10/07/2026
کینال روڈ فیصل ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ جعفر ولد محمد عامر، 22 سالہ شاہ ذیاب ولد محمد ندیم اور تقریباً 23 سالہ نامعلوم شخص شامل ہیں، جبکہ جاں بحق افراد میں 21 سالہ احمد مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ اور 17 سالہ حذیفہ شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری کارروائی کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔