Dir Times Lower Dir

  • Home
  • Dir Times Lower Dir

Dir Times Lower Dir See any updates of Lower Dir,Upper Dir and KP with Vedios

بلامبٹ میں گرینڈ جرگہ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، ائی جی پی ڈاکٹر حمید اور دیگر خطاب کر رہے ہیں
18/09/2025

بلامبٹ میں گرینڈ جرگہ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، ائی جی پی ڈاکٹر حمید اور دیگر خطاب کر رہے ہیں

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت بلامبٹ جرگہ ہال میں عمائدین و مشرانِ علاقہ، سابق و موجودہ اراکینِ اس...
18/09/2025

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت بلامبٹ جرگہ ہال میں عمائدین و مشرانِ علاقہ، سابق و موجودہ اراکینِ اسمبلی پر مشتمل گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عارف، سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر خان مذکورہ جرگہ سے خطاب کر رہے تھے، جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے فضائی پروٹوکول کے مناظر
18/09/2025

وزیر اعظم شہباز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے فضائی پروٹوکول کے مناظر

17/09/2025

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ طے

17/09/2025

ریاض(سعودی عرب )۔
تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی وزیر اعظم کا سعودی عرب منفرد استقبال کیا گیا ہے۔یہ پروٹوکول اس سے پہلے صدر ٹرمپ کو دیا گیا تھا جو آج پاکستانی وزیر اعظم کو دیا گیا,پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے : سعودی میڈیا

نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار  زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائی...
13/09/2025

نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔

زہران ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی امریکا میں گرفتاری ظاہر کرے گی کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ممدانی نیویارک کے میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ نے انکی ممکنہ جیت کا سبب عوام کی بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔

13/09/2025

ارحم ڈینٹل کلینک ہسپتال روڈ منڈہ

سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ20  لاکھ روپے کا عطیہدیر پائین کے عوام کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے1   کروڑ20 لاک...
10/09/2025

سیلاب متاثرین کے لیے 1 کروڑ20 لاکھ روپے کا عطیہ
دیر پائین کے عوام کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے1
کروڑ20 لاکھ روپے کا امدادی چیک
امیر جماعت اسلامی دیر پائین مولانا اسد ﷲ و صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین حفیظ ﷲ خاکسار نے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ شمالی عنایت ﷲ کے کے حوالے کیا۔
اس موقع پر قیم جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ شمالی
حلیم باچا قیم جماعت اسلامی دیر پائین شعیب احمد بھی
ودیگر ذمہ دران جماعت اسلامی بھی موجود تھے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت متاثرہ خاندانوں کی امدادی اور بحالی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ڈونیشن کا سلسلہ ابھی جاری ہے

جندول میں طالبات کا کالجوں کی پرائیویٹزیشن کی خلاف مظاہرہ
04/09/2025

جندول میں طالبات کا کالجوں کی پرائیویٹزیشن کی خلاف مظاہرہ

آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر/ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جناب ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ اور ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سر...
02/09/2025

آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر/ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جناب ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ اور ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سردار حسین سے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پیرامیڈکس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی خدمات ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وقف رکھیں گے اور ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ کی رہنمائی و ہدایات کے مطابق اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ نے پیرامیڈکس کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی بہتری اور مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی میں پیرامیڈکس ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ کی خدمات اور اعلیٰ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک خوددار اور منکسر المزاج انسان ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، درازیِ عمر اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے. آمین

 #دیرپائین الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کے لیے ایک اور اعزاز الحمدللہ! حالیہ انٹرمیڈیٹ (سالِ اول) کے نتائج میں الخدمت فاؤن...
01/09/2025

#دیرپائین
الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کے لیے ایک اور اعزاز
الحمدللہ! حالیہ انٹرمیڈیٹ (سالِ اول) کے نتائج میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے مستحق اور نادار طلبہ و طالبات نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی مسلسل کاوشوں اور آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون کا ثمر بھی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ معاشرے کے غریب اور نادار بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انہیں ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ بنایا جائے۔
الخدمت فاؤنڈیشن تمام طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ تعلیم میدان میں یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا، ان شاء اللہ

Address

Timergara

18500

Telephone

03459531588

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir Times Lower Dir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dir Times Lower Dir:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share