Waqae International

  • Home
  • Waqae International

Waqae International عالمی سیاست اور حالات سے آگاہی، تجزیات اور بہت کچھ جو آپ پڑھنا اور دیکھنا چاہتے ہیں

وقائع آپ کے لیے بین الاقوامی خبریں، حقائق اور تجزیات پیش کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد خبروں، رپورٹس، فیچرز، ڈاکیومینٹریز، وڈیوز اور انفوگرافکس کے ذریعے اپنے ناظرین اور قارئین کو درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

 #غزہ: اسرائیلی بم باری سے پناہ گاہ تباہ، حاملہ خاتون جنین سمیت شہیدغزہ: محصور پٹی کے شہر خان یونس کے علاقے مواصی میں وا...
30/07/2025

#غزہ: اسرائیلی بم باری سے پناہ گاہ تباہ، حاملہ خاتون جنین سمیت شہید

غزہ: محصور پٹی کے شہر خان یونس کے علاقے مواصی میں واقع مہاجر خیمہ بستی پر کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 7 ماہ کی حاملہ خاتون ’’سعاد الشاعر‘‘ بھی شامل ہیں۔ جاں بحق خاتون صرف 2 روز قبل ہی نقل مکانی کے بعد یہاں پناہ گزیں ہوئی تھیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بم باری کے فوراً بعد سعاد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی آپریشن کے ذریعے بچی کو ماں کے پیٹ سے نکالا۔ بچی کو فوری طور پر انکیوبیٹر میں رکھا گیا، لیکن طبی سہولیات کی شدید کمی کے باعث وہ چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ نہ رہ سکی۔

اسپتال کے شعبۂ اطفال کے نگران کا کہنا تھا کہ یہ خاندان ایک ایسے مقام پر مقیم تھا، جسے اسرائیل نے محفوظ علاقہ قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود اس جگہ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بچی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن دستیاب وسائل انتہائی محدود تھے۔

شہید خاتون کے شوہر نے کہا کہ اس حملے میں میرے تین اور بچے زخمی ہوئے ہیں، مگر میں اللہ کی رضا پر راضی ہوں۔ بعد میں ماں بیٹی کا اکٹھا جنازہ ادا کیا گیا اور نومولود کا نام ماں کے نام پر سعاد رکھا گیا۔

خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا یا انوکھا واقعہ نہیں ہے۔ اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ میں درجنوں حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں۔

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 افراد ہلاک، 50 لاپتاطرابلس: بحیرہ روم میں لیبیا کے مشرقی ساحل سے غیر قانونی...
30/07/2025

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 افراد ہلاک، 50 لاپتا

طرابلس: بحیرہ روم میں لیبیا کے مشرقی ساحل سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ 50 سے زائد لاپتا ہیں۔

بین اقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق لیبیا کی ساحلی محافظ فوج کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ حادثے کا اس وقت پتا چلا جب لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر طبرق سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ان کے سفارتی ذرائع کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

لیبیا میں مصری سفارتی ذرائع نے ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان مہاجرین کا تعلق مصر سے تھا۔

یاد رہے کہ لیبیا میں 2011ء میں بغاوت اور خانہ جنگی کے نتیجے میں معمر قذافی کی حکومت گرائے جانے کے بعد سے حالات بد سے بدتر ہوتے چلے گئے ہیں۔ بدامنی کے باعث لیبیا اس وقت غیر قانونی تارکین وطن کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

مختلف ممالک میں جنگوں کے باعث گزشتہ 15 برسوں میں اچھے مستقبل کے متلاشی ہزاروں تارکین وطن بحیرہ روم میں ہلاکت خیز موجوں کی نذر ہوچکے ہیں۔



  میں 8.8 شدت کا طاقت ور  #زلزلہروس، جاپان، ایکواڈور اور امریکی ریاست ہوائی میں  #سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیاشہریوں کو...
30/07/2025

میں 8.8 شدت کا طاقت ور #زلزلہ

روس، جاپان، ایکواڈور اور امریکی ریاست ہوائی میں #سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا

شہریوں کو انخلا کا حکم، جاپانی فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ خالی کرالیا گیا

غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں اب تک 60 ہزار 34 فلسطینی جاں بحقمقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں...
29/07/2025

غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں اب تک 60 ہزار 34 فلسطینی جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو 662 دن گزر گئے، اس دوران مجموعی طور پر 60 ہزار 34 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 45 ہزار 870 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق فلسطینیوں میں نصف تعداد خواتین و بچوں کی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 18 ہزار 592 بچے اور 9 ہزار 782 خواتین اسرائیلی جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ کی ناکابندی کے نتیجے میں غذائی قلت کے باعث اب تک کم از کم 147 افراد انتقال کرچکے ہیں، جن میں 88 بچے شامل ہیں ۔
۔
۔
۔
#غزہ #بھوک

امداد سے لدے ٹرک اسرائیل کے ریڈزون میں کیوں جا رہے ہیں؟ الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹمقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں داخل ہونے وال...
29/07/2025

امداد سے لدے ٹرک اسرائیل کے ریڈزون میں کیوں جا رہے ہیں؟ الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرک مظلوموں کی بھوک مٹانے کے بجائے ایک گہری چال کا حصہ بن چکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ان علاقوں میں پہنچائے جا رہے ہیں جنہیں اسرائیل نے ’ریڈ زون‘ قرار دیا ہے اور وہاں بمباری ہونا معمول کی بات ہے۔

ان علاقوں میں فلسطینیوں کو امداد لینے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے، جہاں راستے میں بمباری، بھگدڑ اور موت ان کا استقبال کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق امداد کی بحالی عالمی دباؤ کو کم کرنے کے لیے محض دکھاوا ہے اور اس کے پیچھے فلسطینیوں کی نسل کشی کی نئی سازش ہے۔

غزہ کو یومیہ 600 امدادی ٹرک درکار ہیں جب کہ پہنچنے والی مقدار انتہائی ناکافی اور ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ کے مترادف ہے۔
۔
۔
۔
#غزہ #فلسطین

مسماری کی کارروائی کے دوران مزاحمت پر یہودی آبادکار نے براہ راست فائرنگ کردیمقبوضہ مغربی کنارہ: ام الخیر بستی میں ایک یہ...
29/07/2025

مسماری کی کارروائی کے دوران مزاحمت پر یہودی آبادکار نے براہ راست فائرنگ کردی

مقبوضہ مغربی کنارہ: ام الخیر بستی میں ایک یہودی اسرائیلی آبادکار نے بے گناہ فلسطینی کی جان لے لی۔

معروف سماجی کارکن اور استاد عود محمد حثالین کو ایک اسرائیلی آبادکار نے دن دہاڑے سینے پر گولی مار کر شہید کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آبادکار بلڈوزر کے ساتھ بستی میں داخل ہو کر تعمیرات گرا رہے تھے۔

مسماری کی کارروائی کے دوران مزاحمت پر یہودآبادکار نے براہ راست فائرنگ کردی۔ شہید عود محمد حثالین آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ڈاکیومنٹری No Other Land کے تخلیق کاروں کے معاون بھی تھے۔

دوسری جا نب قاتل یہودی آبادکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم اس پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل پیشہ ور مجرم ہے۔ فلسطینی اتھارٹی، انسانی حقوق اداروں اور صحافتی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
۔
۔
۔
#فلسطین

ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے، کیئر اسٹارمرلندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرا...
29/07/2025

ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے، کیئر اسٹارمر

لندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل برطانیہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فوری جنگ بندی، مغربی کنارے میں مزید انضمام کی نفی اور پائیدار دو ریاستی حل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے کیوں کہ فلسطینی ریاست کا قیام فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے، نہ کہ کسی ہمسایہ ملک کی عنایت۔

اسٹارمر نے اسرائیل اور حماس کو برابر قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حماس ہتھیار ڈالے، یرغمالیوں کو رہا کرے اور غزہ کے نظم و نسق سے کنارہ کش ہو۔ برطانیہ فرانس کے ساتھ مل کر ایک نیا امن منصوبہ تشکیل دینے پر بھی کام کر رہا ہے۔
۔
۔
۔
#فلسطین #غزہ #برطانیہ

صرف چند ہفتوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، سربراہ انرواعمان:  اقوامِ متحدہ کی فلسطینی مہا...
29/07/2025

صرف چند ہفتوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی بھوک کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، سربراہ انروا

عمان: اقوامِ متحدہ کی فلسطینی مہاجرین سے متعلق ایجنسی انروا کے سربراہ نے غزہ میں قحط کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل طور پر انسان کا پیدا کردہ قحط ہے۔

فلپ لازارینی نے کہا کہ صرف گزشتہ چند ہفتوں میں 100 سے زائد فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ قحط کو روکنے کا واحد اور مؤثر راستہ یہ ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد پہنچائی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ انروا کے پاس 6 ہزار ٹرکوں پر مشتمل خوراک و ادویات کا ذخیرہ موجود ہے، جو فوری طور پر غزہ بھیجا جا سکتا ہے، بشرطیکہ اسرائیلی رکاوٹیں ہٹائی جائیں۔
۔
۔
۔
#غزہ #قحط #فلسطین

لندن: برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بند نہ کی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیں گے۔ #غزہ    #ا...
29/07/2025

لندن: برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بند نہ کی تو فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیں گے۔

#غزہ #اسرائیل #برطانیہ

اسرائیلی پابندیوں کے باعث خوراک کی ترسیل نہ ہونے سے ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، رپورٹروم: عالمی سطح پر قحط اور بھ...
29/07/2025

اسرائیلی پابندیوں کے باعث خوراک کی ترسیل نہ ہونے سے ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، رپورٹ

روم: عالمی سطح پر قحط اور بھوک کے نگراں ادارے (آئی پی سی) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کی صورت حال انسانی تاریخ کا بدترین المیہ بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی سی اسرائیل مسلسل غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کو روک رہا ہے، جس سے لاکھوں فلسطینی بھوک، بیماری اور موت کا سامنا کرر ہے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی جارحیت میں شہید ہو چکے ہیں، جب کہ منگل کی صبح ہی سے اسرائیلی حملوں میں مزید 62 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں سے 19 لوگ امداد لینے آئے تھے۔

اُدھر غرب اُردن میں یہودی آبادکار نے فلسطینی استاد اور سماجی کارکن عودہ ہثلین کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
۔
۔
۔
#غزہ #فلسطین #قحط

صہیونی وزرا کے بیانات اور نیتن یاہو تجویز فلسطینیوں کی نسل کشی کا تسلسل ہے، مزاحمتی تنظیممقبوضہ بیت المقدس:  حماس نے اسر...
29/07/2025

صہیونی وزرا کے بیانات اور نیتن یاہو تجویز فلسطینیوں کی نسل کشی کا تسلسل ہے، مزاحمتی تنظیم

مقبوضہ بیت المقدس: حماس نے اسرائیلی وزیر کے متنازع بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر قبضے کے منصوبوں کا بھرپور مزاحمت سے جواب دیا جائے گا۔

غزہ پر دوبارہ قبضے سے متعلق اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلیل سموٹریچ کے حالیہ بیان کو حماس نے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جبری بے دخلی کے تسلسل کی واضح دھمکی قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے پر خود ساختہ خودمختاری مسلط کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ اب غزہ پر قبضے کے منصوبے بھی بنا رہی ہے، جس کا بھرپور مزاحمت سے جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سموٹریچ نے گوش قطیف بستی کی بحالی کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا ہے جب کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے غزہ کے کچھ حصے اسرائیل میں شامل کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاکہ سموٹریچ کو مستعفی ہونے سے روکا جا سکے۔
۔
۔
۔
#فلسطین #غزہ #حماس

گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک بس کے ساتھ ٹکرانے سے خوفناک دھماکا ہوا، 10 سے زائد زخمیرانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو یاتری...
29/07/2025

گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک بس کے ساتھ ٹکرانے سے خوفناک دھماکا ہوا، 10 سے زائد زخمی

رانچی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو یاتریوں کی بس گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں خواتین و بچوں سمیت 18 یاتری ہلاک ہو گئے۔

گاڑیاں ٹکرانے سے خوفناک دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہ ملا۔ حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریاستی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
۔
۔
۔
#بھارت #جھارکھنڈ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqae International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waqae International:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share