02/16/2023
ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے سوات پولیس کےشہید کانسٹیبل افسرعلی کیس میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کانسٹیبل کے قبر پر پاکستان کا پرچم لگایا جائے گا۔ یہ ہدایات انہوں نے شہید کانسٹیبل افسرعلی کے بھائی ناصر علی اور سرور خان سے ملاقات کے دوران دی ۔اس موقع پر فرض کی راہ میں جان قربان کرنے پر شہید کانسٹیبل افسرعلی کو خراج تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ شہید افسرعلی کی قربانی کو بھلایا نہیں جائے گا اور عزت اور محبت سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل افسرعلی کے تصویر دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ ہمارا بہادر پولیس نوجوان 2014 میں شہید ہوا اور نو سال گزرنے کے باوجود ابھی تک انصاف فراہمی میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ بحثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جو بھی قانونی کاروائی ہوگی وہ میرے سربراہی میں کی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ضلعی پولیس تنام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات پولیس کے بہادر شہید نے دوران ڈیوٹی اپنی جان کے نذرانہ پیش کیا ہے اور زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید آفسر علی خیبر پختونخوا پولیس کے ماتھے کا جھومر ہے جنہیں محکمہ پولیس کبھی فراموش نہیں کرے گا انہوں نے احکامات جاری کئے کہ شہید کے خاندان سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ملاقات کے دوران ناصر علی نے ڈی پی او سوات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کانسٹیبل افسرعلی کے کیس پر نوٹس لیا اور انصاف فراہمی کیلئے ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ڈی پی او کی سربراہی میں جلد انصاف فراہم ہوگا کیونکہ بحیثیت پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ہر جگہ بہترین خدمات دی ہیں اور بطور ڈی پی او سوات ان کے خدمات کو سوات کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آپ سے انصاف کی فراہمی کا توقع رکھتے ہیں۔ملاقات کے موقع پر شہید کانسٹیبل افسرعلی کے بھائی ناصر علی اور سرور سے ڈی پی او سوات نے تعزیت کی اور شہید کے بلند درجات کیلئے دعابھی کی گئی۔