کبھی کبھی طاقتور ترین کو بھی کھایا پیا واپس اگلنا پڑ جاتا ھے۔۔۔!
08/09/2025
ہم لوگوں کو صرف مذاق اڑانا آتا ہے ...!
ہم یہ نہیں دیکھتے کہ پولیس والے بھی ہم جیسے انسان ہیں مجرموں کو پکڑنے کے لیے ان کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے❤️
19/08/2025
ایک دن "ڈوب مرنے کے مقام" پر
19/07/2025
بیرون ملک مقیم خاوند نے بیوی کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجی مگر وہ چیک لکھنا نہیں جانتی تھی تو بینک بابو سے مدد لینے چلی گئی
جب رقم لکھ لی تو بینک بابو نے دستخط والی جگہ کو مکمل کرنے کو کہا
اس نے پوچھا ۔۔یہاں پر کیا لکھوں ؟
بینک بابو نے کہا ۔وہی لکھو جو تم خاوند کے نام خط کے آخر میں لکھتی ہو
اس نے لکھا۔۔۔۔تہاڈی چمی دی پیاسی پینو
منقول
06/07/2025
حسینیت میرا ورثہ بھی ہے، عقیدہ بھی
مجھے نصیب ہے عرضِ ہُنر کی آزادی
حسینٔ نے نیا مفہوم زندگی کو دیا
ملی ہے آخری سجدے میں سر کی آزادی
غمِ حسینٔ کا پابند ہر نفس ہے نصیر
غمِ جہاں سے ملی عمر بھر کی آزادی
پیر سید نصیر الدین نصیر
19/01/2025
عورت کسی بھی ملک سے ہو اُس کو پرواہ نہیں ہوتی کہ اسکا خاوند کیا ہے۔
خواہ اسکا خاوند لیڈر ہو، بنک مینیجر ہو یا کسی ملک کا سربراہ ہو عورت کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر کہتے ہے نوبل انعام جیتنے کے بعد ایک دن
میری بیگم نے مجھے آواز دی۔
عزیز! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔
میں نے جواب دیا: میں نوبل انعام یافتہ ہُوں۔
بیگم نے پھر آواز دی:
نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب!
گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں۔
31/12/2024
سردی کی شدت
ایک کمبل اور ایک معشوقہ سے تجاوز کر چکی ہے.
30/08/2024
یہ صحیح کام دیا ہے
06/08/2024
تمام تر طریقے اپنانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا تو پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے مسجد والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹوٹیوں کے “ ختنے “ کروا دیے ہیں۔
جو لوگ فل ٹوٹی کھولنے سے باز نہیں آتے تھے۔اب یا تو تھوڑی ٹوٹی کھول کر وضو کریں گےیا فل کھولیں تو سیدھا سینے پر پچکاری پڑے گی۔۔۔۔
گھر ہو یا مسجد پانی کا اسراف گناہ ھے۔
15/07/2024
مولوی صاحب نے مجھے تاش کھیلنے سے منع فرمایا اور کہا کہ یہ ایک حرام کھیل ہے.
میں نے مولوی صاحب کو بتایا کہ مولوی صاحب اِس کھیل میں چار بیگمات ہوتی ہیں اور آپ انہیں پھینٹ بھی سکتے ہیں۔
مولوی صاحب نے مجھے غور سے سُنا اور جذباتی لہجے میں بولے!!
"فیر میرے وی پتے ونڈ دے"
28/06/2024
پطرس بخاری کی ہمشیرہ کی شادی ہوئی،
ایک ہی شخص اس تقریب میں ایسا تھا جس کی لمبی اور سفید داڑھی تھی باقی تمام لوگ صفا چٹ یعنی دیسی اور بدیسی انگریز تھے-
خواجہ حسن نظامی نے اپنے طرز کی ایک صورت دیکھی تو بخاری صاحب سے استفسار کیا----
حضرت! اس بھری مجلس میں وہ ایک صاحب جن کی صورت میں اسلام ہے وہ کون ہیں؟
سالک صاحب نے کہا "آپ انہیں نہیں جانتے؟
وہ بخاری صاحب کے والد ہیں ،خواجہ صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا:
"تو یہ کہیے کہ وہ صحیح بخاری ہیں "
01/04/2024
آج یکم اپریل ہے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس طرح کا اپریل فُول بالکل نہیں کرنا چاہئیے جیسا اس وڈیو میں دکھایا گیا ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Fun Hubb Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.