26/12/2025
پنجاب حکومت نے بسنت پر بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان
پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر چھ، سات اور آٹھ فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تین روز کے لیے بسیں اور رکشے فری چلائے جائیں گے تاکہ موٹر سائیکل کم سے کم استعمال ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ تیس دسمبر سے ڈور اور پتنگوں سے متعلق مینوفیکچرنگ کی اجازت دی جا رہی ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی پانچ جنوری تک سب کمیٹی بنا کر منصوبہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔