Citizen News

Citizen News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Citizen News, News & Media Website, .

انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے علاقے Pacitan Regency میں یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا۔74 سالہ Tarman نے 24 سالہ Shela Ar...
17/10/2025

انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے علاقے Pacitan Regency میں یہ حیران کن واقعہ سامنے آیا۔

74 سالہ Tarman نے 24 سالہ Shela Arika سے شادی کی اور اس موقع پر دلہن کو 3 ارب انڈونیشین روپے (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیے۔

شادی کی پرتعیش تقریب یکم اکتوبر کو ہوئی اور اس موقع پر دلہن کو چیک بھی دیا گیا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ اس جوڑے کی ملاقات کیسے ہوئی۔

دلہن کو چیک پیش کیے جانے کے موقع پر شادی میں موجود مہمانوں نے خوشی کے نعرے لگائے۔

بدقسمتی سے 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے، جس کی تصدیق متعدد تحقیقی رپورٹس میں کی گئی۔جوان افرا...
17/10/2025

بدقسمتی سے 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے، جس کی تصدیق متعدد تحقیقی رپورٹس میں کی گئی۔

جوان افراد میں پھیلنے والی کینسر کی اقسام میں آنتوں کا کینسر سب سے زیادہ عام ہے۔

امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے تعلق رکھنے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور نظام ہاضمہ سے متعلق امراض کی ماہر ڈاکٹر کمی این جی کے مطابق 'یہ شاک کر دینے والا ہوتا ہے کہ مکمل طور پر فٹ اور صحت مند جوان فرد، جس میں مرض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر موجود نہ ہوں، خاندان میں کینسر کی تاریخ نہ ہو، اس میں اچانک کینسر کی اسٹیج 4 کی تشخیص ہو اور ایسا بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے.

ڈاکٹر کمی نے بتایا کہ دنیا بھر میں جوان افراد میں کینسر کی متعدد اقسام کی شرح بڑھ رہی ہے مگر نظام ہاضمہ سے جڑے کینسر سے متاثر ہونے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے، جس میں آنتوں، لبلبے، معدے اور غذائی نالی کے کینسر وغیرہ شامل ہیں۔

کینسر کی جلد تشخیص مریض کی صحتیابی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور آنتوں کے کینسر سے جڑی علامات سے واقفیت ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جوان افراد میں کینسر کی اس قسم کی سب سے عام علامت پاخانے یا فضلے میں خون کا نظر آنا ہے۔اسی طرح بغیر کسی وجہ کے جسمانی وزن میں کمی بھی اس مرض کی ایک اور علامت ہے۔اس کے علاوہ ہر وقت نقاہت یا تھکاوٹ کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جو جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر کمی کے مطابق اس حوالے سے ابھی کسی ایک ٹھوس وجہ کا تعین تو نہیں ہوسکا مگر تحقیق سے عندیہ ملتا ہے کہ کچھ ماحولیاتی عناصر اس حوالے سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ماحولیاتی عناصر جیسے موٹاپے، زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے یا جسمانی سرگرمیوں سے گریز اور غذائیں جیسے سرخ گوشت، پراسیس فوڈ، چینی اور میٹھے مشروبات ممکنہ طور پر کینسر کا شکار بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق...
17/10/2025

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سے مفرور شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک پر سخت کریک ڈاؤن پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات جاری کر رہی تھیں، تاہم شیخ حسینہ واجد ان الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا کہ حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں تاہم یہ ممکن نہیں اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کی اپیل کرتے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار  رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ  ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں ...
17/10/2025

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں، 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 33.20 فیصد، پیاز 8.70 ، انڈے 2.18 اور آٹا 1.42 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ چینی،گھی،کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن 6.38 اور کیلے 4.70 فیصد سستے ہوئے جبکہ پیٹرول، ڈیزل، دالیں اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیدی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پن...
17/10/2025

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیدی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی معترف ہے لیکن یہاں ایک جماعت نے غزہ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب غزہ امن معاہدہ ہو چکا تھا، احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا، ریاست نے فیصلہ کیا پاکستان ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے باربار افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی مو...
17/10/2025

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے باربار افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، 11 تا 15 اکتوبر سرحد پرطالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نے اپنے دفاع کےحق کےتحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشتگرد عناصر کے خلاف تھی اور کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبرکی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔

لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی کارروائی میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک...
17/10/2025

لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی کارروائی میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں 16اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی جس میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے سلطان خیل، طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دوران نگرانی خوارج کی نقل وحرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود بر آمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102خوارج ہلاک کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے دوران بھی فیک نیوز کا سلسلہ جاری رہا جہاں بھارتی اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر غلط معل...
17/10/2025

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے دوران بھی فیک نیوز کا سلسلہ جاری رہا جہاں بھارتی اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلاتے نظر آئے تو وہیں افغان اکاؤنٹس بھی کسی صورت پیچھے نا رہے۔

افغان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد تک فیک نیوز پھیلاتے رہے اور حیران کن طور پر اپنے ہی زیر استعمال ٹینک کو پاکستانی قرار دیکر قبضے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک میزائل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ ’افغانستان کی دفاعی افواج نے کامیابی کے ساتھ ایک ایسا میزائل آزمایا ہے جو 400 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے‘۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اسی میزائل کی تصویر کے ساتھ فیک نیوز کی بھرمار ہوگئی تاہم جیو ڈیجیٹل نے اس تصویر کی ریورس سرچ کی تو یہ سامنے آیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ تصویر شمالی کوریا کے فروری 2023 میں کیے گئے دور مار کروز میزائل کے تجربے کی ہے۔



17/10/2025

ایرانی صدر کی سائیکل کی
سواری ویڈیو وائرل

16/10/2025

گجرات سیوریج کامسئلہ ؟wasaمیدان میں
17 ارب سے کیا کیا ہو گا سب کچھ بتادیا
#گجرات #کوٹلہ

وزیراعظم شہباز  شریف نےکہا ہےکہ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، مجبوراً  بھرپور  جوابی کارروائی کرنی...
16/10/2025

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنی پڑی، افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور میزبانی کی، 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں، ہم نے بھائی چارےکے رشتےکو قائم و دائم رکھا ہے، افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے جوانوں اور عام شہریوں کو شہید کر رہے ہیں،2018میں دہشت گردی ختم ہوگئی تھی پھر کیسے دہشت گرد واپس آئے ؟ 2018 کے بعد کی حکومت نے دہشت گردوں کو واپس لاکر بسایا۔

وزیراعظم  شہباز  شریف  اور   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی)  سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہبا...
16/10/2025

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔

Address


Telephone

+923330007701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Citizen News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Citizen News:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share