Dir web Tv

Dir web Tv News corner

11/05/2026

اسلام علیکم
ایک بجے کے قریب اخلاص ہسپتال کے سامنے مجھ سے پندرہ ہزار روپے گر گئے ہیں اگر کسی کو ملے ہیں تو برائے کرم مجھے اس نمبر پر رابطہ کرے
شکریہ
03059685559
03482829139

11/05/2026

دیر۔۔۔ صرف 4900 روپے کی خریداری پر گاڑی، فریج، واشنگ مشین، آئی فون، سمیت دیگر قیمتی انعامات جیتنے کا سنہری موقع، جبکہ خوش نصیب افراد عمرہ ٹکٹ بھی حاصل کر سکیں گے۔ابھی دیر بازار مال آف دیر کے زین میگا مارٹ کا وزٹ کریں، خریداری کریں اور قرعہ اندازی میں شامل ہوکر اپنے خوابوں کے انعامات جیتنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔۔۔۔

گزشتہ روز واڑی، ضلع دیر بالا میں مین سڑک بند کرنے پرانتظامیہ کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر راجہ امیر زمان کے ...
11/05/2026

گزشتہ روز واڑی، ضلع دیر بالا میں مین سڑک بند کرنے پرانتظامیہ کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر راجہ امیر زمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، تاہم آج انہوں نے عدالت سے بی بی اے (عبوری ضمانت) حاصل کر لی۔

11/05/2026

تحصیل لرجم کے عوام کیا چاہتے ہیں؟
🔹 ضلع دیر بالا یا ضلع دیر وسطی؟
اپنی قیمتی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔۔

ملک اجمل خان کا خواب… اب ہماری ذمہ داری ✊یہ صرف الفاظ نہیں، ایک عزم ہے۔ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک اجمل خان مرحوم کا اد...
10/05/2026

ملک اجمل خان کا خواب… اب ہماری ذمہ داری ✊

یہ صرف الفاظ نہیں، ایک عزم ہے۔ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک اجمل خان مرحوم کا ادھورا مشن ہر صورت مکمل کریں گے۔

انہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی۔ ان کی سب سے بڑی خواہش تھی کہ علاقے کے عوام کے لیے ایک ایمبولینس ہو—ایسی سہولت جو ہر مشکل وقت میں کسی کی جان بچا سکے۔وہ اس خواب کے لیے کوشاں رہے، مگر وقت نے ساتھ نہ دیا۔

اب یہ خواب ہم سب کا ہے۔

ہم مل کر وسائل جمع کریں گے، ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، اور ان شاءاللہ بہت جلد اس ایمبولینس کو حقیقت بنائیں گے۔ یہی ہمارے قائد کے لیے اصل خراجِ عقیدت ہوگا۔

یہ مشن کسی سیاست کا حصہ نہیں—یہ خالص انسانیت کی خدمت ہے، ایک ایسا جذبہ جو زندگیوں کو سہارا دیتا ہے۔

📢 ہم اہلِ علاقہ، مخیر حضرات اور بالخصوص اوورسیز بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں اور صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں۔

🤝 اور جو بھی بھائی الاخوان فاؤنڈیشن کے ساتھ بطور رضاکار شامل ہونا چاہتا ہے، اس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں—آپ کو دل سے خوش آمدید!

آئیں، ایک خواب کو حقیقت بنائیں…ایک مشن کو مکمل کریں…اور خدمتِ انسانیت کی یہ شمع روشن رکھیں۔

“یہ سفر اب رکے گا نہیں، یہ مشن اب جھکے گا نہیں”

الاخوان فاؤنڈیشن تحصیل واڑی

رابطہ نمبرز

03159361175 ڈاکٹر برہان الدین
03148291559ناصر سلطان
03028811157ملک حمیدعلی ایڈوکیٹ
03467814693, گلزار حلال خان

عشیری درہ الماس سے تعلق رکھنے والے انجینئر سلیم خان نے ڈاگ لامرکوم معانو ٹل سڑک کے اعلان کے باوجود تاحال افتتاح نہ ہونے ...
10/05/2026

عشیری درہ الماس سے تعلق رکھنے والے انجینئر سلیم خان نے ڈاگ لامرکوم معانو ٹل سڑک کے اعلان کے باوجود تاحال افتتاح نہ ہونے پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہلِ علاقہ کے ساتھ کھلا ظلم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ روزانہ سفر کرنے والے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومتی اداروں کی بے حسی کے باعث علاقے کے نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کرنے پر مجبور ہیں۔

انجینئر سلیم خان کا کہنا تھا کہ جب دیگر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیے جا سکتے ہیں تو پھر اس اہم شاہراہ کو مسلسل نظر انداز کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاگ لامرکوم معانو ٹل سڑک کا فوری افتتاح اور تعمیراتی کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اہلِ علاقہ نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خالی اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں اور اس اہم سڑک منصوبے کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

 #دیربالا:واڑی میں پولیس کا سلطان آباد میں گھر پر چھاپہ چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں ہیوی اسلحہ کے کارتوس برآمد...
09/05/2026

#دیربالا:
واڑی میں پولیس کا سلطان آباد میں گھر پر چھاپہ
چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں ہیوی اسلحہ کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ڈی پی او اسلم نواز خان کے مطابق سیڑھئی اور کرپاٹ جنگ کے لئے بھاری تعداد میں کارتوس لے جانے کی اطلاع پر سرکل ڈی ایس پی فخر عالم خان کے قیادت میں ایس ایچ او تاج محمد اور ایڈیشنل ایس ایچ او سلطان رحمان خان سب انسپکٹر احسان الحق نےگھر پر چھاپہ مار کر ہیوی اسلحہ زیوک کے 380 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے خلاف تھانہ واڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

پاکستان کینزرویٹو پارٹی  کے صوبائی صدر شریف اللہ کی جانب سے پریس کلب دیر بالا کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد ۔
09/05/2026

پاکستان کینزرویٹو پارٹی کے صوبائی صدر شریف اللہ کی جانب سے پریس کلب دیر بالا کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد ۔

09/05/2026

دیر ۔۔۔ ایم پی اے محمد انور خان نے پریس کلب اور دیر یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں کے پروفیشنل کردار، غیر جانبدار رپورٹنگ اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ضلع دیر بالا میں پریس کلب کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں جن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔۔۔۔

09/05/2026

پریس کلب واڑی کی زمین سرکاری اراضی ہے جوکہ سرکار کی تحویل میں ہے کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوئی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کی وضاحت

09/05/2026

داروڑہ ۔۔۔ جنید زرگر کی شادی کی پروقار تقریب میں ممبران اسمبلی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دولہا جنید زرگر کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے شادی ہال لایا گیا، جہاں خوشی، محبت اور روایتی رنگوں نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ ❤️🥁

Address

Dir Upper

00000

Telephone

03133342048

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir web Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dir web Tv:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share