Learn & Earn Pakistan

Learn & Earn Pakistan Helping Pakistan learn digital skills, earning tips & smart growth daily.

ہماری حکومتیں خواتین کو امداد کی بھیک پر گزارہ کرنا سکھاتی ہیںہنر مند بنانا ان کے منشور میں ہی نہیں ھے
10/05/2026

ہماری حکومتیں خواتین کو امداد کی بھیک پر گزارہ کرنا سکھاتی ہیں
ہنر مند بنانا ان کے منشور میں ہی نہیں ھے

‏ایک صاحب بتاتے ہیں کہ ایک بار میں ویسپا سکوٹر پر جا رہا تھاکہ اچانک سامنے ایک کتا آ گیااسے بچانے کے چکر میں کنٹرول میرے...
06/05/2026

‏ایک صاحب بتاتے ہیں کہ ایک بار میں ویسپا سکوٹر پر جا رہا تھا
کہ اچانک سامنے ایک کتا آ گیا
اسے بچانے کے چکر میں کنٹرول میرے ہاتھ سے نکل گیا
اور میں سکوٹر سمیت سڑک کے کنارے والے گندے نالے میں جا گرا
بڑی مشکل سے جیسے تیسے نالے سے باہر نکلا
تو دیکھا کہ ایک خوبصورت خاتون اپنی کار
‏روک کر میری طرف دیکھ رہی ہیں
انہوں نے پوچھا،
کہیں چوٹ تو نہیں لگی؟
"نہیں،نہیں" میں نے ہکلاتے ہوئے جواب دیا
خوبصورت خاتون نے مسکراتے ہوئے کہا،
"میرا گھر قریب ہی ہے، آئیے میرے ساتھ چلیں کپڑے صاف کر لیجیے، تھوڑا آرام بھی کر لیجیے۔ اور یہ بھی دیکھ لیتے ہیں کہ کہیں آپ کو ‏زیادہ زخم تو نہیں آئے۔
میں نے جھجکتے ہوئے کہا،
"آپ کا بہت شکریہ... میں ضرور چلتا، مگر میری بیوی ناراض ہو جائے گی۔
وہ بولیں،
"آپ بالکل ٹینشن نہ لیں، میں ایک ڈاکٹر ہوں۔ چلیے، دیکھتے ہیں کہیں فریکچر تو نہیں ہوا۔
درحقیقت وہ نہ صرف خوبصورت بلکہ اعلیٰ اخلاق والی خاتون تھیں
اور میں
‏انکار نہ کر سکا 🙂

میں نے کہا،
"ٹھیک ہے، چلتا ہوں مگر مجھے یقین ہے کہ میری بیوی ضرور ناراض ہو جائے گی۔
خیر، ہم ان کے گھر پہنچے
کپڑے،ہاتھ، پیر صاف کرنے کے بعد انہوں نے میری جانچ کی اور مجھے ٹھنڈا جوس دیا
میں نے جوس پیا اور مسکرا کر کہا،
"اب تو میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں
‏مگر بیوی یقیناً آگ بگولہ ہو جائے گی۔ اب میں چلتا ہوں۔"

وہ ہنستے ہوئے بولیں،
"رک جائیے، آپ کی بیوی کو کچھ پتہ نہیں چلے گا... وہ تو گھر پر بیٹھی ہوگی نا۔"

میں نے فوراً جواب دیا،
"نہیں... نہیں... شاید وہ ابھی بھی نالے میں ہی ہوگی!" 😅😂

ایک ولی کامِل پہاڑوں میں نکل گئے، پیچھے دیکھا ایک پاکستانی آ رہا تھا آپ نے پوچھا کیا چاہیے.؟پاکستانی نے کہا:غریب ہوں کچھ...
29/04/2026

ایک ولی کامِل پہاڑوں میں نکل گئے، پیچھے دیکھا ایک پاکستانی آ رہا تھا آپ نے پوچھا کیا چاہیے.؟
پاکستانی نے کہا:غریب ہوں کچھ عنایت فرمائیں۔
آپ نے پہاڑ کی طرف انگلی اٹھائی پہاڑ سونے کا ہو گیا۔
آپ چل پڑے دیکھا وہ پاکستانی پھر پیچھے آ رہا تھا آپ نے پوچھا: اب کیا چاہئے؟
پاکستانی بولا: یہ تھوڑا ہے ۔
آپ نے دوسرے پہاڑ کی طرف انگلی اٹھائی وہ بھی سونے کا ہوگیا
اور اسی طرح تیسری چوتھی طرف انگلی اٹھائی چاروں طرف کے پہاڑ سونے کے ہو گئے۔
آپ چل پڑے پیچھے دیکھا وہ پھر پیچھے آرہا تھا
آپ نے پوچھا:اب کیاچاہئے؟
اُس نے عرض کیا:
بزرگو تواڈی اُنگل چائیے۔🤣🤣

Ever felt like your life is falling apart? 😔🔥No money…🔥No direction…🔥No motivation…But what if change doesn’t start big…...
16/04/2026

Ever felt like your life is falling apart? 😔

🔥No money…
🔥No direction…
🔥No motivation…

But what if change doesn’t start big…
what if it starts with just one small step? 🔥

This short video might shift your mindset.
👉 Watch till the end 🎥

💬 After watching, tell me — what’s your “one task” today?

🔗 https://youtu.be/dSgDZ9E9VAA

He Was Broke Until He Fixed This Mistake | The Unstopable Fire

یہ ویڈیو ضرور دیکھیں… ❤️یہ صرف ایک ویڈیو نہیں… ایک حقیقت ہے 💔ایسے بچوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نظر انداز کرنے کی نہیں۔👉 و...
14/04/2026

یہ ویڈیو ضرور دیکھیں… ❤️

یہ صرف ایک ویڈیو نہیں… ایک حقیقت ہے 💔
ایسے بچوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نظر انداز کرنے کی نہیں۔
👉 ویڈیو چیک کریں اور چینل کو سبسکرائب کریں
👉 سپورٹ کریں 🙏
https://youtube.com/shorts/6zY8Y4D-7hw?feature=share

Everyone thinks they don’t feel anything…But the truth?They feel everything — pain, love, even your behavior…They just can’t express it 💔👉 Next time… don’t...

Ye mera beta Huzaifa hai ❤️  Ye 11 saal ka hai… lekin abhi bhi uska har kaam main karta hoon.Hum gaon se Lahore aaye sir...
11/04/2026

Ye mera beta Huzaifa hai ❤️
Ye 11 saal ka hai… lekin abhi bhi uska har kaam main karta hoon.

Hum gaon se Lahore aaye sirf iski better schooling ke liye.
Zindagi mushkil zaroor hai… lekin mere liye ye rehmat hai ❤️

Agar aap bhi kisi special child ke parent hain, aap akelay nahi hain.

Ye mera beta Huzaifa hai ❤️ Ye 11 saal ka hai… lekin abhi bhi uska har kaam main karta hoon.Hum gaon se Lahore aaye sirf iski better schooling ke liye. Zin...

ایک طرف وہ مزدور ہے جو صرف ایک ہفتے کی کمائی سے آئی فون خرید لیتا ہے، اور دوسری طرف وہ جو اسی چیز کے لیے سالوں بچت کرتا ...
06/04/2026

ایک طرف وہ مزدور ہے جو صرف ایک ہفتے کی کمائی سے آئی فون خرید لیتا ہے، اور دوسری طرف وہ جو اسی چیز کے لیے سالوں بچت کرتا ہے - فرق صرف ملک کا نہیں، قوتِ خرید کا ہے۔

کچھ لوگ امریکہ یا دیگر ترقی یافتہ ممالک کی قیمتوں کا پاکستان سے موازنہ کرتے ہیں، مگر وہ ایک اہم حقیقت کو نظر انداز کر دیتے ہیں — اصل فرق قیمتوں میں نہیں بلکہ قوتِ خرید میں ہوتا ہے۔

امریکہ میں ایک مزدور اگر روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرے تو وہ تقریباً 100 سے 120 ڈالر کما لیتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں قریباً 30 ہزار روپے بنتے ہیں۔
جبکہ پاکستان میں ایک مزدور اتنے ہی وقت میں بمشکل 700 سے 1000 روپے کماتا ہے۔

یعنی امریکہ کا مزدور ایک دن میں جتنا کما لیتا ہے، پاکستانی مزدور کو وہی رقم حاصل کرنے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

اگر آئی فون کی مثال لیں تو امریکہ میں ایک عام مزدور تقریباً ایک ہفتے یا چند دن کی کمائی سے نیا آئی فون خرید سکتا ہے، لیکن پاکستان میں یہی فون لینے کے لیے ایک مزدور کو ایک سے دو سال تک بچت کرنی پڑتی ہے۔

اسی طرح پٹرول کو دیکھیں تو امریکہ میں ایک دن کی آمدنی سے 90 سے 100 لیٹر تک پٹرول خریدا جا سکتا ہے، جبکہ پاکستان میں ایک مزدور اپنی ایک دن کی کمائی سے صرف ایک یا دو لیٹر ہی لے سکتا ہے۔

یہ فرق صرف نمبرز کا نہیں بلکہ معیارِ زندگی کا ہے۔

مثال کے طور پر، امریکہ میں اگر کسی بچے سے غلطی سے ایک درجن انڈے ٹوٹ جائیں تو اس کی ماں ہنس کر اسے نظر انداز کر دیتی ہے اور دوبارہ خرید لیتی ہے۔
لیکن پاکستان میں یہی صورتحال ایک عام گھر کے لیے خاصی پریشانی کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ ہر خرچ سوچ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔

اسی طرح اگر امریکہ میں کسی کا فریج خراب ہو جائے تو وہ چند دن کی تنخواہ سے نیا لے سکتا ہے، جبکہ پاکستان میں اسی چیز کے لیے کئی مہینوں کی آمدنی جمع کرنی پڑتی ہے۔

وہ اخراجات جو امریکہ میں معمولی سمجھے جاتے ہیں، پاکستان میں وہی چیزیں ایک بڑا بوجھ بن جاتی ہیں۔

اصل بات یہ ہے کہ قیمت کی اہمیت کا تعلق براہِ راست قوتِ خرید سے ہوتا ہے۔ جہاں قوتِ خرید زیادہ ہو وہاں مہنگائی کا اثر کم محسوس ہوتا ہے، اور جہاں قوتِ خرید کم ہو وہاں معمولی اضافہ بھی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں مہنگائی بڑھنے پر لوگ اعتراض ضرور کرتے ہیں، لیکن ان کی بنیادی ضروریات متاثر نہیں ہوتیں۔ جبکہ پاکستان میں یہی صورتحال عام آدمی کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیتی ہے۔

یہ کہنا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایسے ہی حالات میں رہا ہے، درست نہیں۔ پہلے بھی مسائل موجود تھے، لیکن آج حالات کہیں زیادہ مشکل ہو چکے ہیں۔

اب ترقی یافتہ ممالک اور پاکستان کے درمیان قوتِ خرید کا فرق اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ عام آدمی کے لیے باعزت زندگی گزارنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستانی عوام ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرتی آئی ہے، مگر اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں زندگی گزارنا خود ایک امتحان بن گیا ہے۔

اگر آپ کے پاس وسائل موجود ہیں تو کم از کم ایسے الفاظ استعمال نہ کریں جو ان لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنیں جن کی قوتِ خرید تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

پاکستان کا موازنہ دوسرے ممالک سے اسی وقت درست ہو سکتا ہے جب یہاں کے لوگوں کی قوتِ خرید بھی اسی سطح پر ہو۔

دعا ہے کہ حالات بہتر ہوں، کیونکہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عام آدمی کے لیے زندگی مزید دشوار ہو جائے گی۔

ڈالر میں برکت ہے۔استاد جی نے بتایا تھا، آج سمجھ بھی آ رہی ہے۔اللہ ہمیں بھی ڈالر عطا فرمائے، آمین 🤲
03/04/2026

ڈالر میں برکت ہے۔
استاد جی نے بتایا تھا، آج سمجھ بھی آ رہی ہے۔
اللہ ہمیں بھی ڈالر عطا فرمائے، آمین 🤲

ایک حاملہ عورت اپنے شوہر سے پوچھتی ہے: "آپ کیا چاہتے ہیں، بیٹا یا بیٹی؟"شوہر جواب دیتا ہے: "اگر بیٹا ہوا تو میں اسے ریاض...
01/04/2026

ایک حاملہ عورت اپنے شوہر سے پوچھتی ہے:
"آپ کیا چاہتے ہیں، بیٹا یا بیٹی؟"

شوہر جواب دیتا ہے:
"اگر بیٹا ہوا تو میں اسے ریاضی سکھاؤں گا، اس کے ساتھ ورزش کروں گا، اسے شکار کرنا سکھاؤں گا اور بہت کچھ۔"

عورت ہنستے ہوئے پوچھتی ہے: "اور اگر بیٹی ہوئی تو؟"

شوہر مسکراتے ہوئے کہتا ہے: "اگر بیٹی ہوئی تو مجھے اسے کچھ بھی سکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ مجھے سب کچھ سکھائے گی: کیسے لباس پہننا ہے، کیسے کھانا ہے، کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا۔ بہت جلد، وہ میری دوسری ماں کی طرح بن جائے گی۔ اور بغیر کچھ خاص کیے بھی، وہ ہمیشہ مجھے اپنا ہیرو سمجھے گی۔ جب میں اسے 'نہیں' کہوں گا، وہ سمجھ جائے گی۔ اور وہ ہمیشہ اپنے مستقبل کے شوہر کا موازنہ مجھ سے کرے گی۔ چاہے جتنی بڑی ہو جائے، وہ ہمیشہ چاہے گی کہ میں اسے اپنی چھوٹی شہزادی کی طرح ہی پیار کروں۔ وہ دنیا سے میرے لیے لڑے گی، اور اگر کسی نے مجھے تکلیف دی، تو وہ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔"

عورت، کچھ حیران ہو کر پوچھتی ہے: "کیا تمہارا مطلب ہے کہ تمہاری بیٹی یہ سب کچھ کرے گی، لیکن بیٹا نہیں؟"

شوہر کہتا ہے: "نہیں، نہیں! میرا بیٹا بھی یہ سب کر سکتا ہے، لیکن اسے وقت کے ساتھ یہ سب سیکھنا ہوگا۔ دوسری طرف، بیٹیاں ان خوبیوں کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں۔ بیٹی کا باپ ہونا ہر مرد کے لیے حقیقی فخر کی بات ہے۔"

پھر عورت کہتی ہے: "لیکن وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ نہیں رہے گی۔"

شوہر نرمی سے جواب دیتا ہے: "ہاں، لیکن ہم ہمیشہ اس کے دل میں رہیں گے، جہاں بھی وہ جائے۔"

بیٹیاں واقعی فرشتے ہوتی ہیں... وہ غیر مشروط محبت اور خیال کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں، ہمیشہ کے لیے۔

یہ تحریر اُن تمام خوش نصیب والدین کے لیے ہے جنہیں بیٹیاں عطا ہوئی ہیں۔

30/03/2026

میری درخواست پر اس ویڈیو کو ایک بار ضرور سنیں۔
اللہ کے ررق کی قدر کریں۔

دورانِ انٹرویو، جب کمرے میں خاموشی چھا گئی، باس نے ایک گہرا سوال کیا،"آپ اس نوکری کے لیے کتنی تنخواہ کی توقع رکھتی ہیں؟"...
18/12/2025

دورانِ انٹرویو، جب کمرے میں خاموشی چھا گئی، باس نے ایک گہرا سوال کیا،
"آپ اس نوکری کے لیے کتنی تنخواہ کی توقع رکھتی ہیں؟"

خاتون نے اپنی آنکھوں میں اعتماد اور عزم کی چمک لیے جواب دیا،
"کم از کم ساٹھ ہزار۔"
اس کا لہجہ پختہ اور پراعتماد تھا، جیسے وہ اپنی قدر خوب جانتی ہوں۔

باس نے مسکراتے ہوئے اگلا سوال کیا،
"آپ کو کوئی کھیل پسند ہے؟"

"جی ہاں، شطرنج،" خاتون نے فوراً جواب دیا،

"واہ! تو پھر شطرنج کی بات کرتے ہیں۔ اس کھیل کا کون سا مہرہ آپ کا پسندیدہ ہے؟ یا یوں کہیں، کون سا مہرہ آپ کے دل کو چھوتا ہے؟"
باس نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا۔

خاتون کی آنکھوں میں ایک چمک ابھری اور مسکراتے ہوئے بولی،
"وزیر۔"

"دلچسپ انتخاب! لیکن کیوں؟ میرا تو خیال ہے کہ گھوڑے کی چال سب سے منفرد ہوتی ہے،"
باس نے دلچسپی سے پوچھا۔

خاتون نے اپنی بات کو گہرائی سے بیان کیا،
"بےشک، گھوڑے کی چال منفرد ہے، لیکن وزیر وہ مہرہ ہے جو ہر خوبی کو سمیٹے ہوئے ہے۔ وہ پیادے کی طرح ایک قدم چل کر بادشاہ کی حفاظت کرتا ہے، کبھی فیل کی طرح ترچھا چلتا ہے اور کبھی توپ کی طرح دور تک حملہ کرتا ہے۔ وزیر کی طاقت اس کی لچک اور ہر مشکل حالات میں ڈھل جانے کی صلاحیت میں ہے۔"

باس متاثر ہوا۔ اس نے اگلا سوال داغا،
"بادشاہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟"

خاتون نے ایک لمحے کے لیے رُک کر، گہری سوچ میں ڈوب کر جواب دیا:
"بادشاہ... میری نظر میں سب سے کمزور مہرہ ہے۔ وہ صرف ایک قدم چل سکتا ہے اور اپنی حفاظت کے لیے ہر وقت دوسروں پر انحصار کرتا ہے۔ وزیر اسے ہر طرف سے بچاتا ہے، اس کی حفاظت کی مضبوط دیوار بنتا ہے۔"

باس نے اب تک کے انٹرویو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پوچھا:
"بہت خوب! اب یہ بتائیں، ان تمام مہروں میں آپ خود کو کون سا مہرہ سمجھتی ہیں؟"

خاتون کی آواز میں اچانک ایک گہری لرزش آئی۔ ان کی آنکھیں ڈبڈبائیں، لیکن انہوں نے ہمت سے جواب دیا:
"میں خود کو بادشاہ سمجھتی ہوں۔"
باس حیران ہوا۔
"لیکن آپ نے تو ابھی کہا کہ بادشاہ کمزور ہوتا ہے، خود کو بچانے کے لیے وزیر کا محتاج ہوتا ہے۔ پھر آپ خود کو بادشاہ کیوں سمجھتی ہیں؟"

خاتون کی آواز میں ایک درد اور عزم کا عجیب امتزاج تھا۔ انہوں نے کہا،
"جی ہاں، میں بادشاہ ہوں۔ اور میرا وزیر۔۔۔ میرا شوہر تھا۔
وہ میری طاقت، میری حفاظت اور میری ہر مشکل میں ڈھال بنتا تھا۔ اس کی سوچ اور محبت نے مجھے ہر مشکل حالات میں سنبھالا۔ وہ میرا سب کچھ تھا۔"

کمرے میں ایک گہری خاموشی چھا گئی۔ باس کی آنکھوں میں بھی ایک عجیب سی چمک تھی۔ اس نے ہلکے ہاتھوں سے تالی بجاتے ہوئے کہا،
"بہت خوب! یہ واقعی ایک متاثر کن جواب تھا۔"

پھر، انٹرویو کو سمیٹتے ہوئے، باس نے آخری سوال کیا:
"آپ یہ نوکری کیوں حاصل کرنا چاہتی ہیں؟"

خاتون کی آواز اب بھرائی ہوئی تھی،
"کیونکہ میرا وزیر اب اس دنیا میں نہیں رہا۔"

کمرے میں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم تھیں۔ یہ انٹرویو محض ایک سوال و جواب کا سلسلہ نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی عورت کی کہانی تھی جس نے اپنے درد کو طاقت بنایا، اپنی کمزوری کو عزم میں بدلا اور اپنے وزیر کی یادوں کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا۔ یہ کہانی ہر اس شخص کے لیے ایک پیغام ہے جو زندگی کے شطرنج کے کھیل میں ہمت اور محبت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے۔

women

Address

4004 Hill Street
Lahore
43609

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn & Earn Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Learn & Earn Pakistan:

Share