہے۔ میرے ساتھ چلو۔ میں نے جوڑوں کے درد کی بناء پر معذوری کا اظہار کیا لیکن سادھو نے کہا تمہارے دُکھ کا درماں بھی وہیں موجود ہے۔ چنانچہ بمشکل تمام میں ہمراہ گیا تو انہوں نے اسگندھ کے سرسبز پودے کے پاس جا کر کہا۔ ڈیڑھ تولہ پتے لے کر بطور چائے پانی میں پکاؤ۔ جب نرم ہو جائیں تو پن چھان کر چینی ملا کر پیو۔ یہی تمہارا علاج ہے۔ تین دن میں نے یہ علاج کیا۔ سچ کہتا ہوں کہ بلغم کا نام و نشان بھی نہ رہا اور جوڑوں کے درد سے بھی بالکل نجات مل گئی۔

وائٹ جیسمین چائے گھر میں تیار کیجئے

وائٹ جیسمین انتہائی خوش ذائقہ، خوش رنگ اور خوشبودار چائے ہے۔ جو چین سے نہایت گراں قیمت پر آتی ہے اور کروڑوں روپے کا زرمبادلہ اس پر ضائع ہو جاتا ہے۔ مولانا ابوالکلام آزادؒ بھی اس کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔ یہ انتہائی فرحت بخش اور مقوی دل و دماغ ہے۔ ایک دن اپنے گاؤں میں باغیچہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ چنبیلی کے پودے پر لگے ہوئے خوشنما اور سفید پھولوں نے میری توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ معاً ذہن میں خیال آیا وائٹ جیسمین سفید چنبیلی ہی کا انگریزی نام ہے۔ فوری طور پر چند پھول توڑے اور اپنے ایک عزیز سے کہا انہیں پانی میں دو تین جوش دیں۔ چنانچہ تجربہ شروع ہوا اور میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ جب ان سفید پھولوں سے سنہری شوخ رنگ برآمد ہوا۔ چینی ملا کر نوش کیا تو ذائقہ بھی وائٹ جیسمین سے کچھ بہتر ہی پایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس جنگل میں مہمان نوازی کے لیے ایک سستا اور مزیدار تحفہ فراہم کر دیا تھا۔ پورا موسم اس سے فائدہ اٹھایا اور اس کے بعد چنبیلی کے خشک پھولوں سے کام لیا تو وہی نتائج برآمد ہوئے یعنی یہ فصلی چائے نہیں بلکہ اسے تجارتی پیمانے پر بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ خشک پھول ایک پیالی چائے کے لیے دو رتی کافی ہیں۔ ایک طویل عرصہ تک اسی پر عمل کرتا رہا پھر پھولوں کی بجائے چنبیلی کے پتوں پر تجربہ کیا۔ انہیں تازہ بھی اور خشک بھی پانی میں ڈال کر جوش دیا اور چائے تیار کی تو فوائد اور مزے میں قریباً قریباً ویسا ہی پایا۔ اس سلسلہ میں آخری تحقیق یہ ہے کہ اگر عام چائے کے ایک پاؤ کے ڈبے میں اس کے چند پھول ملا کر رکھ دیئے جائیں وہی مزہ وہی ذائقہ اور اس سے ملتی جلتی رنگت والا مشروب تیار ہو گا۔

موتیا کے پھولوں کی چائے

حکیم محمد اسماعیل امرتسری بیان کرتے ہیں کہ لاہور کے ایک سماجی کارکن بشیر مجاہد کو سفید موتیا اُتر آیا۔ ڈاکٹروں کے نزدیک موتیا پکنے پر آپریشن ہی اس کا واحد علاج ہے۔ نظر کی کمزوری میرے لیے بہت بڑا مسئلہ بن گئی تھی۔ اسی پریشانی میں کسی نے بتایا کہ موتیا بند کا علاج سفید موتیا کے پھولوں سے کرو۔ میں نے روزانہ صبح و شام سات سات پھول فی کپ کے حساب سے قہوہ بنا کر چینی آمیز کر کے پینا شروع کیا۔ خدا کی قدرت کے قربان جائیے چالیس روز کے استعمال سے موتیا بند کی شکایت دور ہو گئی اور میری نظر بحال ہو گئی۔

ایک مخفی راز

لاہور کے ایک بڑے تاجر اپنے مہمانوں کی خاطر مدارت ایک خاص قسم کی چائے سے کرتے تھے۔ جو ایک دفعہ اس چائے کو پی لیتا وہ ہمیشہ کے لیے اسی کی زلف گرہ گیر کا اسیر ہو جاتا۔ ذائقہ اور خوشبو میں قیمتی سے قیمتی چائے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔ بڑے بڑے رؤسا، نواب اور سیاسی لیڈر ھی اسی چائے کے معترف تھے۔ اگر ان سے کوئی چائے کا برانڈ پوچھتا تو ٹال دیتے۔ زیادہ اصرار کرتا تو کہتے یہ ہمارا خاندانی راز ہے۔ جب کبھی اس کی یاد ستائے تو بلا تکلف آ کر اس کی فرمائش کریں چائے تیار ملے گی۔ ایک دن شہید ملت لیاقت علی خان کے برادر اکبر نوابزادہ سجاد علی خان ان کے مہمان ہوئے تو صاحب خاقنہ نے فوری طور پر اپنے ایک ملازم سے کہا فوری طور پر دو چھوٹی الائیچیاں اور ایک لونگ بہت باریک پیسو حتیٰ کہ وہ سفوف بن جائے۔

11/10/2019

🌲السلام علیکم!🌾صبح بخیر💞زندگی💞
🐦جمعہ مبارک پوسٹ 🐦
🌳کیسے ھیں آپ سب ممبران

🌄صبح کی ابتدا اس پاک پروردگار کے نام سے
🌠جس نے ہمارے وجود کو انمول نعمتوں سے نواز کر ہمیں 💞اشرف المخلوقات💞 جیسا بلند درجہ عطا فرمایا اس پاک ذات سے دعا ہے 🌲
💗یا اللہ 💗جو بیمار ہیں ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے💐
جو بے روز گار ہیں ان کو حلال کی روزی عطا فرما💐
جو بے اولاد ہیں انہیں نیک صالح اولاد عطا فرما👭
💗یا اللہ 💗جو اس دنیا فانی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں ان سب کی مغفرت فرما😇😔
💗یااللہ پاک 💗ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔😇
💞💞 🌠 آمین ثمہ آمین یا رب العالمین 🌠💞

25/09/2019

ثواب کی نیت سے صدقہ سمجھ کر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Bizarre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Life Bizarre:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share