NOOR welcome my profile

فقیروالی.   فقیروالی کے نجی  ادارے میں تش/د/د کا واقعہ مار نہیں پیار۔ لیکن یہاں ہوا قابل افسوس واقعہ۔ دی  وزن سکول کے پر...
09/19/2026

فقیروالی.
فقیروالی کے نجی ادارے میں تش/د/د کا واقعہ مار نہیں پیار۔ لیکن یہاں ہوا قابل افسوس واقعہ۔ دی وزن سکول کے پرنسپل پر ایک بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ تشدد کے بعد جب اہلِ خانہ نے معاملے کی وضاحت اور شکایت کے لیے پرنسپل صاحب سے رابطہ کیا تو، اہلِ خانہ کے مطابق، انہیں تسلی دینے یا معاملہ حل کرنے کے بجائے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا۔
سوال یہ ہے کہ اگر بچے سے کوئی غلطی ہوئی بھی تھی تو کیا اس کا حل تشدد ہے؟ تعلیمی ادارے بچوں کی تربیت، تعلیم اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ خوف اور تشدد کے لیے۔
والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول بھیجتے ہیں، تشدد برداشت کرنے کے لیے نہیں۔
متعلقہ سکول انتظامیہ اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، بچے اور والدین کا مؤقف سنا جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے۔ اہل خانہ نے قانونی راستہ اپناتے ہوئے سکول کے پرنسپل پر FIR درج کروا دی ہے
⚠️ نوٹ: یہ پوسٹ اہلِ خانہ کی جانب سے بیان کیے گئے مؤقف/الزامات پر مبنی ہے۔ حتمی حقیقت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکتی ہے۔
Faqirwali

جہلم میاں بیوی کا گھریلو جھگڑا ! سنگ دل باپ نے تین معصوم بچے نہر میں پھینک دیے !جہلم کے محمد ذیشان کی عمبرین سے 9 سال قب...
09/17/2026

جہلم میاں بیوی کا گھریلو جھگڑا ! سنگ دل باپ نے تین معصوم بچے نہر میں پھینک دیے !
جہلم کے محمد ذیشان کی عمبرین سے 9 سال قبل شادی ہوئی تھی میاں بیوی کے درمیان اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا گزشتہ رات زیادہ جھگڑے کی وجہ سے محمد ذیشان نے اپنے تین بچوں 8 سالہ فجر ، 5 سالہ عمر اور 2 سالہ نور فاطمہ کو نہر میں پھینک دیا
سفاک قاتل باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اس نے بچوں کو کھڑی شریف نہر میں پھینکنے جانے کا انکشاف کیا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کا بچوں کی ڈیڈ باڈی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے

میاں بیوی کا جھگڑا تین بچوں کی جان لے گیا یہ یقینا ہماری اخلاقی پستی کی انتہا ہے ہم نے صبر ، شکر اور برداشت کا دامن کھو دیا ہے جب ایسے حالات ہوں گے تو پھر معاشرے میں ایسے واقعات روٹین بن جاتے ہیں

ہمارے ملک میں مائنر یا چودہ ، پندرہ سالہ ریپسٹ کی کوئی سزا نہیں ہے ، چاہے وہ ایزل کا قاتل منان ہو یا دعا انصاری کا قاتل ...
09/13/2026

ہمارے ملک میں مائنر یا چودہ ، پندرہ سالہ ریپسٹ کی کوئی سزا نہیں ہے ، چاہے وہ ایزل کا قاتل منان ہو یا دعا انصاری کا قاتل علی قاسم !! لیکن سزا تو 10 فیصد مجرموں کو بھی نہیں ملتی ، آرام سے سالوں جیل میں دال روٹی کھاتے رہتے ہیں یا ضمانت کروا کے بری ہوجاتے ہیں ۔
ٹنڈو آدم میں پانچ سالہ بچی کا قاتل مسجد کے قریب واقع مدرسے کا 15 سالہ طالب علم نکلا۔ لڑکے نے بچی کے منہ میں کاغذ ٹھونسے ، زیادتی کے بعد گلہ دبا کر سانس بند کی اور پرانے تبلیغی مرکز کی دیوار کے پاس پھینک کر فرار ہوگیا ۔ دوران تفتیش ملزم نے کئی اور معصوم بچیوں سے بھی زیادتی کا اعتراف کیا ہے ۔
پہلے تو یہ سوچ اور حل نظر آتا تھا کہ بچیوں کو اکیلے کہیں مت بھیجیں تو شاید محفوظ رہیں گی ، اب تو بچیاں باپ کے ساتھ ، اور مسجد کے اندر بھی محفوظ نہیں ۔
اب کیا حل ہے ؟

لاہور گھر میں اکیلی خاتون سے زبرد/ستی زیاد/تی کی کوشش میں ناکامیعمران بٹ نامی شہری مریم کو گھر میں اکیلے دیکھا تو اس کے ...
09/13/2026

لاہور گھر میں اکیلی خاتون سے زبرد/ستی زیاد/تی کی کوشش میں ناکامی
عمران بٹ نامی شہری مریم کو گھر میں اکیلے دیکھا تو اس کے گھر میں گھس کر زبردستی کرنے کی کوشش کرنے لگا تو خاتون نے شور مچانا شروع کر دیا
ملزم عمران جنسی درندگی میں ناکامی ہونے پر چار بچوں کی ماں پر تیز دھار چھری سے جان لیوا حملہ کرکے شدید زخمی کرڈالا
متاثرہ خاتون مریم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دیا جاۓ

افسوناک خبر
09/12/2026

افسوناک خبر

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ راولپنڈی اتنی پیاری بچی پریوں جیسا چہرہ اے اللہ اس کو جنت کی شہزادی بنا دے ...
09/10/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ راولپنڈی اتنی پیاری بچی پریوں جیسا چہرہ اے اللہ اس کو جنت کی شہزادی بنا دے امین ویسے بھی یہ معصوم بچی جنتی روح ہے کیونکہ چھوٹے معصوم بچوں کا کوئی حساب نہیں ہوتا اکثر لوگ کہتے ہیں یہ والدین کے اخرت کا سبب بنتے ہیں یہ معصوم بچی کی فائل فوٹو ہے اڈیالہ روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ہماری معصوم بیٹی عائشہ مقبول (9 سالہ) ہم سے جدا ہو گئی۔
اللہ تعالیٰ اس معصوم پھول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کے والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
ہم اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپر سوات، مدین" افسوسناک واقعہ، 9 سالہ بچی کو مبینہ ز_یا_د_تی کے بعد فائرنگ کرکے ق_ت_ل کر دیا گیا,,پولیس کے مطابق واقعے ...
09/10/2026

اپر سوات، مدین" افسوسناک واقعہ، 9 سالہ بچی کو مبینہ ز_یا_د_تی کے بعد فائرنگ کرکے ق_ت_ل کر دیا گیا,,
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم نے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ ز_یا_د_تی کے بعد فائرنگ کرکے اسے ق_ت_ل کیا, مدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر لیا ,,, ترجمان سوات پولیس

فیصل آباد: سمن آباد کے علاقے میں سربازار خاتون پر مبینہ تشددفیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کی حدود میں ایک خاتون کو مبینہ ط...
09/10/2026

فیصل آباد: سمن آباد کے علاقے میں سربازار خاتون پر مبینہ تشدد
فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کی حدود میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر سربازار تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون پر تشدد اس قدر کیا گیا کہ اس کے کپڑے تک پھٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
متعلقہ پولیس حکام سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا

مظفرگڑھ  خان گڑھ   چوری کے الزام میں گرفتار کم عمر بچوں پر خان گڑھ پولیس کا تشدد ۔ پانچ بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔...
09/09/2026

مظفرگڑھ خان گڑھ چوری کے الزام میں گرفتار کم عمر بچوں پر خان گڑھ پولیس کا تشدد ۔ پانچ بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بچوں کے جسم پر تشدد کے نشان واضع ۔ ایک بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ۔

نویں کلاس میں نمایاں پوزیشن لینے والی طالبہ کے ساتھ افسوسناک واقعہبالوں سے بے حد پیار تھا، مبینہ ناروا سلوک کی تفصیلات س...
09/08/2026

نویں کلاس میں نمایاں پوزیشن لینے والی طالبہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ

بالوں سے بے حد پیار تھا، مبینہ ناروا سلوک کی تفصیلات سامنے آگئیں

قصور میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کو افسردہ کر دیا

کوٹ رادھا کشن کے علاقے سے تعلق رکھنے والے عبداللہ کے مطابق وہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے، جبکہ اس کی سب سے چھوٹی بہن ایمان فاطمہ کی عمر تقریباً 16 سال تھی۔ وہ نویں جماعت کے امتحانات دے چکی تھی اور باقاعدگی سے اسکول جاتی تھی۔

عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسکول آنے جانے کے دوران ایمان کی واقفیت نعیم نامی نوجوان سے ہوئی۔ ایک روز اسکول کی چھٹی کے تقریباً ایک گھنٹے بعد بھی ایمان گھر نہ پہنچی تو اہلِ خانہ اسے تلاش کرتے ہوئے اسکول پہنچے، جہاں سے معلوم ہوا کہ وہ وہاں سے جا چکی تھی۔ خاندان نے تلاش کے بعد تھانہ کوٹ رادھا کشن سے رجوع کیا اور نعیم کو نامزد کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کروائی۔

عبداللہ کا الزام ہے کہ تفتیش کے دوران ایک پولیس اہلکار نے کارروائی کے لیے اس سے پانچ ہزار روپے لیے، جبکہ دوسری جانب سے پچاس ہزار روپے لیے جانے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ یہ الزامات خاندان کے بیان پر مبنی ہیں اور متعلقہ پولیس حکام کا مؤقف سامنے آنا بھی ضروری ہے۔

خاندان کے مطابق اگلے روز انہیں معلوم ہوا کہ ایمان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور کورٹ میرج کا معاملہ سامنے آیا۔ اس واقعے کے بعد خاندان کا کہنا ہے کہ سماجی دباؤ اور لوگوں کی باتوں کے باعث انہوں نے اپنا گاؤں چھوڑ دیا۔

عبداللہ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سال بعد انہیں اطلاع ملی کہ ایمان کے ساتھ مبینہ طور پر ناروا سلوک ہوا ہے اور اس کی موت واقع ہو چکی ہے۔ خاندان کو ایک جگہ کے بارے میں بتایا گیا جہاں پہنچ کر مٹی ہٹائی گئی۔ بعدازاں ریسکیو اور پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچے اور ایمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

ایمان کے والد اور بھائی کا الزام ہے کہ اس کے بال کاٹے گئے، اسے مبینہ طور پر برقی اذیت سمیت ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور اسی کے نتیجے میں اس کی جان گئی۔ خاندان انصاف اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ان تمام الزامات کی حتمی حقیقت کا تعین پولیس تفتیش، میڈیکل شواہد اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔

والدین کے لیے پیغام: کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ اعتماد اور مسلسل رابطہ رکھیں۔ ممکن ہو تو اسکول آنے جانے کے محفوظ انتظامات کریں، ان کی پریشانیوں کو توجہ سے سنیں اور کسی مشکوک صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے مدد لیں۔ بچوں کو خوفزدہ کرنے کے بجائے ایسا ماحول دیں کہ وہ کسی بھی مسئلے کے بارے میں بلاجھجھک اپنے گھر والوں سے بات کر سکیں۔

Address

Washington D.C., DC

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NOOR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share