DAILY CENTURY TIMES

DAILY CENTURY TIMES Newspaper ....

03/03/2026
02/28/2026
02/27/2026
08/16/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

08/11/2021

قائد اعظم کے تاریخی الفاظ

Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi at ceremony for receiving first batch of Chinese Government donated Cov...
02/05/2021

Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi at ceremony for receiving first batch of Chinese Government donated Covid vaccines in Islamabad (01.02.21)
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نور خان ائیر بیس پر ویکسین حوالگی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہم چین کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ویکسین پر کام کر رہے ہیں جس کے ابتدائی نتائج کافی حوصلہ افزا ہیں
اگر ہماری یہ کاوش کامیابی سے ہمکنار ہوئی تو یہ پاکستان کی عوام کیلئے ایک بہت بڑی خبر ہو گی
ہمیں فروری کے آخر تک 1.1 ملین ڈوزز درکار ہوں گی جس کیلئے ہم چینی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں - ہمیں توقع ہے کہ انشاء اللہ ہمیں اگلی کھیپ بھی جلد دستیاب ہو جائے گی مخدوم شاہ محمود قریشی
ہم اس ویکسین کو سب سے پہلے کرونا وبا کے خلاف برسر پیکار فرنٹ لائن ورکرز، پیرامیڈکل اسٹاف کو محفوظ بنانے میں بروئے کار لائیں گے اور اس کے بعد سب سے زیادہ غیر محفوظ طبقوں کی حفاظت کیلئے، اسے استعمال میں لائیں گے
میں اپنی، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قوم کی طرف سے چینی قیادت اور چین کے عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
ہماری دوستی، تمام موسموں کی پرکھی ہوئی لازوال دوستی ہے - ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے دکھائی دیئے اور یہ وقت یقیناً نہ صرف چین اور پاکستان کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک مشکل گھڑی ہے
جس طرح چینی عوام نے اس کرونا وبائی چیلنج کا مقابلہ کیا اور جس طرح اس وبا کے پھیلاؤ کو کامیابی سے روکا وہ فقیدالمثال ہے
جس طرح چین نے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا وہ تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے باعث تقلید ہے
جس طرح چین کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوئی ہے یہ ان کی قابل قیادت اور ان کے وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے
پاک چین اقتصادی راہداری ہمارے مشترکہ وژن کا آئینہ دار ہے جو پورے خطے کیلئے تعمیر و ترقی کا موجب ہو گا
یہ سال ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کو سات دہائیاں مکمل ہونے کو ہیں
ہم چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر سات دہائیوں پر محیط اس لازوال دوستی کو یادگار بنانے کے لیے متعدد پروگرامز ترتیب دے رہے ہیں جو ہمارے مشترکہ وژن کا عملی مظہر ہو گا۔

اسامہ بن لادن نواز شریف کو مالی مدد دیتے تھے۔امریکہ میں پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا۔ان ک...
01/30/2021

اسامہ بن لادن نواز شریف کو مالی مدد دیتے تھے۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین کا تہلکہ خیز بیان سامنے آ گیا۔ان کا کنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نوازشریف کو سپورٹ کیا۔

Kuwaiti Assistant Foreign Minister for Asian Affairs Ambassador Ali Suleiman Al-Saeed called on Minister of Foreign Affa...
01/28/2021

Kuwaiti Assistant Foreign Minister for Asian Affairs Ambassador Ali Suleiman Al-Saeed called on Minister of Foreign Affairs Shah Mahmood Qureshi in Islamabad.
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبوں میں دو تعاون کو فروغ دینےکی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے کویت کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے وفد کے ہمراہ بدھ کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین, یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر استوار گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویتی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا ۔ وزیر خارجہ نے کویتی قیادت کی طرف سے، جی سی سی ممبر ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں کو سراہا،وزیر خارجہ نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ مراسم کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، لیبر کے تبادلے اور فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین روابط کا فروغ، دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہو گا۔فریقین نے پاکستان اور کویت کے درمیان اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز کی سطح پر دو طرفہ تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ۔ دوران ملاقات پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کویتی وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان کے منتظر ہیں۔کویتی نائب وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور علی سلیمان آل سعید نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کویت، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا متمنی ہے۔پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری بھی اس ملاقات میں موجود تھے.
Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi on Wednesday reaffirmed Pakistan’s desire to forge stronger bilateral relations with the State of Kuwait.
He was talking to Ambassador Ali Suleman Al-Saeed, Assistant Foreign Minister on Asian Affairs of the State of Kuwait who called on him here.
The Foreign Minister stressed the importance of deepening and diversifying bilateral cooperation — in particular in the areas of trade, investment, manpower export, and food security, a press release issued by the Ministry of Foreign Affairs here said.
He also underscored the importance of facilitating travel between the two countries, which could be instrumental in significantly enhancing bilateral interactions in myriad fields.
Foreign Minister Qureshi lauded the positive and constructive role played by the Kuwaiti leadership towards the resolution of differences among the Gulf Cooperation Council (GCC) countries.
The Assistant Foreign Minister of Kuwait reciprocated the Foreign Minister Qureshi’s views on further fortifying the bilateral relationship.
He said his visit reflected the keenness of the leadership of Kuwait to enhance cooperation and collaboration with Pakistan in diverse arenas.
During the meeting, the two sides expressed satisfaction at mutual collaboration in multilateral organizations, in particular the United Nations and the Organization of Islamic Cooperation (OIC).
Views were also exchanged on regional developments, including stability in the Gulf/Middle East and CPEC.
The Assistant Foreign Minister of Kuwait is on an official visit to Pakistan to hold the Third Round of Bilateral Political Consultations (BPC). The last round was held in Kuwait in May 2016.

ref: SMQureshi.Official/videos/595741034623441.

01/28/2021

لاہور 28 جنوری:……
٭ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس۔
٭ لاہور کو صاف ستھرا شہر بنانے کے حوالے سے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا گیا۔
٭ چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران علی اور متعلقہ افسران کی اجلاس میں شرکت۔
٭ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔
٭ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تنظیم نو کی جائے گی اور اس میں اصلاحات لائی جائے گی۔
٭ لاہور کی 272یونین کونسلوں میں سینٹری ورکرز اور مشینری کی ریشنلائز کی جائے گی۔
٭ شہر کے9ٹاؤنز کے وٹس ایپ گروپ بنا کر صفائی مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی۔
٭ لاہور کے تمام علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھایا جائے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت
٭ شہرکا ہر علاقہ صاف ستھرا اور کچرا سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔میاں اسلم اقبال
٭ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور اہلکار محنت اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں۔وزیر صنعت وتجارت
٭ کمپنی میں فرض شناس اور محنتی افراد کی حوصلہ افزائی جب کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کی باز برس ہوگی۔میاں اسلم اقبال
٭ کم سے کم لاگت میں صفائی کے حوالے سے بہتر نتائج حاصل کیے جائیں گے۔وزیر صنعت وتجارت
٭ صفائی کے حوالے سے ایسی کمپنیوں کو ترجیحی دی جائے جن کے پاس اچھی مشینری ہو۔میاں اسلم اقبال
٭ لاہور پاکستان کا دل ہے اور اسے عالمی معیار کے مطابق صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Zia Ullah Bangash and Sultan Khan Press Conference on KP Cabinet Meeting Decisions (27.01.21)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی ان...
01/28/2021

Zia Ullah Bangash and Sultan Khan Press Conference on KP Cabinet Meeting Decisions (27.01.21)
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 15 ستمبر 2021 کو کروائے جائیں گے، ضیاء اللہ بنگش کی خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان.
مشیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاءاللہ بنگش اور وزیر قانون سلطان محمد خان کی خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ
15 ستمبر 2021 بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ، ہر منگل کے روز کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ۔
آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے واٹر ریسورس ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے واٹر کمیشن اور اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے واقعے میں جان بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے معاوضہ دینے کے منظوری۔
ڈبل شفٹس سکولوں کے اساتذہ کے لئے وظائف دینے کی منظوری۔
خطیبوں اور معاون قاضیوں کے اعزازیوں میں اضافے کے لئے محکمہ اوقاف کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔
مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لئے ان زبانوں کو تعلیمی نصاب میں لازمی شامل کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کو اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔
اجلاس میں خیبر پختونخواہ پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ 2020 کے مسودے کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ نے لوکل کونسلز( کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2020 کی بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس جمع کرنے کے لئے نئے متبادل ذرائع استعمال کرنے کی منظوری۔
اجلاس میں یوتھ ڈیویلپمنٹ کمیشن کے لئے بزنس رولز کی بھی منظوری۔
صوبے کے پیداواری اضلاع میں گیس نیٹ ورک کے توسیع کے لئے 4.3 ارب روپے سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری۔
کابینہ نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لئے قائم اداروں (رائٹ اور پائٹ) کو ضم کرکے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈیویلپمنٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
ہر قسم کی غلطیوں سے پاک قرآن پاک کی طباعت کے لئے صوبے میں بارہ مختلف پبلشرز اور پرنٹرز کی رجسٹریشن کی منظوری۔
کابینہ نے قاضی حسین احمد میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دیدی۔
ref:PTIOfficial/videos/426125568504315

لاہور 26جنوری. صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ آمدپارٹی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے ز...
01/27/2021

لاہور 26جنوری. صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ آمد
پارٹی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں
صوبائی وزیر نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی دیں
پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے
پارٹی منشور کے مطابق گزشتہ اڑھائی سالوں سے لوگوں کی بے لوث خدمت کررہے ہیں
عوام کی خدمت اور انکی مشکلات کے ازالہ سے دلی سکون ملتا ہے
میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں
جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے دئیےگئے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی
عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں
کرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
وسائل کی لوٹ مار کے ذریعے عوام کی مشکلات بڑھانے والے لٹیروں نے قوم سے دشمنی کی
اپوزیشن نے کرپشن میں شہرت پائی، پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت میں نام کمایا
ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کی سازشیں کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے
باشعور عوام نے 2018کے انتخابات میں لٹیروں کو عبرت ناک شکست دی
2023کے انتخابات میں بھی پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہونے والے کرپٹ ٹولے کو عوامی محاسبے کا سامنا کرنا پڑے گا
پاکستان ترقی کے لحاظ سے بدل رہا ہے، بصیرت سے عاری پی ڈی ایم کی قیادت کی سوچ نہیں بدلی
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محروم معشیت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے پر عزم ہے
غریب عوام کی تقدیر بدلنے کے پروگراموں کیلئے وسائل کی فراہمی میں کمی نہیں آنے دیں گے
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس میں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران اظہار خیال۔۔۔۔
ref:MMAslamIqbal/videos/423669208907563.

Address

Wyo, CA

Opening Hours

Monday 10am - 10pm
Tuesday 10am - 10pm
Wednesday 10am - 10pm
Thursday 10am - 10pm
Friday 10am - 10pm
Saturday 10am - 10pm

Telephone

03008266663

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY CENTURY TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAILY CENTURY TIMES:

Share