Da Olass Ghag

  • Home
  • Da Olass Ghag

Da Olass Ghag "Daa Olas Ghag" is a Pashto-based program launched in 2017.

د اولس غگ پشتو یو پروگرام دے کوم چی پہ ۲۰۱۷ کی شروع کڑے شوے وو

27/10/2025

کیا سعودی عرب میں مارکیٹینگ کی مواقع آسانی سے مل سکتے ہیں ؟

انسداد دہشتگردی عدالت کی اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی...
27/10/2025

انسداد دہشتگردی عدالت کی اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

اس سے پہلے اگست میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی تھی جس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاقچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساح...
27/10/2025

جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں عبوری سربراہ محمد یونس سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات کی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظم الحسن اور فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پی ایس او لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے بھی ملاقات کی۔

پشاور میں 2,500 مستحق خاندانوں کے لیے کنگ سلمان مرکز کا روزگار منصوبہکنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے پشاور میں 2,50...
27/10/2025

پشاور میں 2,500 مستحق خاندانوں کے لیے کنگ سلمان مرکز کا روزگار منصوبہ
کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد نے پشاور میں 2,500 غریب و مستحق خاندانوں کے لیے مستقل روزگار اور ذاتی کاروبار کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خاندانوں کو 2,000 بکریاں، 25,000 مرغیاں، اور 500 گائیں فراہم کی جائیں گی، ساتھ ہی کاروباری اوزار اور تربیت بھی دی جائے گی۔ منصوبے کا مقصد کمزور طبقے کو خود کفیل بنانا اور ان کی معاشی حالت بہتر کرنا ہے۔ حکام اور اقوامِ متحدہ کے نمائندوں نے سعودی تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام متاثرہ خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔

بند ہونے والے شعبوں میں ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، جغرافیہ، ارضیات، تاریخ، سوشل انتھروپولوجی، شماریات، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین، ہی...
27/10/2025

بند ہونے والے شعبوں میں ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، جغرافیہ، ارضیات، تاریخ، سوشل انتھروپولوجی، شماریات، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین، ہیومن ڈیولپمنٹ اینڈ فیملی اسٹڈیز اور ہوم اکنامکس شامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق، بیشتر پروگرامز میں صرف دو سے تین طلبہ نے داخلے کے لیے درخواست دی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بلند فیسیں اور کالجز میں کم خرچ متبادل کورسز داخلوں میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔ ان کے مطابق، کچھ شعبے روزگار کی منڈی سے غیر متعلق ہو چکے ہیں اور نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ نہ کرنے سے طلبہ کی دلچسپی بھی کم ہوئی ہے۔
ماہرین نے سفارش کی کہ حکومت بی ایس پروگرام کے مستقبل پر نظرِثانی کرے کیونکہ یہ نظام کالج اور یونیورسٹی دونوں سطحوں پر مسائل کا شکار ہے۔

27/10/2025

تصدیقی عمل کے دوران تھانہ خزانہ میں بدمزگی کا معاملہ, متاثرہ شہری کا بیان

27/10/2025

ایس ایچ او نے شہری پر تشدد کیوں کیا؟

پاکستا ن 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرے گا حکومت پاکستا ن اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں مجموع...
27/10/2025

پاکستا ن 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرے گا
حکومت پاکستا ن اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں مجموعی طورپر 4 ارب 86کروڑ 40لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرے گی۔ اس بیرونی ادائیگی ک یحجم میں 3 ارب ڈالرزکا ڈپازٹ شامل ہے جو وفاقی حکومت رول اوور کرانا چاہتی ہے۔ جاری سہ ماہی میں ایک ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ملٹی اور بائی لیٹرل جبکہ 78 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بیرونی کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے لیے مدت پوری ہورہی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے اکتوبر تادسمبر 2025 کی جاری سہ ماہی میں4 ارب 86کروڑ 40لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں، اس بیرونی ادائیگی کی رقم میں 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ڈپازٹ کی مدت اس سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہوگی، اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالرزڈپاذٹ کی مدت میں مسلسل 3 بار 2022 ،2023 اور 2024 میں ایک، ایک سال کی توسیع کی جاچکی ہے۔

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائدخیبرپختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں ہر قسم کی ...
27/10/2025

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری محکموں میں ہر قسم کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے تمام سرکاری محکموں میں ہر قسم کی تقرریوں و تبادلوں پر پابندی عائد کردی ۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی تاحال کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی جس کے باعث صوبائی کابینہ کی تشکیل کا عمل بھی بدستور تذبذب کا شکار ہے ۔
موجودہ صورتحال کے باعث صوبے کے بعض سابق وزرا اور مشیروں کے غیر فعال اقدامات کے باعث تقرریاں و تبادلوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ طورپر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو مکمل طور پر پابند کردیا ہے ۔

27/10/2025

800 ارب مقروض خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی کا 29 گاڑیوں پر مشتمل شاہانہ پروٹوکول

جس پر انہوں نے آج کرک جلسہ میں ایک منٹ کیلئے عوام سے معافی بھی مانگی تھی

کشمیر سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ، مزید نظر انداز نہ کیا جائے: مشعال ملکحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق...
27/10/2025

کشمیر سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ، مزید نظر انداز نہ کیا جائے: مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے اسے مزید نظر انداز نہ کیا جائے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے ہیں اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے جہاں 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھین لیے گئے اور 78 برس گزرنے کے باوجود ان کے آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، 10 نومبر کو ہونے والا یاسین ملک کا ٹرائل دراصل عالمی انصاف کا امتحان ہے، یاسین ملک امن کے سفیر ہیں، انہیں خاموش کر دینا پورے خطے کو دھماکا خیز صورتحال کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر عالمی طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر دنیا کا اگلا سیاسی دھماکا بن سکتا ہے، یہ اپیل نہیں بلکہ وارننگ ہے، کشمیر کو مزید نظرانداز کیا گیا تو تاریخ خاموش تماشائیوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

خیبر پختونخوا کے بڑے تدریسی اسپتالوں میں شمار ہونے والا ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) سنگین انتظامی ب...
27/10/2025

خیبر پختونخوا کے بڑے تدریسی اسپتالوں میں شمار ہونے والا ایم ٹی آئی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) سنگین انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے، جہاں میڈیکل ڈائریکٹر اور اسپتال ڈائریکٹر کے کلیدی عہدے طویل عرصے سے قائم مقام بنیادوں پر چل رہے ہیں، جبکہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے اسپتال کے امور میں سیاسی اور گروہی مداخلت کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔ پالیسی بورڈ کی جانب سے میڈیکل ڈائریکٹر کی مستقل تقرری کا عمل روک دیے جانے کے بعد ادارے میں فیصلہ سازی اور انتظامی نظم مکمل طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پالیسی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نوشیروان برکی نے 24 اکتوبر کو بورڈ آف گورنرز کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی کہ میڈیکل ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل فی الفور معطل کیا جائے کیونکہ اس حوالے سے بے ضابطگیوں اور ضابطہ جاتی خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اپنے خط میں ڈاکٹر برکی نے واضح کیا کہ “پالیسی بورڈ کو متعدد اطلاعات ملی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیکل ڈائریکٹر کی تقرری کے عمل میں قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لہٰذا یہ عمل اس وقت تک معطل رکھا جائے جب تک ان معاملات کا جائزہ مکمل نہیں ہو جاتا۔”
اندرونی ذرائع کے مطابق بعض بااثر عناصر جان بوجھ کر تقرری کے عمل کو طول دے رہے ہیں تاکہ موجودہ قائم مقام عہدیداران اپنے اختیارات برقرار رکھ سکیں۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ “عملی تاخیر ایک منظم حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ مخصوص بورڈ اراکین اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے حمایت یافتہ افسران اسپتال پر اپنا اثر برقرار رکھ سکیں۔”
ذرائع کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر کا عہدہ بھی مئی سے قائم مقام بنیادوں پر چل رہا ہے۔ اگرچہ یہ عہدہ رواں سال مشتہر کیا گیا تھا، تاہم ایک امیدوار کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کے باعث تقرری مؤخر ہوگئی۔ عدالت نے تمام امیدواروں کے انٹرویوز کا حکم دیا، جس کے بعد تین نام فائنل کر کے بورڈ کو ارسال کیے گئے، تاہم چیئرمین کے استعفے کے بعد یہ عمل بھی تعطل کا شکار ہو گیا۔
اسپتال میں قانونی تنازع اس وقت مزید بڑھا جب یہ انکشاف ہوا کہ موجودہ قائم مقام اسپتال ڈائریکٹر ایک سرکاری افسر ہیں، حالانکہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کو مستقل یا قائم مقام حیثیت میں تدریسی اسپتال کے انتظامی عہدے پر فائز ہونے کی اجازت نہیں۔ ماہرین صحت نے اس صورتحال کو ایم ٹی آئی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسے گورننس کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔
بورڈ آف گورنرز کے رکن اختر حسین اعوان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی بورڈ کے چیئرمین کو میڈیکل ڈائریکٹر کی تقرری کے حوالے سے گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں۔ ان کے مطابق “ڈاکٹر برکی کو انٹرویو کمیٹی کے بعض اراکین نے غلط تاثر دیا جس کے باعث عمل روک دیا گیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اسپتال ڈائریکٹر کے عہدے پر جلد فیصلہ متوقع ہے، مگر سیاسی دباؤ اور غیر ضروری مداخلتوں نے عمل کو غیر معمولی طور پر مشکل بنا دیا ہے۔”

Address


Telephone

+923429394675

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Olass Ghag posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Da Olass Ghag:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

سب سے بڑا اور اپڈیٹ پیج

سب سے بڑا اور اپڈیٹ پیج