20/07/2025
💔🙏😭بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو کوئی پچاس مردوں نے لڑکی کی پیٹھ میں گولی اں مار کر قتل کر دیا اور اپنی مردانگی کا ثُبوت دیا۔
اسلام نے عورت کو پسند کی شادی کا حق دیا ہے۔۔یہ کون لوگ ہیں جو پسند کی شادی کو اپنی نام نہاد غیرت سے جوڑتے ہوئے جیتے جاگتے انسانوں کو اپنی انا کے لیے قتل کر دیتے ہیں۔ حالانکہ ایک انسان کا ق تل پوری انسانیت کا قتل ہے۔
اپنی موت کو سامنے دیکھ کر وہ نہ روئی، نہ چیخی، نہ چلائی۔ اتنے ہجوم میں دلیری سے یہ کہتے ہوئے آگے بڑھی صرف گولی کی اجازت ہے اسکے علاوہ کچھ نہیں۔
مقتل سجانے والوں نے قرآن مجید لڑکی کے ہاتھوں سے تو لے لیا مگر اسی قرآن مجید کو پڑھ کر تھوڑی دیر سمجھتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔
آج خدا کی زمین پر دو لوگوں کو اپنی مرضی اور پسند سے شادی کرنے کے جرم میں ق تل کردیا گیا۔ 😭🤬😡😡