08/08/2024
قدیم چینیوں نے منگولوں کے حملوں سے بچنے کیلئے دیوار چین بنا لی،اس عظیم دیوار کو بنانے کے دوران 10 لاکھ مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بیس سے تیس فٹ اونچی اور پندرہ سو میل پر پھیلی یہ دیوار بنانے چین کو زمانے لگ گئے بالآخر معلوم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی تعمیر معرض وجود میں آئی، دیوار چین بن گئی.
کیا چین بیرونی حملوں سے محفوظ ہوا؟
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس دیوار کو بنانے کے بعد پہلے 100 سال میں منگولوں نے تین بار چین میں گھس کر چین کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی اور اس سے بھی بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ تاتاریوں کو ایک بار بھی دیوار چین کو پھلانگنے یا توڑنے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی، جانتے ہو کیوں؟ اس لئے کہ ہر بار بیرونی دشمن کے لئے دروازے اور کنڈیاں اندر سے کھلیں،
منگولوں نے محافظوں کو خریدا، ملک کے اندر غدار پیدا کئے.
قدیم چینیوں نے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل دیوار بنانے میں لگا دیے لیکن یہ بھول گئے کہ انسان بھی بنانے،تراشنے اور ان کی تعمیر کرنی پڑتی ہے ان پر بھی پیسہ لگانا ہے ان کو خوشحال بنانا ہے-
اگر آپ عوام کو تعلیم نہیں دیتے ان پر پیسہ نہیں لگاتے ان کو خوشحال نہیں بناتے تو آپ کو جدید ہتھیار اور مضبوط دفاع بھی نہیں بچا سکتا بلکہ ملک کے اندر سے ہی دشمن کو گیٹ کھولنے والے مل جاتے ہیں ۔
Copied