Abdullah Asim

Abdullah Asim Trying to be a creator! Trying to create content.

06/24/2025

ایران کی ایک دن کی زندگی عرب ممالک کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے 🔥

06/23/2025

اچھا ہوا عائشہ آپا مر گئی۔۔۔۔۔
ہے ناں بڑی عجیب بات ۔۔۔۔
بھلا کسی کے مرنے پے کوئی اس طرح کہتا ہے۔۔۔۔؟
لیکن عائشہ آپا کو تو مرے ہوئے کئی برس گُزر گئے تھے
بس ہوا یہ ہے ان کی " ڈیڈ باڈی " کل ملی ہے
ایک فلیٹ میں جہاں وہ کئی برسوں سے بھوت بن کر رہ رہی تھیں
لیکن یہ حیرت کی بات نہیں کہ
ان کا ایک بیٹا اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کراچی ڈیفنس خیابان بحریہ میں چار کنال کے وسیع محل نما گھر میں خوش وخرم زندگی گزار رہا ہے
دوسرا بیٹا اسلام أباد میں جس کا چک شہزاد میں آٹھ کنال کافارم ہاؤس اور بحریہ میں لگژری کوٹھی
اور کراچی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی
اور ماں ۔۔۔۔۔۔ کا یہ حال
عائشہ آپا ۔۔۔۔ جگت عائشہ. آپا
ہمیشہ سے ایسی نہیں تھیں
یہی کوئی دس پندرہ برسوں پہلے نہ جانے اُن کے من میں کیا سمائی
سب بچوں کو کال کرکے بلایا
اپنی ساری جائیداد بچوں کے نام کردی
اس کے بعد وہ ہی ہوا
جو ہمیشہ سے ہوتا آیا
۔۔۔
ان جیسوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔۔۔۔ آخر کیوں نہیں ایسوں کو عقل نہیں آتی ۔۔۔۔؟
کس کس کا نام لوں ۔۔۔۔؟
عائشہ آپا کی اولاد ۔۔۔۔ چند مہینوں میں ہی اُکتا گئی عائشہ آپا ایک دن طلعت حسین صاحب کے آگے پھٹ پڑیں زار و قطار روتے ہوئے. کہنے لگیں کہ دن میں کئی کئی بار سارے بچوں کو فون کرتی ہوں
لیکن وہ کال اٹینڈ ہی نہیں کرتے
کبھی کبھار اٹھا بھی لیتے ۔۔۔ تو کہتے ۔۔۔ دو منٹ ٹھہریں ابھی کال کڑتا ہوں
اور وہ دو منٹ پہلے گھنٹوں پھر دنوں پھر ہفتوں مہینوں پر محیط ہوجاتے
عائشہ آپا ۔۔۔۔ فون ہاتھ میں پکڑے انتظار کرتی رہ جاتیں
کبھی کبھی تو ساری رات انتظار کرتے گزر جاتی
لیکن کسی ایک. کا بھی فون نہیں أثا
ابھی کوئی پندرہ برس پہلے ہی کی تو بات ہے
جب عائشہ آپا نے بے حد شوق سے پراڈو TZ گاڑی لی
شوق سے خود چلاتی ہوئیں طلعت حسین کے گھر آئیں
کیک اور مٹھائی لانا نہ بھولیں
پھر وہ ہوتیں اور کراچی کی سڑکیں
اپنے غریب حلقہ احباب اور رشتے داروں کو کبھی نہیں بھولیں
چند برس پہلے ۔۔۔۔۔ جب تک انہوں نے اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم نہیں کی تھی
ڈائری پر ترتیب سے دنوں کی تقسیم یعنی باقاعدہ شیڈول بنا رکھا تھا
روزانہ کسی نہ کسی غریب اور نادار کے گھر جانا
ان کے لئے راشن
اور نقدی
بچوں کے سکولوں کی فیسیں
نہ جانے کتنے نادار خاندانوں کے تو باقاعدہ وظیفے لگے ہویےتھے
پھر ایک دن ۔۔۔۔۔ سب کچھ بدل گیا
اپنی جائیداد اپنے بچوں کے نام کر دی
پھر ۔۔۔
اس کے بعد
اس لئے ہی کہہ رہا ہوں کہ اچھا ہوا سانس کی ڈوری ٹوٹی تو انہیں یقیناً سکون مِل گیا ہوگا
کیونکہ وہ جس طرح ساری ساری رات اپنے فلیٹ کے باہر
بے چینی سے ٹہلتی رہتیں بُڑبڑاتی رہتیں ۔۔۔ تھک کے چُور ہو جاتیں تو نیچے بیٹھ جاتیں ۔۔۔ پھر ان سے اُٹھا نہیں جاتا تھا
اب تو وہ اچانک چیخیں مار کر رونے لگ جاتیں
جب انہیں اپنی اس حالت کا خود احساس ہوتا ایک دم سے چُپ کر جاتیں پڑوسی پیچارے ان کے قریب آتے تو یہ انہیں زور سے ڈانٹنا شروع ہو جاتیں
لیکن گزشہ کافی دنوں. سے وہ اس احساس سے بھی عاری ہوتی جا رہی تھیں
کچھ ہفتوں سے انہوں نے رات کو بھی فلیٹ سے باہر آنا چھوڑ دیا کبھی کبھار چند منٹوں کے لئے دکھائی دیتیں پھر پاؤں فریکچر کروا بیٹھیں ۔۔۔۔۔ پھر خاموشی
اس بار جب خاموشی. خاصی طویل ہو گئی
اور پھر جب فلیٹ سے عجیب سی بدبو بھی آنے. لگی ۔۔۔۔۔۔ !
عائشہ آپا کو تنہائی نے مار دیا ۔
سبق سیکھنا چاہیے جب تک آپ کے ہاتھ پاؤں ٹھیک کام کر رہے ہیں جائیداد بچوں کے نام نہ کیجئے چاہے وہ کتنے ہی ترلے کریں جس دن جائیداد نام کی سمجھیں آپ نے ہاتھ پاؤں کٹوا لئے اب سوکھی عزت بھی نہیں ملنی وقت تو چھوڑ ہی دیں۔
فیشن انڈسٹری سے وابستہ صحافی سارا حسین کی تحریر

06/14/2025

."- سب راستے بند ہو سکتے ہیں
مگر میرے رب کی رحمت کا راستہ کبھی بند نہیں ہو سکتا .

06/14/2025

تل اببب میں ڈیفنس سسٹم عمارت مکمل تباہ۔دو طیارے ایران کی طرف سے گراۓ جانے کی اطلاعٗ آٸرن ڈوم سسٹم پر بھی حملہ۔
*نَصْرٌ مِّنَ اللَّـهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ❤️

ایک حاجی کی لیبیا سے تعلق رکھنے والی نوجوان کی ایک معجزاتی کہانی:ایک نوجوان لیبی شخص، عامر نامی، حج کے لیے سفر کر رہا تھ...
05/28/2025

ایک حاجی کی لیبیا سے تعلق رکھنے والی نوجوان کی ایک معجزاتی کہانی:

ایک نوجوان لیبی شخص، عامر نامی، حج کے لیے سفر کر رہا تھا جب ہوائی اڈے پر چیکنگ کے دوران اس کے نام کے حوالے سے ایک سیکیورٹی مسئلہ پیدا ہوگیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس سے کہا، “ہم تمہارا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن تمہیں ہمارے ساتھ کچھ دیر انتظار کرنا ہوگا۔” باقی حجاج نے اپنی کارروائی مکمل کی، جہاز میں سوار ہو گئے، اور جہاز کا دروازہ بند ہو گیا۔ چند منٹ بعد عامر کا مسئلہ حل ہو گیا، لیکن پائلٹ نے دروازہ دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور جہاز روانہ ہو گیا۔

ایئرپورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اُسے تسلی دی اور کہا، “اللہ غالب ہے، وہ تمہارے لیے کوئی آسانی پیدا کرے گا۔” مگر عامر نے ایئرپورٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور پُرعزم لہجے میں کہا، “میری نیت حج کی ہے، اور ان شاء اللہ، میں ضرور جاؤں گا۔”

اچانک انہیں اطلاع ملی کہ جہاز میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی ہے اور وہ واپس آ رہا ہے۔ جہاز واپس آ گیا اور اس کی مرمت کی گئی، لیکن پائلٹ نے اب بھی دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ ایک افسر نے کہا، “یہ سفر تمہارے لیے مقدر نہیں تھا۔” عامر نے پُریقین انداز میں جواب دیا، “میری نیت حج کی ہے، اور ان شاء اللہ، میں ضرور جاؤں گا۔”

جہاز نے دوبارہ حرکت کی، لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ اطلاع ملی کہ اس میں ایک اور خرابی ہو گئی ہے اور وہ ایک بار پھر واپس آ رہا ہے۔ اسی لمحے پائلٹ کو حقیقت کا احساس ہوا اور اس نے اعلان کیا، “میں عامر کے بغیر پرواز نہیں کروں گا۔” انہوں نے عامر کی ایک تصویر یادگار کے طور پر لی، اور پھر تمام مسافر بحفاظت منزل پر پہنچ گئے

05/22/2025

Jang kon jeeta?

05/14/2025

طیب اردگان ۔
لو یو۔🇹🇷

05/11/2025

ہم سویلنز کو ٹارگٹ نہیں کرتے، ہمارا کلچر اور ہمارا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

05/11/2025

"کتنے ہی دن تمہاری زندگی میں ایسے آے جب تمہیں لگا تھا تم نہیں گزار پاؤ گے ، لیکن تم نے گزارے."

05/11/2025

میرے اوورسیز پاکستانیو ! آج کے بعد سینہ تان کر دنیا میں چلنا اور بتانا دنیا کو کہ ہم غریب ضرور ہیں لیکن بیغیرت نہیں ہیں ❤️ 🇵🇰

05/10/2025

شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہایت رحم والا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلَّذِينَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِهِۦ صَفًّۭا كَأَنَّهُم بُنْيَـٰنٌۭ مَّرْصُوصٌۭ

Surely Allah loves those who fight in His cause in ˹solid˺ ranks as if they were one concrete structure.

Address

Los Angeles, CA
90001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdullah Asim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdullah Asim:

Share

Category