سانگلہ نیوز ویوز

سانگلہ نیوز ویوز .

بریکنگ نیوز ۔۔ضلع ننکانہ صاحب سابقہ وزیر داخلہ برگیڈیر اعجاز احمد شاہ پی ٹی ائی کی ضلعی صدارت سے مستعفی ۔۔ایم این اے این...
21/07/2025

بریکنگ نیوز ۔۔ضلع ننکانہ صاحب
سابقہ وزیر داخلہ برگیڈیر اعجاز احمد شاہ پی ٹی ائی کی ضلعی صدارت سے مستعفی ۔۔
ایم این اے این 111 ارشد ساہی صاحب کو ضلع کا نیا صدر نامزد کر دیا گیا ۔۔ضلع ننکانہ کی تمام مدر باڈی کو تبدیل کر دیا گیا

19/07/2025
اگر آپ کے گھر یا کھیت میں سولر سسٹم لگا ہے اور آپ اس سے پانی کی موٹر چلا رہے ہیں، تو ایک اہم بات یاد رکھیں:بجلی چاہے مفت...
28/06/2025

اگر آپ کے گھر یا کھیت میں سولر سسٹم لگا ہے اور آپ اس سے پانی کی موٹر چلا رہے ہیں، تو ایک اہم بات یاد رکھیں:
بجلی چاہے مفت ہو، مگر پانی نہیں!

زمین کے نیچے پانی کی سطح روز بروز کم ہو رہی ہے، اور اس کی بڑی وجہ ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال ہے۔ اگر ہم نے ابھی سے احتیاط نہ کی، تو آنے والے وقت میں ہماری نسلوں کو پانی جیسی قیمتی نعمت کے لیے ترسنا پڑے گا۔

براہِ کرم!
پانی کو سمجھداری سے استعمال کریں، صرف ضرورت کے وقت موٹر چلائیں۔ پانی بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پانی بچائیں، مستقبل بچائیں _____________

29/05/2025

سانگلاھل
حضرات، ایک ضروری اعلان سُنیں!
عید الاضحیٰ کے موقع پر سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت LWMC کی گاڑیاں گھر گھر سے آلائشیں اٹھائیں گی۔
براہِ کرم آلائشیں کھلی جگہوں، گلیوں، بازاروں، نالوں یا نہروں میں ہرگز نہ پھینکیں۔
انہیں ویسٹ بیگز میں ڈال کر LWMC کے کنٹینرز تک پہنچائیں یا قریبی عملے کے حوالے کریں۔
اس سال عیدالاضحیٰ پر ہم سب نے مل کر مثالی صفائی کا مظاہرہ کرنا ہے، اور بہترین شہری و پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے۔
اپنے علاقے کو صاف رکھیں، اور LWMC کے محنتی ورکرز کا ساتھ دیں۔
قربانی ایک سعادت، صفائی عین عبادت
یاد رکھیں: صفائی نصف ایمان ہے۔
شکریہ۔

28/05/2025

جو بیٹیاں میکے سے کلاسز لیں انھیں طلاق کی ڈگری حاصل ہو جاتی ہے۔
دوسروں کے بہکاوے میں آ کر گھر برباد نہ کریں

27/05/2025

_27 مئی 2025 بروز منگل_
*سٹی-1 فیڈر کے صارفین متوجہ ھوں*
*سٹی-1 فیڈر* سانگلہ ہل کی ایک ٹی آف جو کہ محلہ شریف پورہ، پرانا چہور، کمیٹی بازار،
مین بازار، انار کلی بازار، حمید نظامی روڈ اور سانگلہ ہل اندرون شہر کے بازار اور گلیوں سے ملحقہ مارکیٹوں پر مشتمل علاقوں کی *بجلی کی سپلائی بوجہ مینٹیننس بند ھے* جس پر واپڈا ٹیم کا کام جاری ھے۔ *متاثرہ علاقوں کی بجلی کی سپلائی تقریباً 1.45 بجے دوپہر تک بحال کردی جائے*۔
مینٹیننس کا کام اُجلت یا تاخیر میں مکمل ہونے کے باعث سپلائی کے بحال ہونے کے بتائے گئے اوقات میں تھوڑی کمی بیشی واقع ہوسکتی ہے۔

26/05/2025

27 مئی سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات میں آندھی، بارش کی پیشگوئی

27 مئی سے 30 مئی کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی میں آندھی، بارش کی پیشگوئی

26/05/2025

کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی

کویت حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا

26/05/2025

*عدنان صدیقی فضائی حادثے سے بال بال بچ گئے؛ الوداعی پیغام بھی لکھ لیا تھا*

لاہور کے آسمان پر طوفان میں پھنس کر حادثے سے بال بال بچ جانے والی پرواز میں سوار معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنے اس بھیانک تجربے کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا ہے۔

24 مئی کو کراچی سے لاہور جانے والی اس پرواز میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر مسافر بھی سوار تھے۔

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا: ’’کل، کہیں کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے زندگی اور موت کے درمیان کھڑے ہو کر اپنی بے بسی کا احساس کیا۔ ایک معمول کا سفر اچانک ایسے لمحات میں بدل گیا جو انسان کو اس کے وہمِ اختیار سے نکال کر زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔‘‘

اداکار نے مزید لکھا کہ جب طیارے کو شدید جھٹکے لگے تو مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ ’’مسافر چیخ رہے تھے، ایک دوسرے کو تھامے ہوئے تھے۔ اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میں نے فون نکال کر ایک الوداعی پیغام لکھا جو شاید میرے جنازے پر پڑھا جاتا۔ لینڈنگ کے بعد میں نے وہ پیغام ڈیلیٹ کردیا، لیکن ہر لفظ دل سے لکھا تھا۔‘‘

اداکار نے پائلٹ کی مہارت کو سراہتے ہوئے لکھا: ’’جب جہاز لاہور کی زمین کو چھو ہی رہا تھا کہ اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہوگیا۔ کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، کیا زبردست فیصلہ، کیا حاضر دماغی!‘‘

انہوں نے اپنے تجربے کو زندگی کی ایک اہم سبق قرار دیتے ہوئے لکھا: ’’یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللہ کا کرم تھا۔ زندگی نازک ہے، مختصر ہے اور انتہائی مقدس ہے۔ اپنے پیاروں کو قریب رکھیں اور ہر لمحے کی قدر کریں۔‘‘

واضح رہے کہ طوفان کے بعد 57 مسافروں نے دوبارہ سفر کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ان مسافروں کو ان کے سامان کی واپسی میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

26/05/2025

🎡🚨🎡🚨🎡🚨🎡
*جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس شہریوں اور رہائشیوں کو مندرجہ ذیل انتباہ جاری کرتا ہے:*

🎡آنے والے دنوں میں درجہ حرارت کے 47 سے 55 ڈگری سیلسیس کے درمیان بڑھنے اور اکثر علاقوں میں بادلوں کی موجودگی کی وجہ سے گھٹن زدہ ماحول کے باعث درج ذیل انتباہات اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں...

🎡 گاڑیوں کو خالی کریں:
1. گیس مواد۔
2. لائٹرز۔
3. کاربونیٹڈ مشروبات۔
4. پرفیوم اور عام طور پر ڈیوائس کی بیٹریاں۔
5. گاڑی کی کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں (ہوا کا گزر)۔
6. گاڑی کے ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھریں۔
7. گاڑی میں ایندھن شام کے اوقات میں بھریں۔
8. صبح کے وقت گاڑی میں سفر سے گریز کریں۔
9. خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو زیادہ نہ بھریں۔

🎡 بچھوؤں اور سانپوں سے محتاط رہیں کیونکہ وہ اپنی بلوں سے نمایاں طور پر باہر آئیں گے اور ٹھنڈے مقامات کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

🎡 زیادہ مقدار میں پانی اور مائعات پئیں۔

🎡 گیس کے سلنڈر کو دھوپ میں نہ رکھیں۔

🎡بجلی کے میٹرز پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں اور خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں صرف ان جگہوں پر ایئر کنڈیشنر استعمال کریں جہاں افراد موجود ہوں۔

🎡صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان دھوپ میں براہ راست جانے سے گریز کریں۔

🔵 آخر میں: براہ کرم اس معلومات کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلی بار اسے پڑھ رہے ہوں...

*جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس*...

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سانگلہ نیوز ویوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سانگلہ نیوز ویوز:

Share

Category