New Zealand Urdu

  • Home
  • New Zealand Urdu

New Zealand Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from New Zealand Urdu, News & Media Website, 1 Newtown, .
(2)

نیوزی لینڈ اردو کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے
اور دنیا بھر سے اپنے ناظرین کے لیے تازہ ترین خبرے پہنچانا
اگرآپ بھی اپنی کہانی ہمارے ساتھ شیر کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے ایمل کے زریعے سے رابطہ کرسکتے ہیں شکریہ ۔
[email protected]

📰 بریکنگ نیوز | گل پانڑا آکلینڈ میں لائیو پرفارم کریں گی! 🎤🇳🇿🎤✨ آکلینڈ، ایک یادگار شام کے لیے تیار ہو جائیے! ✨🎤موسیقی، ث...
19/08/2026

📰 بریکنگ نیوز | گل پانڑا آکلینڈ میں لائیو پرفارم کریں گی! 🎤🇳🇿
🎤✨ آکلینڈ، ایک یادگار شام کے لیے تیار ہو جائیے! ✨🎤

موسیقی، ثقافت اور خاندانی تفریح سے بھرپور ایک شاندار رات آپ کی منتظر ہے!

پہلی بار بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ **گل پانڑا** انٹرنیشنل ملٹی کلچرل فیملی میوزک ایونٹ 2026 میں اپنے دلکش پشتو، اردو اور فارسی گیتوں کے ساتھ آکلینڈ کے اسٹیج کو روشن کریں گی۔

🌍 نیوزی لینڈ بھر سے آنے والے ہزاروں موسیقی کے شائقین کے ساتھ تنوع، یکجہتی اور ثقافت کا جشن منائیں۔

📅 26 ستمبر 2026
📍 ساموآن کمیونٹی سینٹر، فیوونا، آکلینڈ
🕕 دروازے کھلنے کا وقت: شام 6:00 بجے
🎶 پروگرام کا آغاز: شام 6:30 بجے

🔥 پریمیئم VIP، VVIP، فیملی اور اسٹینڈرڈ ٹکٹس اب دستیاب ہیں!

🎟️ اپنی نشستیں ابھی بک کروائیں، اس سے پہلے کہ تمام ٹکٹس فروخت ہو جائیں۔

🌐 ٹکٹس بک کریں:
[www.eventfinda.co.nz/.../gul-panra-live.../auckland](http://www.eventfinda.co.nz/.../gul-panra-live.../auckland)

🌐 مزید معلومات:
[www.moonlightnz.com](http://www.moonlightnz.com)

اپنے دوستوں، اہلِ خانہ اور موسیقی کے شوقین افراد کو ٹیگ کریں جو اس شاندار تقریب کا حصہ بننا چاہتے ہیں! ❤️

Gul Panra Christopher Luxon fans


🎤✨ Auckland, get ready for an unforgettable night of music, culture...

اسلام آباد (11 اگست 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کتابوں کی فراہمی سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ...
11/08/2026

اسلام آباد (11 اگست 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کتابوں کی فراہمی سے متعلق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ 8 کتابیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ بانی نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کر دیں کہ وہ پہلے ہی پڑھ چکے ہیں۔

عمران خان کو جن موضوعات پر کتابیں فراہم کی گئیں، ان میں اسلام میں مذہبی فکر کی تشکیل نو، نماز، سنت کے مطابق اور سلطان صلاح الدین ایوبی کے نام سے کتابیں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ حضرت محمد ﷺ کے بارے میں غلط بیانی، نئی مملکت/ نئی ریاست، اقبال، مشرق کے ادوار، اسلام میں فن اور سائنس سولائزیشن اور حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر اور کمانڈر نامی کتابیں بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 کتابیں نئی مملکت/ نئی ریاست، اقبال اور مشرق کے ادوار، اسلام میں فن اور سائنس سولائزیشن اور حضرت محمد ﷺ بطور ملٹری لیڈر، کمانڈر نامی کتابیں بانی پی ٹی آئی نے رکھ لیں۔


11/08/2026

صدر آصف علی زرداری نے مختلف ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججزکی تقرری کی منظوری دےدی

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہٹادی جائے تو لانگ مارچ کی کال واپس لی جاس...
11/08/2026

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان سے ملاقات پر پابندی ہٹادی جائے تو لانگ مارچ کی کال واپس لی جاسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر عمران خان سے فیملی، وکلا اور ڈاکٹر کی ملاقات ہوتی ہے تو کوئی نہ کوئی پیغام سامنے آئے گا پھر ان کی ہدایات پر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو 27 ستمبر کو سب سے پہلا مطالبہ ہمارا عمران خان کی رہائی ہے جو عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، عدالت میرٹ پر کیسز سنیں تو آدھے گھنٹے میں وہ جیل کے باہر ہوں گے۔


مظفرآباد : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیر اعظ...
11/08/2026

مظفرآباد : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کے غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیر اعظم سردار عتیق الیکشن ہار گئے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں اب تک کے غیر حتمی سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم سردار عتیق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔.


11/08/2026

امریکی افواج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے انخلا مکمل کرلے گی، عراقی حکام

اسلام آباد : حکومت نے 12 اگست کو وژن پاکستان2047 پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نوجوان نسل کو مستحکم گروتھ، خوشحالی ...
10/08/2026

اسلام آباد : حکومت نے 12 اگست کو وژن پاکستان2047 پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نوجوان نسل کو مستحکم گروتھ، خوشحالی اور جدت پسندی کیلئے پروگرام میں متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کے تحت 12 اگست کو وژن پاکستان 2047 پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع بتایا کہ پروگرام کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی نمو کے لیے طویل مدتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ نوجوان نسل کو مستحکم ترقی، خوشحالی اور جدت پسندی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پلان کو وژن پاکستان 2047 پروگرام کے مطابق تشکیل دیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس نے وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے وژن پاکستان 2047 کے لیے اہداف طلب کرلیے ہیں ، وزارتیں اسٹریٹجک اہداف، اصلاحات اور طویل مدتی ترقیاتی ایجنڈا پیش کریں گی۔


10/08/2026

حکومت کا 12 اگست کو وژن پاکستان 2047 پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ

پشاور (10 اگست 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج کا اعلان مشاورت سے کیا گیا ہے...
10/08/2026

پشاور (10 اگست 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج کا اعلان مشاورت سے کیا گیا ہے، احتجاج کو خود لیڈ کروں گا، کم ازکم 20 لاکھ لوگ آئیں گے۔

ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پوری قیادت متفق ہے کہ مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے، اس بار جیت کی سوچ سے کشتیاں جلا کر نکلیں گے، ہمیں مذاکرات کی پیشکش نہیں بلکہ صرف دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انھوں نے کہا یہ احتجاج ایک دن کا ہوگا، نہ ایک جگہ پر ہوگا، بانی کی صحت کا معاملہ سنگین ہوا تو ایمرجنسی کال دی جا سکتی ہے، ایمرجنسی کال کے باوجود ستائیس ستمبر لانگ مارچ کی کال برقرار رہے گی۔

سہیل آفریدی نے کہا مجھے نااہل یا گرفتار کیا گیا تو پھر یہ جھنڈا کوئی اور تھامے گا، ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، جس میں گرفتاری کے بعد کے احکامات ہیں، پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔.


حلب (10 اگست 2026): شامی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو کہا کہ شام اور روس نے 18 ماہ پر محیط مذاکرات کے بعد طرطوس اور حمیمیم م...
10/08/2026

حلب (10 اگست 2026): شامی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو کہا کہ شام اور روس نے 18 ماہ پر محیط مذاکرات کے بعد طرطوس اور حمیمیم میں روسی اڈوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کر لیا ہے۔

شام کے حمیمیم ایئر بیس اور طرطوس بحری اڈے کو نئے انتظامات کے تحت مشترکہ تربیتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا، ڈیڑھ سال کے مذاکرات کے بعد طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت یہ عمل 3 ماہ میں مکمل ہوگا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا کہ شامی ریاست ان اڈوں کی سول تنصیبات کا انتظام سنبھال لے گی، جن میں حمیمیم ہوائی اڈا اور طرطوس بندرگاہ پر تجارتی گھاٹ بھی شامل ہیں، جس سے انھیں بتدریج ملک کے شہری انتظامی نظام میں ضم کیا جا سکے گا۔

برطانیہ میں گرفتار شہزاد ملک پر بچوں سے زیادتی کے 3 الزامات عائد
معاہدے کے مطابق دونوں فریقوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ طرطوس میں روس کی بحری تنصیب اور حمیمیم فضائی اڈا طویل عرصے سے بحیرۂ روم اور مشرقِ وسطیٰ میں ماسکو کے اہم ترین فوجی مراکز رہے ہیں۔

سابق صدر بشار الاسد کو دسمبر 2024 میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے ان اڈوں کے مستقبل پر شام کی نئی قیادت کے ساتھ مذاکرات جاری تھے۔ ایک الگ بیان میں شام کی جنرل اتھارٹی برائے بندرگاہیں و کسٹمز نے کہا کہ شام طرطوس بندرگاہ میں ان تجارتی مقامات کا انتظام سنبھال لے گا جو اس سے قبل روس چلاتا تھا، جن میں پیئر نمبر 4 اور اس سے وابستہ گودام اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔


Address

1 Newtown

6021

Telephone

+64211620618

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Zealand Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to New Zealand Urdu:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share