08/12/2025
خیرپختونخوا میں آج جو خون ریز دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اس کا اصل مجرم کوئی اور نہیں بلکہ ذہنی مریض کی وہ جماعت ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف ملنے والے 700 ارب روپے ہڑپ کرکے صوبے کو کھوکھلا کیا۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں امن کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا، فنڈز کھائے، اداروں کو مفلوج کیا اور سیکیورٹی کو بدترین سطح تک گرا دیا۔ آج کے پی کا ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ وہ اربوں روپے کہاں گئے جو عوام کی جانیں بچانے کیلئے آئے تھے؟ سچ یہ ہے کہ یہ تباہ حالی کسی راتوں رات پیدا نہیں ہوئی یہ اس قیادت کی کرپشن، نااہلی اور مجرمانہ بےحسی کا براہِ راست نتیجہ ہے جس نے صوبے کو دہشتگردوں کے سامنے بے سہارا چھوڑ دیا۔ کے پی میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی دراصل پی ٹی آئی کی پالیسیوں، چوری شدہ فنڈز اور مجرمانہ غفلت کی زندہ داستان ہے۔