Twin City News

  • Home
  • Twin City News

Twin City News Twin City News: Your trusted, independent unbiased digital news platform.

Twin City News (TCN) is a digital news platform covering the two power sharing cities, focuses primarily on politics, security, and promotion of culture, discovery of untapped talents of the youth. TCN stands singular for its focus on exploring the twin cities espousing true journalistic values and ethics. TCN is also among platforms endorsed by Prime Minister’s Kamyab Jawan Scheme being the one a

mong the said programme’s uncounted success stories. TCN is also a part of Pakistan Entrepreneur Journalism Program; mentored by senior national and international journalists and digital media leaders. Share Your Story at:
[email protected]
WhatsApp:+92 308 4235007
►Visit our Website: https://twincitynews.pk/

23/06/2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر رضاِ الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کی وفات کی افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور عوام سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بدھ 24 جون 2026 کو بعد نمازِ عصر، اسلام آباد کے ایچ ایٹ (H-8) قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
شعیب اختر نے ایکس پر اپنے جذباتی پیغام میں لکھا: "انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میرے پیارے بڑے بھائی، شاہد اختر، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ براہِ کرم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی بخشش اور مغفرت کے لیے دعا کریں۔
کھیلوں کی دنیا، شوبز اور مداحوں کی جانب سے شعیب اختر اور ان کے اہلخانہ سے اس عظیم نقصان پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صحافی رضی طاہر کی ضمانت خارج ہونے پر  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے فیصلے کے بعد این سی سی آئی اے نے رضی طاہر  کو کمرۂ عدالت...
23/06/2026

صحافی رضی طاہر کی ضمانت خارج ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے فیصلے کے بعد این سی سی آئی اے نے رضی طاہر کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کر لیا

781 کلو میٹر لائن پر 1.2 بلین ڈالر کا خرچ پاکستان برداشت کرے گا
22/06/2026

781 کلو میٹر لائن پر 1.2 بلین ڈالر کا خرچ پاکستان برداشت کرے گا

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقدہ پہلے اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس کا کامیاب اختتام پاکستان کے لئے باعث فخر لمحہ ہے۔
22/06/2026

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقدہ پہلے اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس کا کامیاب اختتام پاکستان کے لئے باعث فخر لمحہ ہے۔

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوزتازہ ترین – اے پی پی۔ 22 جون2026ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقدہ پہلے اع....

Twin City News Fact Check ☑️ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سباق کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ...
19/06/2026

Twin City News Fact Check ☑️
گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے سباق کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ حج نے ان کی زندگی بدل دی اور انہوں نے 5 سٹار ہوٹل کے لیے الگ کی ہوئی زمین مسجد کے لیے وقف کر دی۔ اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔

وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا 'حج نے وسیم اکرم کی پوری زندگی بدل ڈالی۔ کراچی میں 5 سٹار ہوٹل کے لیے الگ کی ہوئی پانچ کنال زمین مسجد کے نام وقف کردی۔ اس موقعے پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق، سعید انور، محمد یوسف اور مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل موجود تھے۔' مزید لکھا گیا کہ اس موقعے پر وسیم اکرم نے کہا 'اس جگہ پر حج سے پہلے میرا ارادہ تھا ایک فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا لیکن حج نے میرا ارادہ بدل لیا۔'

حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر انڈیا کی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں قصبہ دیوبند کے محلہ قلعہ پر واقع قدیم و معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلا۔میں اختر المدار۔س اور خانقاہ کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی ہے۔ دیوبند کے کھجوری روڑ پر جمعیتہ علما۔ء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مو لانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی اور دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے اہم رکن مولانا سید انظر حسین نے اپنے ہاتھوں اس نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس نئی عمارت کی بنیاد اکتوبر 2021 میں رکھی گئی جبکہ تصویر بھی بنائی گئی تاہم اسی تصویر کو ایڈیٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے جھوٹا دعویٰ کیا۔ یہ تصویر وسیم اکرم کی نہیں ہے۔ لہٰذا فیک نیوز پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ اصل تصویر اور خبر کا لنک پن کمینٹ میں فراہم کیا جا رہا ہے ملاحظہ فرمائیے۔

بشکریہ:
تدوین ادیب یوسفزئی
بحوالہ انڈیپیندنٹ اردو

14/06/2026

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا
پاکستان کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

10/06/2026

اسلام آباد میں کاروباری اوقات رات 10بجے تک بڑھادیئے گئے

نوٹیفکیشن جاری

05/06/2026

بریکنگ نیوز
آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا

04/06/2026

بریکنگ نیوز: نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا، مجرم ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی مجرم کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

26/05/2026

اسلام آباد میں عیدالضحیٰ کی نماز کے اوقات کار

▫️اسلام آباد کی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالضحیٰ کی نماز کے بڑے اجتماعات کیلیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، مقامی محکمہ اوقاف اور مختلف مساجد کی انتظامیہ نے تفصیلی اوقات کار کا اعلان کیا ہے:-

- فیصل مسجد – صبح 6:30 بجے (امام: ڈاکٹر محمد الیاس)

- جامعہ اسلام آباد I-8 مرکز – صبح 6:00 بجے (امام: مفتی ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی)
-
ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ، گلبرگ گرین – صبح 7:00 بجے (امام: علامہ سید عبید ریحان شاہ)

- آستانہ عالیہ نقشبندیہ عالیہ، گلی 7-B بھارہ کہو – صبح 6:45 بجے (امام: پیر عبید احمد عبید)

- ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ، G-11 سیکٹر – صبح 8:00 بجے (امام: علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ)

- ڈی ایچ اے، ٹاؤن، سوسائٹیز اور اسلام آباد کے متعدد سیکٹرز میں عید گاہوں اور مساجد میں عام طور پر صبح 7:30 بجے سے متعدد عید نماز شروع ہو جاتی ہیں۔

Address

Islamabad Pakistan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Twin City News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Twin City News:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share