Pothwar Hub

Pothwar Hub Welcome to the Pothwar Hub - your go-to source for all the latest news and updates from the Pothwar.

ایک فیملی ڈرامہ کیری آن بیٹا 18 ستمبر بروز جمعہ شام 7 بجے پنجاب آرٹ کونسل ڈبل روڈ راولپنڈی خصوصی تعاون ملک نعمان طارق فو...
09/14/2026

ایک فیملی ڈرامہ کیری آن بیٹا
18 ستمبر بروز جمعہ شام 7 بجے پنجاب آرٹ کونسل ڈبل روڈ راولپنڈی
خصوصی تعاون ملک نعمان طارق فوکل پرسن پیپلز پارٹی یوسی بیول

قومی ٹیم کے سابق تیز گیند باز محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ سے اپنے تمام روابط باضابطہ طور پ...
08/30/2026

قومی ٹیم کے سابق تیز گیند باز محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ سے اپنے تمام روابط باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں عامر نے واضح کیا ہے کہ وہ اب قانونی طور پر ایک برطانوی شہری بن چکے ہیں، جس کے باعث کاؤنٹی چیمپئن شپ اور 'دی ہنڈریڈ' جیسے بڑے مقابلوں میں بطور مقامی کھلاڑی شرکت کے لیے انہیں ایک مخصوص دستاویز پر دستخط کرنے پڑے ہیں؛ یہ قانون انہیں کسی دوسرے ملک کی طرف سے مقامی یا بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر کھیلنے سے روکتا ہے۔
محمد عامر کے مطابق، اس قانونی معاہدے کے بعد اب ان کی زندگی میں پاکستان کرکٹ کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے اور وہ مستقبل میں صرف انگلینڈ کے ڈومیسٹک اور دنیا بھر کی لیگز میں ہی ایک برطانوی کھلاڑی کی حیثیت سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

🇵🇰🌹 یونین کونسل سوئیں چیمیاں میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب 🌹🇵🇰پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی خوبصورت مث...
08/15/2026

🇵🇰🌹 یونین کونسل سوئیں چیمیاں میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب 🌹🇵🇰

پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال

یونین کونسل سوئیں چیمیاں میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی پرچم کشائی کی گئی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعتِ اسلامی اور دیگر سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطنِ عزیز پاکستان کی محبت میں ایک ساتھ شرکت کی۔ 🇵🇰

تقریب کے میزبانانِ محفل میں ملک جاوید حسین، ملک بشارت حسین، مرزا طیب نذیر، اسد بھٹی، ملک زاہد صاحب، ملک الفت صاحب، ملک نبیل صاحب، ظہور گوندل صاحب، راجہ صوبیدار نثار صاحب، تنویر شرازی اور عزیز الرحمان صاحب شامل تھے۔

جبکہ مہمانانِ گرامی میں ملک جمیل عادل صاحب، ملک اصغر علی شمسی، سماجی رہنما ملک ضمیر صاحب، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے چیئرمین ملک جانزیب صاحب، نائب صدر پاکستان تحریک انصاف گوجرخان چوہدری عبدالسلام صاحب، سابق یوسی صدر پی ٹی آئی یقمر آزاد بھٹی صاحب، یوسی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ملک عمران شمس صاحب، نائب صدر تحریک انصاف کسان ونگ ضلع راولپنڈی چوہدری شعبان صاحب، رہنما تحریک انصاف محمد سعید صاحب، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجہ عرفان صاحب، ماسٹر محمد خالد صاحب، حاجی طارق صاحب، مرزا یاسر صاحب، مرزا رضا صاحب، نذیر گوندل صاحب، قاضی تنویر صاحب، مرزا یونس صاحب، ملک علی صاحب، چوہدری الیاس صاحب، مولوی تنویر صاحب، ملک وحید صاحب اور دیگر معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

🌧️ بارش بھی جذبۂ آزادی کو نہ روک سکی!

تقریب کے دوران بارش کے باعث جگہ محدود ہو گئی، جس کی وجہ سے متعدد معززین اور اہلِ علاقہ سائیڈ پر بیٹھے رہے، لیکن وطن سے محبت اور جشنِ آزادی کا جذبہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ برقرار رہا۔

اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے بھرپور جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کی۔ قومی پرچم کشائی کے بعد جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ تقریب اس بات کا خوبصورت اظہار تھی کہ ہماری سیاسی وابستگیاں مختلف ہو سکتی ہیں، لیکن پاکستان ہمارا مشترکہ وطن ہے۔ ہمارا پرچم ایک ہے، ہماری پہچان ایک ہے اور پاکستان سے محبت ہم سب کو جوڑتی ہے۔ ❤️🇵🇰

تقریب کے تمام منتظمین، معزز مہمانانِ گرامی اور اہلِ علاقہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے بارش کے باوجود اس خوبصورت قومی تقریب کو کامیاب بنایا۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
🇵🇰 پاک فوج پائندہ باد
❤️ جشنِ آزادی مبارک!

سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض اور خورشید زمان کے بھانجھے چوہدری عبدالرزاق مرحوم کے صاحبزادے چوہدری عتیق الرحمن کی نماز جن...
08/01/2026

سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض اور خورشید زمان کے بھانجھے چوہدری عبدالرزاق مرحوم کے صاحبزادے چوہدری عتیق الرحمن کی نماز جنازہ گوجر خان جناح ہوٹل کے سامنے ادا کر دی گئی نماز جنازہ۔میں سنیٹر چوہدری تنویر سابق ایم این اے و پارلیمانی سکٹریری راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے پی پی آٹھ چوہدری جاوید کوثر سابق ایم پی اے پی پی سات چوہدری ساجد مسلم لیگی رہنما چوہدری مزمل حسین پوٹھوار گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے اونر چوہدری فیاض اختر مسلم۔لیگی رہنما چوہدری جمیل سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری ضیافت گجر پاکستان تحریک انصاف کے طارق کیانی سہیل کیانی امیر افضل قریشی سئنیر صحافی احمد نواز کھوکھر چوہدری اخلاق پوٹھوار جیولرز کے اونر چوہدری توقیر مسلم لیگ ن یوسی سوئی چمییاں کے صدر ملک جاوید کے علاوہ عوام۔کی کثیر تعداد نے شرکت کی اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں

ضروری اعلان برائے   موضع میراشمس میں حکومت پنجاب سے منظور شدہ مال مویشی پھاٹک کا قیام عمل میں آ چکا ہے ۔ تمام مویشی پال ...
07/14/2026

ضروری اعلان برائے
موضع میراشمس میں حکومت پنجاب سے منظور شدہ مال مویشی پھاٹک کا قیام عمل میں آ چکا ہے ۔ تمام مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی حفاظت خود کریں۔
اور اگر کسی کا مال مویشی کسی کسان کی فصل تباہ کرتے پکڑا گیا تو پھاٹک میں جمع کروا دیا جائے گا

دوستوں نے گھر سے بلا کر 19 سالہ نوجوان کو قتل کر دیاگوجر خان نواحی گاؤں نگائیل عمر خان موہڑہ متیال کے رہائشی 19 سالہ نوج...
06/27/2026

دوستوں نے گھر سے بلا کر 19 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا
گوجر خان نواحی گاؤں نگائیل عمر خان موہڑہ متیال کے رہائشی 19 سالہ نوجوان چوہدری محمد علی کو مبینہ طور پر ان کے دوست گھر سے بلا کر لے گئے، جہاں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
اہل خانہ کے مطابق دو لڑکے محمد علی کو گھر سے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ڈھوک چوہان کے قریب مبینہ طور پر ان کے درمیان بات چیت ہوئی، جس کے بعد محمد علی کو گولی مار دی گئی۔واقعے کے بعد میت کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اہل خانہ کا مزید دعویٰ ہے کہ واقعے کے بعد ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں ایک نوجوان اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دھمکی آمیز گفتگو کرتا دکھائی دیتا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ یا سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور مبینہ ویڈیو کی بھی فرانزک جانچ کرائی جائے۔
مقتول محمد علی کی نمازِ جنازہ آج شام چھ بجے نگائیل عمر خان موہڑہ متیال والے قبرستان میں ادا کی جائے گی.......

یوسی اسلام پورہ راجہ یاسر عرفات کیانی صاحب ہیڈ عوامی رابط کمیٹی پاکستان تحریک انصاف گوجرخان سے یوسی سوئی چیمیاں کے وفد ک...
06/27/2026

یوسی اسلام پورہ
راجہ یاسر عرفات کیانی صاحب ہیڈ عوامی رابط کمیٹی پاکستان تحریک انصاف گوجرخان سے یوسی سوئی چیمیاں کے وفد کی ملاقات کی اور رہائی کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان تحریک انصاف گوجر خان کے رہنما چوہدری عبدالسلام نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسر عرفات کیانی راجہ یاسر کرسال ...
06/17/2026

پاکستان تحریک انصاف گوجر خان کے رہنما چوہدری عبدالسلام نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسر عرفات کیانی راجہ یاسر کرسال اور خان قیصر سجاد کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح سے تعبیر کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں چوہدری عبدالسلام نے کہا کہ یاسر عرفات کیانی نے دو ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گزارا لیکن انہوں نے ثابت قدمی، حوصلے اور جمہوری جدوجہد کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود یاسر عرفات کیانی نے اپنے مؤقف اور نظریے پر ڈٹے رہ کر کارکنان کے حوصلے بلند رکھے۔
چوہدری عبدالسلام نے یاسر عرفات کیانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہائی انصاف کی بالادستی اور سچائی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسر عرفات کیانی ایک باصلاحیت، مخلص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہنے والے رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کی قربانیاں اور استقامت رائیگاں نہیں جائیں گی، اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
چوہدری عبدالسلام کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ یاسر عرفات کیانی اور دیگر رہنماؤں کو مزید ہمت، استقامت اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی علاقے معروف سیاسی و سماجی شخصیت رئیس آف کھلوٹ (سموٹ) لالہ محمد رسول چوہدری  ا...
05/09/2026

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی علاقے معروف سیاسی و سماجی شخصیت رئیس آف کھلوٹ (سموٹ) لالہ محمد رسول چوہدری اور حافظ کلیم رسول چوہدری ، کے گھر آمد.
اس موقع سابق چیئرمین چوا خالصہ سید راحت علی شاہ ، سینئر صحافی اکرام الحق قریشی ، چوہدری امتیاز یوسی سموٹ سے راجہ طارق بھی ہمراہ تھے
کاشف حسین پوٹھوار ہب نیوز بیول

04/28/2026

Address

7662 159th Place
Tinley Park, IL
60477

Telephone

+18722465017

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pothwar Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share