NIM Wire From Washington D.C. to the World.

10/07/2025

امریکی ریاست اوہائیو سے سٹی کونسل کے امیدوار پاکستانی نژاد امریکی عبداللہ برسا کا کہنا ہ کہ وہ سٹی کونسل میں منتخب ہو کر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔

10/07/2025

پاکستان کی جانب سے امریکہ کو پسنی، بلوچستان میں مجوزہ بندرگاہ دینے کے حوالے سے سردار خان نیازی صاحب کے پروگرام میں میری گفتگو۔

10/06/2025

پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے، امریکی ریاست اوہائیو سے سٹی کونسل کے امیدوار عبداللہ برسا سے انٹرویو ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس نہ لی جائے۔وزیرا...
10/05/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس نہ لی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایمل ولی اور ان کے خاندان پر ماضی میں حملے ہو چکے ہیں، اس لیے کسی کی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر ایمل ولی کی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی اور ان کی سیکیورٹی بدستور برقرار ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا صوبے میں اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

فیلڈ مارشل پر تنقید اور سینیٹ میں طلال چوہدری کو جواب دینے کے بعد وفاقی حکومت نے ایمل ولی خان اور ان کے خاندان سے سیکیور...
10/05/2025

فیلڈ مارشل پر تنقید اور سینیٹ میں طلال چوہدری کو جواب دینے کے بعد وفاقی حکومت نے ایمل ولی خان اور ان کے خاندان سے سیکیورٹی واپس لے لی۔ ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے مجھ سمیت میرے والد اور خاندان کو فراہم کی گئی تمام سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ اگر مجھے یا میرے خاندان کے کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی مکمل ذمہ داری آپ (طلال چوہدری) پر عائد ہوگی۔

میں عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا اور جو بھی میرے راستے میں آئے، اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اب میں اپنی ذاتی سیکیورٹی اور سالارز کے ہمراہ مزید محتاط انداز میں سفر کروں گا۔
(ایمل ولی خان)

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وفد آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظفرآباد سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہوئے
10/04/2025

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وفد آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظفرآباد سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہوئے

تاریخ میں لکھا جائے گا کہ مظفرآباد کی مدینہ مارکیٹ کی ایک کتابوں کی دوکان چلانے والے تاجر جس کا نام شوکت نواز میر کشمیری...
10/04/2025

تاریخ میں لکھا جائے گا کہ مظفرآباد کی مدینہ مارکیٹ کی ایک کتابوں کی دوکان چلانے والے تاجر جس کا نام شوکت نواز میر کشمیری ہے اس نے چالیس لاکھ والی ابادی کے کشمیر کو کنٹرول کرنی والی اسمبلی کے 53 ارکان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور ان کو مزاکرات کی ٹیبل پر لا کہ بٹھایا

10/04/2025

مظفرآباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس سے عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رکن شوکت نواز میر کا بیان۔

‏بریکنگ نیوز عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستان سے آئی وزراء کی کمیٹی کے درمیان معاملات طے کرلئے گئے ہیں۔ بعض امور پر اتفاق ک...
10/03/2025

‏بریکنگ نیوز
عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستان سے آئی وزراء کی کمیٹی کے درمیان معاملات طے کرلئے گئے ہیں۔
بعض امور پر اتفاق کرلیا گیا اور بعض پر مزید مشاورت اور قانون سازی سے متعلق معاملات پر ایک اعلی سطحی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں سیاسی جماعتوں حکومت پاکستان کے نمائندوں کے علاوہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران بھی شامل ہوں گے۔
1- مہاجرین ممبران اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ۔
البتہ ان کی تعداد میں کمی یا خاتمے یا طریقہ انتخاب میں تبدیلی کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
2- اشرافیہ کی مراعات کم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ممبران اسمبلی کی پنشن ختم کرنے پر اتفاق، وزراء کیلئے گاڑیوں کا معیار، سابق وزرائے اعظم اور صدور کی مراعات میں کس قدر کمی کی جائے گی اس کا فیصلہ بھی یہ کمیٹی کرے گی۔
3- نیلم جہلم سمیت دیگر ہائیڈرل پراجیکٹس کے حوالے سے امور بھی اس کمیٹی میں طے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔
4- حالیہ لانگ مارچ اور احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے نہتے شہریوں کے ورثاء کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو فوری طور پر اس لئے نہیں کھولا جا رہا کہ اس سے گزشتہ پانچ دن کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا خدشہ ہے جس سے ردعمل ہوگا اور مذاکراتی عمل سبوتاژ ہونے کا امکان ہے اس لئے مزاکرات کا اعلامیہ جاری ہونے کے کم از کم ایک گھنٹے بعد یہ سروسز بحال کردی جائیں گی۔
مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جلد ہی اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔
زرائع کی خبر

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے عوامی حقوق کے حوالے سے دھرنے کے چند مناظر
10/03/2025

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے عوامی حقوق کے حوالے سے دھرنے کے چند مناظر

Address

Washington D.C., DC

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NIM Wire posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NIM Wire:

Share