Ali Jaffar Abbasi

  • Home
  • Ali Jaffar Abbasi

Ali Jaffar Abbasi Verified

پاکستان کے روایتی کھانے :)
01/09/2016

پاکستان کے روایتی کھانے :)

29/08/2016

مراثی تے ڈاکٹر بشیر۔
ایک میراثی بیمار ہو گیا۔ ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے بہت زیادہ فیس مانگی۔ بڑی منتیں کرنے پر بھی ڈاکٹر نے اسے ایک روپے کی رعایت نہ دی اور پورے کے پورے پیسے لئے۔ مگر جب میراثی ٹھیک اور صحتمند ہو گیا تو اس نے سارے گاؤں میں ڈاکٹر کے بارے میں لوگوں کو قصے سنانے شروع کر دیئے۔ آپ بھی سن لیں کہ وہ کیا سنا رہا تھا:
میں خواب وچ مر گیا تے فرشتے مینوں اسماناں تے لے گئے۔ اوتھے جا کے میں اونہاں نوں کیہا کہ مینوں چھڈ دیو، مینوں پتہ اے کہ میں کدھر جانا اے۔ اونہاں نے مینوں چھڈ دتا۔
ساری زندگی نیکی دا کم کوئی نئیں سی کیتا، ایہو سوچ کے میں نیویں پا کے دوزخ ول ٹر پیا۔
دروازہ کھڑکایا تے دوزخ دے فرشتے نے کھڑکی وچوں سر باہر کڈھیا۔
فرشتہ: "کی گل اے"؟مراثی: "میں نواں نواں مریا واں، تے اندر آنا"
فرشتہ: "ناں کی تیرا"مراثی: "پھجا مراثی"فرشتے نے دوزخیاں دی ساری لسٹ دیکھی، کیتھے وی میرا ناں نہ ملیا۔میں بڑا خوش، اتھوں مڑ کے میں جنت ول ٹر پیا۔ جنت دا دروازہ کھڑکایا تےاوتھوں دے فرشتے نے کھڑکی وچوں سر باہر کڈھیا۔
فرشتہ: "کی گل اے"؟
مراثی: "میں نواں نواں مریا واں، دوزخ ولمیرا ناں نئیں ملیا، تے مینوں اندر آون دیو"
فرشتہ: "ناں کی تیرا
"مراثی: "پھجا مراثی"فرشتے نے جنتیاں دی ساری لسٹ دیکھی، میرا ناں لبھدیاں اودھے پسینے چھٹ گئے پر کیتھے وی میرا ناں نہ لبیا۔ اونھے دس کے فٹافٹ کھڑکی بند کر دتی۔
ہن میں بڑا پریشان کہ کدھر جاواں۔ ٹردا ٹردا جدوں اوس تھاں پہنچیا جتھے فرشتیاں مینوں چھڈیا سی تے مینوں چودھری ہونی دِسے۔
چودھری جی: اوہ پھجیا، حرامدیا، ایدھر کی کردا پیا ایں؟
مراثی: چودھری جی کی دساں۔ نواں نواں مریا واں تے میرا ناں دوزخ جنت کدھرے وی نئیں ملدا۔ تے سمجھ نئیں آؤندی ہن میں کتھے جاواں!
چودھری جی: اوئے توں کیتھے ڈاکٹر بشیر کولوں علاج تے نئیں کرایا؟
او ٹائم پورا ہوون توں 4 سال پہلے ای بندے نوں مار دیندا جے۔ مینوں آپ 2 سال ہو گئے باہر ای پھردے نوں۔ 😂😂😂

29/08/2016

آج کورٹ میں ایک عجیب مقدمہ چل رہا تھا، ایک دیہاتی نے توپ کے لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، اور یہ دیکھنے ہزاروں کی بھیڑ اور میڈیا کورٹ میں موجود تھے.
جج دیہاتی سے: یہ تم نے توپ کے لائسنس کے لئے درخواست پورے هوش و حواس میں دی ہے؟
دیہاتی - جی ہاں جج صاحب
جج - کیا تم عدالت کو بتاؤ گےکہ یہ توپ تم کہاں اور کس پر چلانے والے ہو.
دیہاتی - جج صاحب
گزشتہ سال میں نے اپنے دیہی بینک میں 1 لاکھ روپے کے بے روزگار لون کیلئے درخواست دی، بینک والوں نے پوری جانچ پڑتال کر کے میرے لیئے10 ہزار روپے کا لون منظور کیا.
اس کے بعد میری بہن کی شادی کے لیئے میں نے راشن سے 100 کلو شکر کے لئے درخواست کی اور مجھے راشن سے صرف 10 کلو شکر ملی.
ابھی کچھ دن پہلے جب میری فصل شدید بارشوں کے نتیجہ میں آنے والے سیلاب میں ڈوب گئی تو پٹواری نے میرے لئے 50 ہزار روپے کا معاوضہ منظور کرنے کی بات کرکے گیا اور میرے اکاؤنٹ میں صرف 5 ہزار روپے ہی آئے.
اس لئے اب میں سرکاری طریقہ کار کو بہت اچھے سے سمجھ گیا ہوں، مجھے تو بندر بھگانے کیلئے پستول كا لائسنس چاہیے تھا پر میں نے سوچا کی اگر میں پستول کے لائسنس کی درخواست کروں گا تو
مجھے کہی آپ غلیل کا لائسنس ہی نہ دے دیں، اس لئے میں نے توپ کے لائسنس کی درخواست دی ہے.
‏:

29/08/2016

خبر ملی ہے کہ ایک نجی اسکول کی انتظامیہ کو ایک انوکھے مسئلے کا سامنا تھا...
مڈل کلاس کی لڑکیوں نے اسکول کے باتھ روم میں لپ اسٹک کا استعمال شروع کیا یہاں تک تو معاملہ ٹھیک تھا, لیکن پھر ان لڑکیوں نے لپ اسٹک لگانے کے بعد باتھ روم میں لگے آئینہ پر اپنے ہونٹوں کے پرنٹ لگانے شروع کئے وہ اس طرح کہ ہر لڑکی لپ اسٹک لگانے کے بعد آئینے کو کِس کرتی جس کی وجہ سے آئینے پر درجنوں چھوٹے چھوٹے لپ پرنٹ نظر آتے-
ہر رات رابرٹ جو اسکول میں صفائی پر مامور تھا, وہ پرنٹ صاف کرتا لیکن اگلے دن پھر وہی حالت ہوتی...
آخر کار اسکول کی پرنسپل نے فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کو مستقل حل کرنا چاہئے...
اس نے تمام لڑکیوں کو باتھ روم میں بلایا اور ان کے سامنے یہ بات واضح کی کہ آپ لوگوں کے یہ لپ پرنٹ رابرٹ کے لئے مصیبت بنتے جا رہے ہیں جو روزانہ رات کو اس کی صفائی کرتا ہے...
مزید ان لڑکیوں کو یہ دکھانے کے لئے کہ رابرٹ کو اس آئینے کو صاف کرنے میں کتنی محنت درکار ہوتی ہے... پرنسپل نے رابرٹ کو بلایا...
رابرٹ نے ایک لمبے ڈنڈے والا وائپر اٹھایا اسے ٹوائلٹ کے کموڈ میں اچھی طرح ڈبو کر اس سے آئینے کو صاف کیا..
اس کے بعد پھر کبھی کوئی لپ پرنٹ باتھ روم میں نظر نہیں آیا...

28/08/2016

راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک قصبے میں وکیل استغاثہ نے گواہ پر جرح شروع کی۔ گواہ قصبے کی سب سے قدیمی مائی تھی۔
وکیل بھرپور اعتماد سے مائی کی طرف بڑھا اور اس سے پوچھا: مائی بشیراں، کیا تم مجھے جانتی ہو؟
مائی بشیراں: ہاں قدوس۔ میں تمہیں اس وقت سے اچھِی طرح جانتی ہوں جب تم ایک بچے تھے۔ اور سچ پوچھو تو تم نے مجھے شدید مایوس کیا ہے۔ تم جھوٹ بولتے ہو۔ اپنی بیوی کو دھوکہ دیتے ہو۔ تم لوگوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہو۔ اور پیٹھ پیچھے ان کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے۔ تمہارا خیال ہے کہ تم بہت ذہین ہو حالانکہ تمہاری کھوپڑی میں مینڈک جتنا دماغ بھی نہیں ہے۔ ہاں میں تمہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔
وکیل ہکا بکا رہ گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اب کیا پوچھے۔ گھبراہٹ میں اس نے وکیل دفاع کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا: مائی بشیراں تم اس شخص کو جانتی ہو؟
مائی بشیراں: اور نہیں تو کیا عبدالغفور کو نہیں جانتی؟ اسے اس وقت سے جانتی ہوں جب یہ ڈائپر میں گھومتا تھا اور سارا محلہ ناک پر ہاتھ رکھ کر اس سے دور بھاگتا تھا۔ یہ یہاں کا سست ترین بندہ ہے اور ہر ایک کی برائی ہی کرتا ہے۔ اوپر سے یہ ہیروئنچی بھی ہے۔ کسی بندے سے یہ تعلقات نہیں بنا کر رکھ سکتا۔ اور شہر کا سب سے نکما اور ناکام وکیل یہی ہے۔ چار بندیوں سے اس کا افئیر چل رہا ہے۔ جن میں سے ایک تمہاری بیوی بھی ہے۔ ہاں اس بندے کو میں اچھی طرح جانتی ہوں۔
جج نے دونوں وکیلوں کو اپنے پاس بلایا اور آہستہ سے بولا: اگر تم دونوں احمقوں میں سے کسی نے مائی بشیراں سے یہ پوچھا کہ وہ مجھے جانتی ہو تو دونوں کو پھانسی دے دوں گا۔

28/08/2016

یہ لیجئے ۔۔۔۔ سلائیڈنگ گیٹ ایسے بھی ہوتے ہیں۔

Address

Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa

Telephone

+923110190137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Jaffar Abbasi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Jaffar Abbasi:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share