
07/08/2023
Atlantic Puffin: ایسا پرندہ جو پانی کے اندر بھی اڑ سکتا ہے
جی ہاں! بلکہ شکار ڈھونڈنے کے لئیے یہ پانی کے اندر دو سو فٹ تک جاسکتا ہے۔ Atlantic Puffin ٹھنڈے علاقوں کا پرندہ ہے جہاں سمندری حصے ٹھنڈے ہوں اور ساتھ پہاڑ ہوں۔ یہ یورپ کے اوپرئ ٹھنڈے ممالک برطانیہ، ڈنمارک، ناروے والے سمندری علاقے سے لیکر مغرب میں امریکہ اور کینیڈا تک پھیلا ہوا ہے۔ پانی کے اندر چھلانگ لگا کر یہ انتہائی تیزی سے آگے پیچھے اوپر نیچے آزادانہ تیرتا ہے اور اپنے پروں کو اڑنے جیسا ہلاتا ہے۔ دیکھنے میں ایسے لگتا جیسے اڑ رہا ہے اسی لئیے ماہرین اس کے تیرنے کو اڑنے سے تشبیح دیتے۔ یہ ننھی مچھلیوں کے گروہوں جنہیں Fish school کہتے ہیں وہاں گھس جاتا ہے اور منہ میں کافی مچھلیاں دبوچ لیتا ہے جیسے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ انکی تین نسلیں ہوتی ہیں۔